Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکارہ مومنہ مستحسن اور اداکارہ اُشنا شاہ نے روس یوکرین تنازع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ٹوئٹر پر لکھا کہ‘ تقریباً نصف دہائی تک ان کے خاندان نے کیف کو اپنا گھر کہا۔ یوکرین کے عوام کو اپنے پڑوسیوں کی بلا اشتعال جارحیت کے بغیر اپنی خودمختاری کا پورا حق حاصل ہے۔ اُشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ‘یوکرین کے بارے میں سن کر دل دہل گیا، سب کی حفاظت کیلئے دعا کررہی ہوں۔ اس سے پہلے کہ کوئی اُن پر تنقید کرے وہ بتانا چاہتی ہیں کہ وہ کشمیریوں، فلسطینیوں،…

Read More

کیف: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار شان پین روس کے یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن کی دستاویزی فلم بنانے کیف پہنچ گئے۔ وائس سٹوڈیو نے تصدیق کی ہے کہ اداکار اور انسانی حقوق کے کارکن شان پین کیف پہنچ گئے ہیں وہ وہاں فوجی تنازع کی ڈاکومینٹری بنانے کے مقصد سے یوکرینی فوجی پریس سروس کے حکام کے ساتھ رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔ پین اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں ایک فلم کی ریسرچ کے کام کی غرض سے یو کرین گئے تھے۔ 61 سالہ اداکار غیر منافع بخش کمیونٹی فلاحی تنظیم ریلیف ایفارٹ چلا…

Read More

امریکہ : (ویب ڈیسک) یورپی یونین اور برطانیہ کے بعد اب امریکہ بھی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لیوروف پر پابندی عائد کرے گا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک پریس بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ صدرپیوٹن، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور روس میں قومی سلامتی کی ٹیم کے دیگر اراکین پر پابندی لگا کر یورپی اتحادیوں کے فیصلے کی حمایت کرے گا۔ برطانیہ اور یورپی یونین میں پیوٹن اور لاروف کے اثاثے منمجد کیے جائیں گے مگر ان پر سفری پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔ جبکہ امریکہ میں اثاثے منجمد کیے جانے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) نیٹو کی جانب سے آج یوکرین کیلئے فضائی دفاعی نظام کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔ نیٹو سربراہ اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ نیٹو اتحادی یوکرین کو تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔اتحادی ملک کے دفاع اور حفاظت کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے۔نیٹو اتحادی یوکرین کو مزید ہتھیار فراہم کریں گے۔ انکا کہنا ہے کہ روس کا مقصد کیف میں حکومت کی تبدیلی ہے۔سائبر نیٹ ورک کے تحفظ کو بھی بڑھا رہے ہیں۔پہلی مرتبہ دفاع کے لیےریسپانس فورس کو فعال کررہے ہیں۔نیٹو جنگی تیاری کے لیے ریسپانس فورس کے کچھ حصے تعینات…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں یوکرین کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد روس نے ویٹو کردی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد میں یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کی مذمت کی گئی تھی۔قرار داد میں یوکرین سے روسی فوجی انخلا کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سلامتی کونسل کے 15 میں سے 11 اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔چین، بھارت اور متحدہ عرب امارات نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ۔روسی فوجیوں کو بیرکس میں واپس جاناچاہیے۔ امن کو ایک اور موقع دینا چاہیے، ہمیں…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) محب مرزا کی ڈائریکٹوریل ڈیبیو آنے والی فلم عشرت: میڈ ان چائنا کے ایک گانے میں ڈانس کرنا صنم سعید کو مہنگا پڑ گیا اور مداحوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ عشرت: میڈ ان چائنا کے گانے عشرت تیرے لو میں لڑکی کو تین دن قبل جاری کیا گیا تھا، جس میں صنم سعید کو دیگر لڑکیوں کے ہمراہ ڈانس کرتے دکھایا گیا تھا۔ دونوں اداکاروں کے ڈانس پر لوگوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ لوگوں نے صنم سعید کے ڈانس پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ سدرہ نیازی آئندہ انتخابات میں عمران خان کو ووٹ ڈالنے سے متعلق تذبذب کا شکار ہیں۔ ایک ٹی وی شو میں ملکی حالات، آئندہ الیکشن سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نیازی ہوں مگر عقل سے عاری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خواتین سے متعلق بیانات سنتی ہیں تو بہت دکھ ہوتا ہے۔ سدرہ نیازی نے مزید کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ پنجاب کچھ عرصہ اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے تو پنجاب کو بھی سندھ بنانے میں کسر نہیں چھوڑیں گے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کھلاڑی اظہر علی، بابر اعظم، سرفراز احمد اور نسیم شاہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی کھلاڑی اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بابر اعظم، سرفراز احمد اور نسیم شاہ پی ایس ایل میں نمائندگی کے بعد اسلام آباد پہنچے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق سرفراز احمد اور نسیم شاہ کو ریزرو پلیئرز میں شامل کیا گیا ہے لیکن دونوں کھلاڑی ٹیسٹ سکواڈ…

Read More

کرائسٹ چرچ: (ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانا ہمارا ہدف ہے بھارت کے ساتھ میچ دلچسپ ہوگا، پوری ٹیم ورلڈ کپ کیلئے بھرپور تیاری میں ہے یہ ورلڈ کپ خواتین کے کھیل کو مزید فروغ دے گا۔ کرائسٹ چرچ کے ایک ہوٹل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بسمہ معروف نے کہا کہ آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں ہماری نظریں ٹاپ فور پر ہیں اور اپنی کارکردگی سے اس ٹورنامنٹ کو یادگار بنانا چاہتی ہیں اس ورلڈ کپ میں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 153 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 207 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 7 ہزار 657 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 53 ہزار 625 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور…

Read More