اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ بار نے نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی کے خاتمے کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کردی۔ دائر کردہ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی نقطے کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا، درخواست پر لگائے گئے اعتراضات بلا جواز ہیں، آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق سے تاحیات نااہلی ہوجاتی ہے اور سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں۔ اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے اپنے فیصلے ہیں کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے لیے کورٹ آف لاء…
Author: Khabrain News
کراچی: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری ہیں، بھٹو لگانے سے کوئی بھٹو نہیں ہوجاتا۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتےہ وئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ کل دوپہر کو گھوٹکی سے کراچی تک مارچ کا آغاز کریں گے، ہم سندھ کے مظلوم عوام کی آواز بلند کرنے جارہے ہیں، یہ بالکل نہیں ہوسکتا کہ پیپلزپارٹی پولیس اور انتظامیہ کو ملوث کر کے ہمارے کارکنان اور رہنماؤں کو ہراساں کرے، کل کراچی کے مختلف علاقوں میں ہمارے کارکنان کو جھنڈے لگانے سے…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کوئی ہے جو یوکرین میں پھنسے پاکستانی طالب علموں کی آواز سن سکے۔ پاکستانی طلبہ سےمتعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے لکھا کہ یوکرین میں سیکڑوں پاکستانی طالب علم وہاں سے نکالے جانے کے منتظر ہیں۔ مریم نواز نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یوکرین میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی طلباء کی فریاد سننے والا کوئی ہے۔
ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ اگر یوکرین کی فوج ہتھیار ڈال دیتی ہے تو مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے "یوکرین کو غیر فوجی اور غیر نازی بنانے کے لیے فوجی آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ جبر سے آزاد ہو کر یوکرینی باشندے خود آزادانہ طور پر مستقبل کا تعین کر سکیں۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ہم کسی بھی وقت…
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے جنگ زدہ علاقے سے باپ کی کم سن بیٹی کو محفوظ مقام پر بھیجنے سے قبل الوداعی ملاقات کی ایک جذباتی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں باپ اور بیٹی گلے مل کر زار و قطار رو رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی حملے میں فوجیوں سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جنگ زدہ علاقوں میں انسانی المیوں پر مشتمل دلگداز کہانیاں جنم لے رہی ہیں۔ جنگ پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کی گزر گاہ ہے جس میں قریبی رشتوں سے جدائی سمیت سخت حالات…
سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کوشہید کردیا۔ کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسزنے ایک بارپھرریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوپیاں میں 2نوجوانوں کوشہید کردیا۔ دونوں نوجوانوں کوگھرگھرتلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔ بھارتی فورسزنے شوپیاں اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کرلیا۔ ان علاقوں میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کردی گئی۔ دوسری جانب سری نگرمیں لوگوں کوجامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لئے مسجد کے اطراف کی سڑکوں کوخاردارتارلگا کربند کردیا گیا اوربھارتی فورسزکی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف میں روس کا جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔ یوکرین کی وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق روسی فوجی طیارے کو مارگرایا گیا۔ روسی طیارہ کودارالحکومت کیف میں نشانہ بنایا گیا۔طیارہ کا ملبہ عمارت پرگرنے سے عمارت کوآگ لگ گئی۔ دوسری جانب یوکرین کے دارالحکومت کیف میں متعدد دھماکے سنے گئے۔ہزاروں افراد روسی حملوں کی زد میں آئے شہروں سے محفوظ مقامات کی طرف جانے کی کوشش کررہے ہیں۔کیف میں کرفیونافذ ہے جبکہ سیکڑوں افراد نے رات بنکرز میں گزاری۔ یورپی یونین، آسٹریلیا اورجاپان نے بھی روسی بینکوں، کمپنیوں اورروسی شخصیات…
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ مشرقی بائی پاس پر بھوسہ منڈی کے قریب پیش آیا، پولیس کے مطابق اہلکار ڈیوٹی پر معمور تھے کہ ان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جسکے نتیجے میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی علاقے کو گھیرے میں لیکر لاشوں اور زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق شہید…
کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 72 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 176 روپے 39 پیسے سے بڑھ کر177 روپے 11 پیسے ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ رواں ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
ماسکو: (ویب ڈیسک) روس سے فٹ بال کے بڑے ٹورنامنٹ چیمپیئنز لیگ فائنل کی میزبانی واپس لے لی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے بعد 2022 کی چیمپیئنز لیگ کا فائنل اب روس کی بجائے پیرس میں کھیلا گیا جائے گا۔ یوایفا کی ایگزیکٹو کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور روس سے اس میچ کی میزبانی واپس لے گئی ہے۔ فیصلہ بھی کیا گیا کہ روسی اور یوکرینی فٹبال کلب اور ان کی قومی ٹیمیں جو یوایفا کے مقابلوں میں حصہ لے رہی…
