All posts by Khabrain News

خواتین کو جائیداد میں حصہ دیں اور زبردستی شادی نہ کرائیں، طالبان

طالبان حکومت نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ خواتین کو جائیداد میں حصہ دیا جائے اور شادی بھی اُن کی مرضی سے کرائیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کی جانب سے ایک حکم نامے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ لڑکیوں کی شادی کے لیے اُن کی رضامندی حاصل کرنا چاہیئے۔
حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں گی۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عورت کوئی جائیداد نہیں بلکہ ایک عظیم اور آزاد مخلوق ہے جسے کوئی بھی امن کے بدلے یا دشمنی ختم کرنے کے لیے دوسرے فریق کے حوالے کر سکتا ہے۔
خواتین کو جائیداد میں حصہ اور شادی کے حوالے سے حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین کو زبردستی شادی پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے اور بیواؤں کو ان کے مرحوم شوہر کی جائیداد میں حصہ ملنا چاہیے۔
ترجمان طالبان کے بیان میں عورتوں کو شادی اور جائیداد میں حصہ ملنے کے حوالے سے تو بڑی صراحت سے وضاحت کی گئی ہے تاہم لڑکیوں کی تعلیم، ملازمت اور حکومت میں شمولیت سے متعلق کچھ نہیں کہا گیا۔
واضح رہے کہ 15 اگست کو افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سے تاحال کسی ملک نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ عالمی قوتوں کا کہنا ہے کہ طالبان کے خواتین کے ساتھ رویے اور برتاؤ کو دیکھتے ہوئے انھیں تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن کل ہوگا

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن کل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا، جنوبی امریکا، بحیرہ اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحیرہ ہند کےعلاقوں میں دیکھا جاسکے گا جب کہ پاکستان میں سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10:29پر ہوگا اور سورج کو مکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا اختتام دوپہر 2 بج کر37منٹ پرہوگا۔

پلاسٹک کا کوڑا بلند کولیسٹرول اور امراضِ قلب کی وجہ بن سکتا ہے

اگرچہ پلاسٹک آلودگی کے انسانی اثرات کے کئی شواہد سامنے آئے ہیں لیکن اب چوہوں پر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پلاسٹک کے خردبینی ذرات بلڈ پریشر، کولیسٹرل میں اضافے اور امراضِ قلب کی وجہ بن سکتے ہیں۔
پلاسٹک کی تھیلیاں ندی، نالوں اور دریاؤں سے گزرکرآخرکار سمندر میں پہنچتی ہیں۔ سمندر میں پلاسٹک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتے ہیں اور باریک ترین ذرات میں ڈھلنے لگتے ہیں جنہیں مائیکروپلاسٹک کا نام دیا جاتا ہے۔
اس سے پہلے سائنسی تصدیق ہوچکی ہے کہ مائیکروپلاسٹک پھیپھڑوں میں جاکر اندرونی خلیات کی شکل تبدیل کرسکتے ہیں۔ پھر خیال تھا کہ وہ خون اور دماغ کی حد عبور کرکے دماغ تک بھی جاسکتے ہیں۔ پلاسٹک کے مشہور کیمیکل بی پی اے اور دیگر دماغ کو بری طرح نقصان پہنچاسکتے ہیں۔
تاہم نئی تحقیق میں پلاسٹک کے ایک اور کیمیکل فتھیلیٹس کا جائزہ لیا گیا ہے جو قریباً تمام اقسام کے پلاسٹک میں موجود ہوسکتے ہیں۔ اس سے پہلے معلوم ہوچکا ہے کہ پلاسٹک آلودگی سے سالانہ ایک لاکھ افراد قبل ازوقت موت کے منہ میں جارہے ہیں۔
اب جامعہ کیلیفورنیا نے ’ڈائی کلوہیکسل فتھیلٹ (ڈی سی ایچ پی) کو چوہوں پرآزمایا گیا ہے۔ معلوم ہوا کہ ڈی سی ایچ پی چوہوں کے بدن میں جاکر وہاں مشہور پریگنین ایکس ریسپٹر (پی ایکس آر) سے چپک گیا۔ یہ معدے میں موجود ہوتا ہے۔ اب جب ڈی سی ایچ پی نے پی ایکس آر پر حملہ کرکے اسے متاثر کیا تو کولیسٹرول کنٹرول کرنے والے قدرتی پروٹین میں گڑبڑ پیدا ہوئی اور یوں چوہوں میں کولیسٹرول بڑھنے لگا۔
پھر معلوم ہوا کہ ڈی سی ایچ پی سے چوہوں کے خون میں سیرامڈز نامی چربی والے سالمات تیزی سے بڑھے جو انسانوں میں دل کی بیماریوں کی وجہ بنتے ہیں۔ ڈی سی ایچ پی کی مقدار بڑھنے سے خود پی ایکس آر سگنلنگ کا عمل بھی بڑھا گیا جو بہت خطرے کی بات ہے۔
ماہرین کے مطابق پلاسٹک کے ذرات سمندر کی گہرائی میں ملے ہیں تو ایورسٹ کی بلندی پر بھی دیکھے گئے ہیں۔ یہاں تک کہ اب عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی اس پر تحقیق شروع کردی ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق یہ اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے جس میں پلاسٹک کے عام کیمیکل ڈی سی ایچ پی کے کولیسٹرول اور دل پر اثرات سامنے آئے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

اوپیک پلس کی جانب سے پیداوار میں اضافے کے فیصلے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اوپیک پلس نے جنوری میں 4 لاکھ بیرل یومیہ پیداوار میں اضافے پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ویسٹ ٹیکساس اور برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں 2 ڈالر فی بیرل کی کمی آئی ہے۔ امریکا کی جانب سے اوپیک پلس سے تیل کی پیداوار بڑھانے کی درخواست کی گئی تھی جس کی مخالفت کی گئی تاہم 4 جنوری کو اگلی طے شدہ میٹنگ سے پہلے اس فیصلے پر نظر ثانی ہوسکتی ہے۔ آئل پروڈیوسرز کا موقف ہے کہ وہ ضرورت سے زیادہ سپلائی کے ساتھ توانائی کی کمزور صنعت کی بحالی میں رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہتے۔اوپیلک پلس موجودہ معاہدے کے مطابق ہر ماہ پیداوار میں 4 لاکھ بیرل یومیہ اضافہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

دنیا کے تمام ممالک کو اومی کرون کیلئے تیار رہنا چاہیے: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک کو اومی کرون کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا ہےکہ جغرافیائی طور پر اومی کرون کا پھیلاؤ اتنا وسیع ہے جتنا موجودہ صورتحال میں رپورٹ نہیں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کورونا کے پہلے ڈیلٹا ویرینٹ سے بھی سبق سیکھ چکے ہیں لہٰذا تمام ممالک کو نئے ویرینٹ اومی کرونا کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ایمرجنسی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ سفری پابندیاں صرف اور صرف وائرس کے دیگر ممالک میں پھیلنے کو تاخیر کا شکار کرسکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت بڑے پیمانے پر اومی کرون پر ریسرچ کررہا ہے لیکن اب تک ایسی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی کہ جن ممالک میں یہ وائرس پھیلا ہے اس میں کوئی تبدیلی آئی ہے۔

ریجنرل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ، ہاتھوں کی صفائی، بڑے اجتماعات اور ویکسی نیشن اس صورتحال میں بہت اہم ہے۔

سوئس اسکول کے ہزاروں طلبہ قرنطینہ

دوسری جانب سوئٹزرلینڈ کے سوئس انٹرنیشنل اسکول میں اومی کرون کے دو کیسز سامنے آنے کے بعد ہزاروں طلبہ اور اسکول اسٹاف کو قرنطینہ کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جن دو افراد میں اومی کرون وائرس کی تصدیق ہوئی وہ حال ہی میں جنوبی افریقا کے واپس آئے تھے۔

سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک

سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر،فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ پاکستانی سفارتخانے سربیا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وزیراعظم عمران خان کے لیے پیغام پوسٹ ہوا تھا جس میں عمران خان کو مخاطب کرکے کہا گیا تھا حکومت افراط زر کے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے، اس بیان کی دفتر خارجہ نے تردید کی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ان اکاؤنٹس پر پوسٹ کیے جانے والے پیغامات سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے نہیں ہیں۔

بوسٹر پہلی ویکسی نیشن کی تکمیل کے 6 ماہ بعد لگے گا: عبوری گائیڈلائنز جاری

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بوسٹر ویکسین کے لیے عبوری گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں جاری انسداد کورونا ویکسین مہم میں ترجیح غیر ویکسین شدہ افراد ہیں لہٰذا غیر ویکسین شدہ تمام اہل افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

 

این سی او سی کا کہنا ہےکہ  مخصوص عمرکے افراد کے لیے بوسٹرویکسین کی ضرورت کو مدنظر رکھا گیا ہے جس میں 50 سال سے زائد عمرکے افراد کو ویکسین بوسٹر لگایا جائے گا جب کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کو بھی بوسٹر ویکسین لگائی جائے گی۔

این سی او سی کے مطابق بوسٹر پہلی ویکسی  نیشن کی تکمیل کے 6 ماہ بعد لگے گا اور کورونا سے صحتیابی کے 28 دن بعد بوسٹر لگایا جائے گا جب کہ بوسٹرویکسین سائنوفارم، سائنو ویک، فائزر اور موڈرنا ویکسین کے لگائے جائیں گے۔

این سی او سی کے مطابق بوسٹر خوراک پہلے سے لگی ویکسین یا مختلف بھی ہوسکتی ہے جب کہ بوسٹرلگانے کے لیے تعین انسداد کورونا ویکسین کی دستیابی پر بھی منحصر ہے۔

جرمنی نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کردیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   جرمنی نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کردیا،  جرمنی نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی لگادی ۔اگلے سال فروری تک ہر شہری کے لیے ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا جائے گا۔

جرمنی میں تقریباً 68.7 فیصد آبادی کو مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے، جو کہ حکومت کے ہدف کی کم از کم 75 فیصد سے بہت کم ہے۔

جرمنی میں ماضی میں وبائی امراض کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہیں اور امکان ہے کہ ویکسین کے لازمی قرار دینے کو اقلیت کی طرف سے مخالفت کی جائے گی، حالانکہ رائے عامہ کے جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ تر جرمن اس کے حق میں ہیں۔

جرمنی کی بیماریوں پر قابو پانے والی ایجنسی کے مطابق جمعرات کو 73,209 نئے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ نے بھی کورونا سے 388 نئی اموات کی تصدیق کی ہے۔  جس سے وبائی امراض کے آغاز سے اب تک مجموعی تعداد 102,178 ہوگئی ہے۔

افغان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر لانس کلیوزنرنے گزشتہ روز بطور ہیڈ کوچ افغان کرکٹ ٹیم اپنے کانٹریکٹ میں توسیع سے انکار کردیا تھا جس کے بعد اب اچانک بولنگ کنسلٹنٹ نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق شان ٹیٹ افغان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کنسلٹنٹ کے فرائض انجام دے رہے تھے جن کا بورڈ سے سال کے آخر تک معاہدہ تھا لیکن گزشتہ روز وہ اچانک ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوئے اور فوری طور پر عہدے سے استعفیٰ دیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اپنے مختصر بیان میں شان ٹیٹ نے کہا کہ افغان ٹیم کے ساتھ کام کو انجوائے کیا اور خاص طور پر نوجوانوں نے متاثر کیا جس سے ذاتی طورپر سمجھتا ہوں کہ افغان ٹیم کا مستقبل اچھا ہے جب کہ اپنے دور میں لانس کلیوزنرجیسے کرکٹ کی سمجھ بوجھ رکھنے والے ہیڈ کوچ کا ساتھ بھی خوشگوار رہا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے سابق آسٹریلوی کرکٹر شان ٹیٹ کو افغان کرکٹ بورڈ نے رواں سال اگست میں بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا تھا اور ان کے کانٹریکٹ کی معیاد پانچ ماہ تک تھی۔

منی بجٹ تیار، ملک میں مہنگائی کے نئے طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا

منی بجٹ تیار ہے اور ملک میں مہنگائی کے نئے طوفان کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

منی بجٹ میں کاسمیٹکس، ڈبہ بند خوراک اور لگژری آئٹمز مہنگے ہوں گے، امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتیں بھی اوپرجائیں گی۔

چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد کا کہنا ہےکہ منی بجٹ تیار ہوچکا ہے، حکومت جب کہےگی پیش کردیں گے، سیلز ٹیکس کی چھوٹ کو واپس لیا جارہا ہے ، لگژری اشیاء کی درآمدات پر ٹیکس لگائےجائیں گے،درآمدی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس ریفائنری اسٹیج پر لاگو ہوگا،کھانے پینے کی اشیاء اورادویات پر ٹیکس چھوٹ برقرار رہےگی۔

دوسری جانب ،ایف بی آرنےکراچی،لاہور اور اسلام آباد سمیت 40 بڑے شہروں میں غیر منقولہ جائیداد کی ویلیو بڑھادی ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہےکہ منی بجٹ لانے کے اعلان سے ثابت ہواکہ قومی بجٹ کے موقع پر جھوٹ بولا گیا، منی بجٹ لانے والے کہتے تھے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئےگا، عمران نیازی نے ایک اور یوٹرن لیا ہے۔

 شہبازشریف کاکہنا تھا کہ یہ منی بجٹ نہیں، معاشی تباہی اور  مہنگائی کا سیاہ طوفان ہے، منی بجٹ قومی معیشت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا