Tag Archives: https://www.facebook.com/asif.azam.33821

مفاہمت کا بادشاہ لاہور میں آگیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری نے آج بلاول ہاﺅس لاہور میں قانونی مشیروں کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں وہ سانحہ کارساز کے مقدمہ سمیت دیگر قانونی معاملات پر ان سے مشاورت کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق صدر نے گزشتہ روز سانحہ کارساز کے 10 سال پورے ہونے پر سانحہ کارساز کے مقدمہ کا جائزہ لیا اور کیس کی سماعت میں بعض معاملات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جس پر انہوں نے قانونی مشیروں کو طلب کرلیا ہے تاکہ دیکھا جاسکے کہ اس مقدمہ میں ازسرنو کیا جاسکتا ہے تاکہ اس مقدمہ کو منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے۔

ثانیہ مرزا کا پاکستان سپر لیگ بارے ایسا بیان۔۔جس نے بھارت میں آگ لگا دی

ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز سے خوب لطف اندوز ہو رہی ہوں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران بھارت کی ٹینس سٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی میچز دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں تشریف لاتی ہیں۔ ثانیہ مرزا کا کہنا ہے وہ پی ایس ایل کے میچز سے خوب لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ وہ شعیب ملک کے میچز دیکھنے کیلئے خصوصی طور پر اسٹیڈیم آتی ہیں۔ جبکہ دبئی میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں ان کے میچز دیکھنے کیلئے شعیب ملک بھی باقاعدگی سے جاتے ہیں۔ ثانیہ مرزا نے پی ایس ایل کو ایک بہترین کرکٹ لیگ قرار دیا ہے۔