Tag Archives: ranveer

ورون اور رنویر بالی وڈ کے چوتھے خان بننے کی دوڑ میں شامل

ممبئی (ویب ڈیسک) عامر، سلمان اور شاہ رخ کے بعد اب اکشے کمار بھی 50 سال کے ہوچکے ہیں، ان چاروں ہیروز کے بعد نئی نسل کا سپر اسٹار کون ہے، یہ وہ سوال ہے جو فلم انڈسٹری میں گردش کر رہا ہے۔عامر سلمان اور شاہ رخ کے بعد چوتھے خان کی بحث پچھلے 27 برسوں سے بالی وڈ میں چل رہی ہے اور ان تینوں خانز کی فلمیں فلاپ ہو کر بھی خبروں میں رہتی ہیں۔تینوں کی عمر کب کی پچاس کراس کرگئی لیکن تینوں ہی بالی وڈ کے حکمران ہیں کبھی ایک آگے ہوتا ہے تو کبھی دوسرا اور کبھی تیسرا لیکن چوتھے خان کے لئے کبھی اکشے آگے آتے ہیں تو کبھی اجے دیوگن لیکن ان دونوں کے قدم بھی جم نہیں پاتے۔