Tag Archives: reema and sheikh rasheed

برسوں بعد ریما نے شیخ رشید بارے دل کی بات کہہ دی

لاہور (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ریما نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا انٹرویو کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب میں نے ایک ٹی وی اینکر پرسن کے طور پر کام کیا تھا تو ، نواز شریف ، آصف زرداری اور عمران خان کا انٹرویو تو کیا تھا لیکن شیخ رشید کا ان کی کسی اور مصروفیت کی وجہ سے نہیں کر سکی تھی ، انہوں نے کہا کہ شیخ رشید بڑے حاضر جواب ہیں میرے شوہر ڈاکٹر طارق بھی جب ان سے بھارت میں ایک شادی کی تقریب میں ملے تھے تو بہت متاثر ہوئے تھے اس تقریب میں عمران خان بھی موجود تھے ، ریما خان سیاست میں آنے کا سوال تو گول کر گئیں تاہم انہوں نے وعدوں پر عملدرآمد کے حوالے سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی کارکردگی کی تعریف کی۔