Tag Archives: Vidya_Balan

میں آج جس مقام پرہوں اس کا کریڈٹ میری ”….“ہے

لاہور(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا فلم ”ہے بے بی“ اور“قسمت کنکشن“ کے وقت میرے وزن اور میرے لباس کے حوالے سے مجھ پر نکتہ چینی ہونے لگی تھی تو میں سوچ میں پڑ گئی کہ کیا کچھ وقت تک میری جو تعریفیں ہوا کرتی تھیں کہیں وہ صرف ایک اتفاق تو نہیں تھا۔انہوں نے کہا تمام طرح کی تنقید کے بعد بھی اگر آج میں اس مقام پر ہوں تو اس کا کریڈٹ میں اپنی ضد کو دیتی ہوں ،ودیا کہتی ہیں میں بہت ضدی ہوں اور اتنی نکتہ چینی کے باوجود نہیں بدلی شاید اسی لئے میں ودیا بالن ہوں۔ انہوں نے کہا میں اس دن کو آج بھی نہیں بھول پاتی جب عامر خان کی وجہ سے میری انا کو ٹھیس پہنچی تھی۔

بھارتی اداکارہ کے ساتھ مندر میں شرمناک حرکت

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی ڈرٹی گرل ودیا بالن کو کولکتہ ایئرپورٹ کے بعد مندر میں بھی مداح کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔بالی ووڈ اسٹار ودیا بالن اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفی بنوانے یا تصاویریں کھنچوانے سے منع نہیں کرتیں اور یہی وجہ ہے اداکارہ کے مداح ان کے ساتھ تصاویر لینے کے لیے بیتاب رہتے ہیں لیکن اب اداکارہ کو یہی عادت مہنگی پڑنا شروع ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم”بیگم جان“کی تشہیری مہم کے سلسلے میں کولکتہ پہنچنے پرایئرپورٹ پر مداح کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کے بعداب ممبئی کے مندر میں بھی مداح نے ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے۔اپنے انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ ممبئی کے مندر میں پوجا کے دوران ایک شخص نے میرے کاندھے پرہاتھ رکھا جس پر میں نے آنکھیں کھول کر دیکھا اور حیران رہ گئی تو اس کا کہناتھا کہ ”میڈم میری بیوی کو ہیلو کہہ دیں“ جس پر میں نے اسے انتظار کا کہا لیکن پھر اس شخص نے وہی حرکت دہرائی جس پرغصے آگیا اور اس شخص کو حد میں رہنے کا کہا۔واضح رہے کہ اداکارہ ودیا بالن اپنی فلم ”بیگم جان“ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جو کہ 14 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔