تازہ تر ین

دبنگ خان کا اداکاری کرنے سے انکار …. اہم خبر

ممبئی( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان نے باکس آفس پر دھوم مچانے والی فلم تیرے نام کے سیکوئل میں اداکاری کرنے سے صاف منع کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی 2003میں ریلیز ہونے والی فلم تیرے نام کے سیکیول کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور ہدایت کار ستیش کوشک نے سلمان خان کو اس کیلئے دبنگ خان کو مرکزی کردارادا کر نے کی پیش کش کی ہے لیکن انہوں نے صاف انکارکردیا ہے تاہم وہ مہمان اداکار کی حیثیت سے جلوہ گر ہوسکتے ہیں۔تیرے نام 2 کے حوالے سے سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ ستیش کوشک کی جانب سے فلم بنانے پر خوش ہیں لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ فلم کی کاسٹ کے لیے پرانے اداکاروں کے بجائے نئے اداکاروں کو شامل کیا جائے۔واضح رہے کہ ستیش کوشک تیرے نام کے سیکوئل پر گزشتہ 2 سال سے کام کررہے ہیں اور امید کی جارہی تھی کہ یہ فلم آئندہ برس ریلیز کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain