تازہ تر ین

چین کا کردار, ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس میں پاکستانی موقف کی بھرپور تائید

بیجنگ (آئی این پی) ہارٹ ایشیاءکانفرنس 2016ء میں چین کا کردار ابھر کر سامنے آیا ہے ، اس نے افغانستان میں امن ، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے کی کوششوں کے سلسلے میں زبردست اور فعال کردار ادا کیا ہے ۔بھارت کے شہر امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس میں چینی حکام نے افغانستان کے بہتر مستقبل کیلئے ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کیلئے اپنے عزم کی تجدید کی ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق چین جنوبی اور مرکزی ایشیائی ممالک کیساتھ افغانستان کے تجارتی رابطے قائم کرنے کیلئے صف اول کا کردار ادا کرنے کا خواہش مند ہے ،چین نے حالیہ برسوں بالخصوص 2016ءمیں افغانستان کے معاملے کو نمایاں کرنے کیلئے بڑی کوششیں کی ہیں ، گذشتہ ہفتے چین نے افغانستان کیلئے اپنی فوجی امداد کی پہلی کھیپ بھی روانہ کی ہے جبکہ اس کے علاوہ کثیر المقاصد تعاون بھی نمایاں ہے ، چین امریکہ ، افغانستان اور پاکستان پر مشتمل چار فریقی تعاون گروپ افغانستان میں امن عمل کے فروغ اور دہشتگردی کیخلاف میکنزم کی تشکیل کیلئے قائم کیا گیا تھا ، اس کے علاوہ اعلیٰ سطح کے سکیورٹی مذاکرات حال ہی میں بیجنگ اور کابل میں منعقد ہو ئے ہیں، افغان صدر کے قومی سلامتی کے مشیر محمد حنیف اتمار کا اپریل میں اعلیٰ چینی حکام نے گرمجوشی سے خیر مقدم کیا ، چین کے صدر شی چن پھنگ نے ایک اجلاس کے دوران افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ کیساتھ ایک ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ چین افغانستان میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں افغانستان کی مکمل امداد کرتا ہے اور افغانستان کی سلامتی کو مضبوط بنانے کیلئے اپنی امداد جاری رکھے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain