تازہ تر ین

خاتون نیشنل شوٹر کو مشہور کھلاڑی نے بے آبرو کر دیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں قومی لیول کی خاتون کھلاڑی کو اس کے کوچ نے نشہ آور مشروب پلاکر عزت لوٹ لی ،ملزم کوچ اولیمپکس میں 2مرتبہ بطور کھلاڑی ہندوستان کی نمائندگی کر چکا ہے ،میڈیکل رپورٹ نے خاتون کھلاڑی سے زیادتی کی تصدیق کر دی ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بھارتی نجی چینل”این ڈی ٹی وی “ کے مطابق انڈیا کی طرف سے قومی سطح پر کھیلنے والی ایک شوٹر خاتون نے اپنے کوچ اور” ارجن ایوارڈ یافتہ فاتح کھلاڑی “ پر عصمت دری کا الزام لگایا ہے،خاتون شوٹر نے کہا ہے کہ ملزم کے ساتھ وہ 2سال سے رابطے میں تھی اور ملزم نے اس کے ساتھ شادی کا وعدہ بھی کیا تھا لیکن پھر وہ اپنے وعدے سے مکر گیا ، شادی کے وعدے سے مکرنے کے بعد ”کوچ“ نے میرا فون سننا بند کیا تو میں اس سے ملنے شوٹنگ رینج میں گئی تو اس نے مجھے شوٹنگ رائفل سے جان سے مانے کی دھمکی دی اور کہا کہ وہ مجھے قتل کر کے اسے ایک حادثہ بنا دے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain