تازہ تر ین

اپنے خاندان کی وجہ سے وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا

ولنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ کے وزیراعظم جان کی نے اپنے خاندان کو وقت دینے کے لئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وزیراعظم جان کی جو نیوزی لینڈ کے عوام میں خاصی مقبولیت رکھتے ہیں نے پیر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر سب کو حیران کردیا۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ میں کہا ہے کہ وہ آٹھ سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد اب چلے جانے کا بہترین وقت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لئے وزارت عظمیٰ چھوڑنے کا فیصلہ ان کی زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا۔ اپنے استعفیٰ کا اعلان کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں جان کی نے بتایاکہ انہوں نے ابھی مستقبل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ خود کو کبھی پیشہ وارانہ سیاسی رہنما کے طور نہیں دیکھ سکے۔جان کی کا تعلق نیوزی لینڈ کی نیشنل پارٹی سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم بننے کے بعد اپنی خاندان سے دور ہوگئے تھے اور ان کے وزارت عظمیٰ چھوڑنے کے فیصلے کی وجوہات میں سے ایک بڑی وجہ ان کا خاندان ہے جس کو وہ بھرپور وقت دینا چاہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بہت سے سیاسی رہنماﺅں کا مشاہدہ کیا جو میری جیسی صورتحال میں تھے لیکن وہ خاندان کے لئے اپنا عہدہ چھوڑنے میں ناکام رہے ۔ انہوں نے کہا کہ جانا مشکل ہے لیکن یہ جانے کا بہترین وقت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain