تازہ تر ین

شیخ رشید نے بڑی خواہش کا اظہار کردیا۔۔۔

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دور ان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور ججز کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کو سماعت کے دور ان چیف جسٹس انور ظہیر جمالی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ کے ہوتے ہوئے یہ فیصلہ ہو جائے جس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ کیا آپ کو ہم پر اعتماد نہیں ہے جس پر عدالت میں قہقہوں سے گونج اٹھی ¾شیخ رشید احمد نے کہاکہ معافی چاہتا ہوں عدالتی معاملات کا علم نہیں اس لئے یہ بات کی جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ یہ عدالت آزاد ہے جو بھی فیصلہ کرینگے میرٹ پر کرینگے ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاناما کیس پر کمیشن کی درخواست کرنےوالے سوچیں ،اسسے کچھ نہیں نکلے گا ، ضد کا انجام برا ہوتا ہے ، جب گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلتا تو ٹیڑھی کرنی پڑتی ہے،سوچ رہا ہوں اپنے پیسے بھی شریف خاندان کو دے دوں تاکہ ڈبل ہو جائیں ۔سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ثبوت بھی سپریم کورٹ سے نکلیں گے اور تابوت بھی اسی عمارت سے نکلیں گے ۔جب گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلتا تو ٹیڑھی کرنی پڑتی ہے ،میں بھی سودچ رہا ہوں اپنے سارے پیسے شریف خاندان کو دے دوں تاکہ ڈبل ہو جائیں ۔انہوں نے کہاکہ سارا مسئلہ 12ملین درہم کا ہے جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے ۔ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تمام ججز قابل ہیں اس لئے امید ہے کہ انہیں انصاف ملے گا اور کسی طالع آزما کی ضرورت نہیں رہے گی۔باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ فرانس،اٹلی، برطانیہ اور کوریا سمیت ساری دنیا میں لوگ عزت کے لیے استعفے دے رہے ہیں تاہم سارا مسئلہ 12 ملین درہم کا ہے اور جب گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلتا تو اسے ٹیڑھا کرنا پڑتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے سارے ججز قابل ہیں، امید ہے کہ ثبوت اور تابوت سپریم کورٹ سے نکلیں گے اور کسی طالع آزما کی ضرورت نہیں رہے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain