تازہ تر ین

چھانگا مانگا سیاست کے بانی, وفاداریاںخرید کر یہاں پہنچے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے ضمیر فروخت کرنے والے بے ضمیر لوگوں کو اپنی پارٹی سے فارغ کر دیا۔ چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک سے نظریاتی سیاست کے خاتمے میں نواز شریف کا کردار ہمیشہ یادرکھا جائے گا ، بلدیاتی انتخابات میں پارٹی پالیسی سے روگردانی کرنے والوں کو نکال رہے ہیں، آئندہ انتخابات میں نوازشریف کوخریدنے کیلئے کوئی ضمیر میسر نہیں آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں میئر و ڈپٹی میئر کے انتخابات میں متعدد شہروں میں پی ٹی آئی کے منتخب ارکان نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ دیے جس کے باعث پورے پنجاب سے پی ٹی آئی کو ایک بھی نشست حاصل نہ ہو سکی۔ بڑا جھٹکا لگنے پر عمران خان نے ضمیر فروشوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا اور پارٹی پالیسی سے روگردانی کرنے والوں کو پارٹی سے فارغ کر دیا۔ پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی پالیسی سے روگردانی کرنے پر اٹک سے احسن کمبڑیال ، سہیل کمبڑیال اور عاطف کی بنیادی رکنیت معطل کر دی جبکہ میانوالی سے مطیع اللہ اور فیصل آباد سے ممتاز چیمہ، حسن مسعود اور ذیشان لیاقت کو پارٹی سے نکال دیا۔ علاوہ ازیں فیصل آباد سے ایاز گجراور مس نصرت شفیق ، نارووال سے طارق انیس اور وکیل منج کو پارٹی سے فارغ کیا گیا ہے۔ پارٹی سے فارغ کیے جانے والے رہنماﺅں کو شو کاز نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک سے نظریاتی سیاست کے خاتمے میں نواز شریف کا کردار ہمیشہ یادرکھا جائے گا، وہ ہمیشہ دھاندلی اور وفاداریاں خرید کر ہی اقتدار تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ نوازشریف نے سیاست میں ضمیرخریدنے جیسی بد ترین رسم متعارف کروائی ، وہ سیاسی اورمعاشرتی اخلاقیات کا جنازہ نکال دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے بد ترین طرز سیاست اور حکومت کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی پالیسی سے روگردانی کرنے والوں کونکال رہے ہیں، آئندہ انتخابات میں نوازشریف کوخریدنے کیلئے کوئی ضمیر میسرنہیں آئے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain