Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی اقتصادی دہشتگردی عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہے، عباس عراقچی
    • امریکا میں امیگریشن قوانین سخت، گرین کارڈ اور اسٹوڈنٹ ویزا کے ساتھ میڈیا ویزا بھی نئی پابندیوں کی زد میں
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 3-5 سے شکست، ایونٹ سے باہر
    • انگلینڈ، پاک لنکا ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کیلئے تیار
    • برازیل کے فٹبال آئیکن رابرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات
    • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی
    • علاقائی کشیدگی میںا ضافہ ، یواے ای نے ایران سے اقتصادی تعلقات محدود کر دیے
    • راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع
    • عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر
    • چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی
    • یو اے ای میں 2 میزائلوں کی موجودگی کا انکشاف، ایران کا حملے سے انکار
    • کینیڈا کو بڑاریلیف، ٹرمپ نے 50 فیصد ٹیرف 3 دن کے لیے مؤخر کردیا
    • قنیطرہ میں اسرائیلی فورسز کا گھروں پر دھاوا، 2 افراد گرفتار
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
    • ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر سزا، بریتھالائزر لاک نصب کرنے کا حکم
    • غزہ سٹی کی بندرگاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق
    • بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کے اسٹار روڈری سے معاہدہ کرلیا
    • فرانس کا دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
    • ای ایس پی این کے بانی بل راسموسن 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سی پیک خطے کوترقی کے نئے دورمیں داخل کردے گا

    By Daily Khabrainدسمبر 26, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    qamar-javed-bajwa
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کوئٹہ (بیورورپورٹ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہماری دشمنی صرف پاکستان کے دشمنوں سے ہے اور کسی سے نہےں ہے،ہمارے جو لوگ نہ مجھی مےں دشمن کی سازش کا شکار ہےں ہمارے دروازے ان کے لئےے ہمےشہ کھُلے ہےں، بلوچستان کی ترقی مےں پاکستان کی ترقّی ہے،یہی وجہ ہے کہ ہمارے دشمن بلوچستان کے روشن مستقبل مےں رُکاوٹ بننا چاہتے ہےں،بلوچستان کے عوام تمام ملک دشمن عناصر کو مسترد کر چکے ہےں،مےں اپنے آپ کو فوج مےں بلوچی کہلانے پر فخر محسوس کر تا ہوں۔وہ پیر کوبلوچستان کے رےکروٹس کی پاسنگ آﺅٹ پرےڈ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہمجھے فخر ہے کہ اِس پُروقار تقرےب کے موقع پر مےں بلوچستان کے غےّور عوام کی خوشی اور کامےابی مےں شریک ہوں۔ ےہ بات صرف رسمی نہےں، بلکہ کمان سنبھالنے کے چند ہی دنوں مےں مےرا بلوچستان کا تےسرا دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ لوگ مےرے دل کے کتنے قرےب ہےں۔ کم لوگوں کو پتہ ہو گا کہ مےرا تعلق بلوچ رجمنٹ سے ہے اور مےں اپنے آپ کو فوج مےں بلوچی کہلانے پر فخر محسوس کر تا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے مےں اس تقرےب مےں پاس آﺅٹ ہونے والے تمام رےکروٹس کو جن مےں پولےس اور اےف سی کے دستے بھی شامل ہےں، تہہِ دل سے مبارکباد پےش کرتا ہوں۔ آپ کی چاک و چوبند ڈرل اور پُرعزم چہرے آپ کے اعلیٰ تربیتی معیار اور صلاحیت کا ثبوت ہےں۔انہوں نے کہا کہمیرے بہادر سپاہیو! آپ نے جس شعبے کا انتخاب کیا ہے وہ صرف اےک باوقار پےشہ ہی نہےں بلکہ اےک عہد اور اےک عبادت بھی ہے۔ اگر آپ اِس عہد کا پاس اور عبادت کی قدر کرےں گے،توآنے والے چےلنجز کا سامنا باآسان کر سکےں گے۔ اس طرح آپ ملکی سا لمیت کے دفاع، اور صوبے مےں اَمن و امان برقرار رکھنے مےں کامےاب ثابت ہونگے۔ پاکستان ہمارا گھر،قبےلہ بھی اور مُلک بھی۔ آج سے آپ اسکی عِزّت، غےرت اور حُرمت کے رکھوالے ہےں۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن نہ صرف آپکے، بلکہ تمام پاکستانےوں کے لئےے بھی انتہائی شُکر اور خُوشی کا دن ہے۔ بلوچستان کے بہادر اور باہمت بےٹے وطن کی آواز پر لبّےک کہتے ہوئے اِس عزم سے سرشار ہےں کہ ضرورت پڑنے پر جان بھی حاضر کر دےں گے۔ افواجِ پاکستان، اےف سی، رےنجرز، پولےس اور دےگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے قومی ےکجہتی کی ضامن بھی ہےں اور علامت بھی۔ اِسی کو مدِّنظر رکھتے ہوئے بلوچستان کے ہزاروں نوجوانوں کو بطور آفےسرز اور سولجرز پاک فوج، اےف سی، پولےس اور دےگر اداروں مےں شامل کےا گےا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج قومی ےکجہتی کا مظہرہے، جس مےں تمام صوبوں کی نمائندگی، لگ بھَگ اِن کی آبادی کے تناسب کے مطابق ہے۔ ہمےں فخر ہے کہ بلوچستان کے نوجوان ملک کے دفاع مےں کسی سے پےچھے نہےں ہےں۔ ےقےنا بلوچستان کا ہر شہری پاکستان کی شان اور ہمارا فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اےک بڑا اور انتہائی اہم صوبہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اِس خطے کو بے شُمار وسائل اور بلوچ عوام کو بے پناہ صلاحےتوں سے نوازا ہے۔ انشاءاللہ آنے والے وقتوں مےں ےہ وسائل آپکی ترقّی کے لےے نئی راہےں کھولےں گے اور آپکی کامےابی پاکستان کی کامےابی بنے گی۔بلوچستان میں اَمن و امان کی بہتری، حکومت کی اہم ترجےح ہے اور پاک فوج اِس ضِمن مےں پولےس اور دےگر قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی ٹرےننگ اور Capacity Building مےں ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دےگر اداروں اور اےجنسےوں کا بھرپور تعاون بھی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ملک کے دےگر اداروں کے ساتھ ملکر ہمےشہ ےہ کوشش کی ہے کہ اپنے محدود وسائل سے قطع نظر صوبے مےں تعلےمی، معاشرتی اور معاشی ترقّی کے لےئے اپنا مُثبت کردار ادا کرے۔ ہم عمل پر ےقےن رکھتے ہےں اور ہمارا کام آپ کے سامنے ہے۔ CPECکی بروقت تکمیل اس خطّے کو ترقّی کے ایک نئے دور میں داخل کردے گی جس کے لئےے پاک فوج دن رات کوشاں ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ آنے والے کل کا بلوچ نہ صرف پاکستان، بلکہ پورے خطّے کی قےادت مےں شامل ہوگا۔ ہمارے بچوں کا مستقبل، انشاءاللہ روشن ہے اور ہماری جانےں، لہو اور پسےنہ اسکی ضمانت کے لئےے حاضر ہےں۔ بلوچستان کی ترقی ہم سب کی اوّلےن ترجےح ہے۔ الحمدُاللہ ہمارے بلوچ بھائےوں مےں ےہ ےقےن پےدا ہو چکا ہے کہ ان کی خوشحالی کی منزل اب اےک حقےقت ہے۔ بلوچستان کی ترقّی مےں پاکستان کی ترقّی ہے اور ےہی وجہ ہے کہ ہمارے دشمن بلوچستان کے روشن مستقبل مےں رُکاوٹ بننا چاہتے ہےں۔ مجھے انتہائی خوشی ہے کہ بلوچستان کے عوام اس حقےقت کو جانتے ہوئے تمام ملک دشمن عناصر کو مسترد کر چکے ہےں۔ وہ دِن دور نہےں جب آپ کی حُبُّ الوطنی اور ےکجہتی کی بدولت ، نفرت اور دہشت کو استعمال کرنے والے ےہ چند افراد اپنے اَنجام کو پہنچےں گے اور بلوچستان نہ صرف اَمن کا گہوارہ بلکہ ترقّی و خوشحالی کی مثال بنے گا تاہم مےں بھی ےہ کہنا چاہوں گا کہ ہمارے جو لوگ نہ سمجھی مےں دشمن کی سازش کا شکار ہےں، ہمارے دروازے ان کے لئےے ہمےشہ کھُلے ہےں۔ ہماری دشمنی صرف پاکستان کے دشمنوں سے ہے اور کسی سے نہےں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مَےں تمام معزّز وزراءاور حاضرےن کا مَشکور ہوں جنہوں نے اپنی مصروفےات مےں سے وقت نکال کر پاسنگ آﺅٹ کی اس تقرےب مےں شرکت کی اور رےکروٹس کی حوصلہ افزائی کی۔مےں پاس آﺅٹ ہونے والے تمام رےکروٹس اور ان کے اہلِ خانہ کو ٹرےننگ کی کامےاب تکمےل اور پاک آرمی، اےف سی اور پولےس مےں باقاعدہ شمولےت پر اےک مرتبہ پھر مبارکباد پےش کرتا ہوں۔ مےں آپکے والدےن، اساتذہ اور اُن تمام لوگوں کو بھی خراجِ تحسےن پےش کرتا ہوں جنہوں نے اِس منزل تک پہنچنے مےں آپکی مدد اور رہنمائی کی۔ مجھے ےقےن ہے کہ آپ ہمےشہ بلوچستان اور پاکستان کی عِزّت، حفاظت اور ترقّی کا باعث بنےں گے۔۔تقریب میں کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض ،آئی جی ایف سی میجرجنرل ندیم احمد انجم ،انسپکٹرجنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب ،صوبائی وزراء،قبائلی وسیاسی عمائدین کی بڑی تعداد تقریب میں شریک تھی جبکہ پاس آﺅٹ ہونےوالے نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی

      راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع

      عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.