Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی اقتصادی دہشتگردی عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہے، عباس عراقچی
    • امریکا میں امیگریشن قوانین سخت، گرین کارڈ اور اسٹوڈنٹ ویزا کے ساتھ میڈیا ویزا بھی نئی پابندیوں کی زد میں
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 3-5 سے شکست، ایونٹ سے باہر
    • انگلینڈ، پاک لنکا ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کیلئے تیار
    • برازیل کے فٹبال آئیکن رابرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات
    • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی
    • علاقائی کشیدگی میںا ضافہ ، یواے ای نے ایران سے اقتصادی تعلقات محدود کر دیے
    • راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع
    • عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر
    • چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی
    • یو اے ای میں 2 میزائلوں کی موجودگی کا انکشاف، ایران کا حملے سے انکار
    • کینیڈا کو بڑاریلیف، ٹرمپ نے 50 فیصد ٹیرف 3 دن کے لیے مؤخر کردیا
    • قنیطرہ میں اسرائیلی فورسز کا گھروں پر دھاوا، 2 افراد گرفتار
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
    • ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر سزا، بریتھالائزر لاک نصب کرنے کا حکم
    • غزہ سٹی کی بندرگاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق
    • بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کے اسٹار روڈری سے معاہدہ کرلیا
    • فرانس کا دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
    • ای ایس پی این کے بانی بل راسموسن 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آرمی چیف نے توثیق کر دی ….

    By Daily Khabrainدسمبر 29, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    qamar-javed-bajwa
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی (بیورورپورٹ) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی میں ملوث مزید 8دہشت گردوں کی سزائے موت اور3دہشت گردوں کی عمر قید کی سزاﺅں کی توثیق کر دی ہے ‘فوجی عدالتوں نے ان دہشت گردوں کو اسماعیلی برادری کی بس پر حملے ‘ سماجی کارکن سبین محمود کے قتل‘سکیورٹی اور قانون نافذکرنے والے اداروںپر حملوں اور دو چینی انجینئرز کے اغواءاور دہشت گردی کی دیگر سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر سزائیں سنائیں تھیں‘ان دہشت گردی کے واقعات میں مجموعی طور پر 90افراد جاں بحق اور 99افراد زخمی ہوئے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بدھ کو پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث مزید 8دہشت گردوں کی سزائی موت اور تین دہشت گردوں کو عمر قیدکی سزاﺅں کی توثیق کردی ہے۔ آئی ایس پی آر سے جاری تفصیلات کے مطابق حافظ محمد عمر الیاس ولد افضل احمد ‘علی رحمان الیاس ولد آصف الرحمان ‘عبدالسلام الیاس /رضوان عظیم ولد محمد نذر اللہ اسلام اور خرم شفیق الیاس عبداللہ منصور /عبداللہ منصوری ولد محمد شفیق کالعدم تنظیم کے متحرک کارکنان تھے ۔ان چاروں دہشت گردوں نے صفورہ گوٹھ کے مقام پر اسماعیلی برادری کی بس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 45افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔یہ دہشت گرد سماجی کارکن سبین محمود کے قتل میں بھی ملوث تھے ۔ٹرائل کورٹ اور مسجٹریٹ کے سامنے تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر عدالت نے انھیں سزائے موت سنائی تھی ۔مسلم خان ولد عبدالرشید کالعدم تنظیم کا ترجمان تھا ۔یہ معصوم شہریوں ‘مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں انسپکٹر شیر علی سمیت 31افراد جاںبحق اور 69افراد زخمی ہوئے تھے ۔یہ پاک فوج کے کپتان نجم ریاض راجہ ‘کپتان جنید خان ‘نائیک شاہد رسول اور لانس نائیک شکیل احمد کو ذبح کرنے اور تاوان کے لئے دو چینی انجینئرز اور ایک مقامی شہری کو اغواءکرنے کی کارروائیوں میں ملوث تھا ۔ٹرائل کورٹ اور مسجٹریٹ کے سامنے تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر عدالت نے اسے سزائے موت سنائی تھی ۔محمد یوسف ولد خالد خان کالعدم تنظیم کا ممبر تھا ۔یہ مسلح افواج ‘قانون نافذکرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں 4فوجی جوان جاں بحق اور 19افراد زخمی ہوئے تھے ۔ٹرائل کورٹ اور مسجٹریٹ کے سامنے تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر سزائے موت سنائی تھی ۔سیف اللہ ولد نجیب حسین کالعدم تنظیم کا رکن تھا ۔یہ معصوم شہریوں ‘ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی فرید خان اورپولیس کانسٹیبل جاں بحق اور متعدد اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔اس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔ٹرائل کورٹ اور مسجٹریٹ کے سامنے تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر عدالت نے اسے سزائے موت سنائی تھی ۔بلال محمود ولد قاری محمود الحسن کالعدم تنظیم کا رکن تھا ۔ یہ قانون نافذکرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق اور 4زخمی ہوئے تھے ۔اس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔ٹرائل کورٹ اور مسجٹریٹ کے سامنے تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر سزائے موت سنائی تھی ۔سرتاج علی ولد بخت افسر کالعدم تنظیم کا رکن تھا ۔یہ دہشت گردوں کی مالی معاونت سمیت دیگر سرگرمیوں میں ملوث تھا ۔ٹرائل کورٹ اور مسجٹریٹ کے سامنے تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر عدالت نے اسے عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔محمود خان ولد بخت بلند کالعدم تنظیم کا رکن تھا ۔یہ چائنیز انجینرز کو تاوان کے لئے اغواءکرنے کی کارروائی میں ملوث تھا ۔ٹرائل کورٹ اور مسجٹریٹ کے سامنے تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر عدالت نے اسے20 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔فضل غفار ولد عاقل خان کالعدم تنظیم کا رکن تھا ۔یہ پولیس سٹیشن شموزئی پر حملے میں ملوث تھا ‘پولیس سٹیشن سے پولیس افسران اور ایف سی کے جوانوں کو اغواءکیا گیا ۔ٹرائل کورٹ اور مسجٹریٹ کے سامنے تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر عدالت نے اسے 20سال قید کی سزاسنائی تھی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی

      راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع

      عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.