Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی اقتصادی دہشتگردی عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہے، عباس عراقچی
    • امریکا میں امیگریشن قوانین سخت، گرین کارڈ اور اسٹوڈنٹ ویزا کے ساتھ میڈیا ویزا بھی نئی پابندیوں کی زد میں
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 3-5 سے شکست، ایونٹ سے باہر
    • انگلینڈ، پاک لنکا ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کیلئے تیار
    • برازیل کے فٹبال آئیکن رابرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات
    • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی
    • علاقائی کشیدگی میںا ضافہ ، یواے ای نے ایران سے اقتصادی تعلقات محدود کر دیے
    • راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع
    • عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر
    • چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی
    • یو اے ای میں 2 میزائلوں کی موجودگی کا انکشاف، ایران کا حملے سے انکار
    • کینیڈا کو بڑاریلیف، ٹرمپ نے 50 فیصد ٹیرف 3 دن کے لیے مؤخر کردیا
    • قنیطرہ میں اسرائیلی فورسز کا گھروں پر دھاوا، 2 افراد گرفتار
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
    • ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر سزا، بریتھالائزر لاک نصب کرنے کا حکم
    • غزہ سٹی کی بندرگاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق
    • بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کے اسٹار روڈری سے معاہدہ کرلیا
    • فرانس کا دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
    • ای ایس پی این کے بانی بل راسموسن 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جمہوریت کا مطلب کیا ؟ ….

    By Daily Khabrainدسمبر 30, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Prime Minister Nawaz Sharif Of Pakista
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مظفر آباد، اسلام آباد (بیورورپورٹ، نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم آج بھی میثاق جمہوریت پر اربند ہیں لیکن اگرکوئی میں نہ مانوں کی پالیسی پر چلے تو ہم کچھ نہیں کرسکتے۔مظفر آباد میں آزاد کشمیر کونسل سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہم تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، جمہوریت کا مطلب دوسروں کو برداشت کرنا ہے لہذا ہمیں مثبت تنقید کوبرداشت کرنا ہوگا کیونکہ برداشت کے بغیر گھر اورخاندان بھی نہیں چل سکتا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم آج بھی میثاق جمہوریت پر کاربند ہیں لیکن اگر کوئی میں نہ مانوں کی پالیسی پر چلے تو ہم کچھ نہیں کرسکتے، اپنی مسجد بنانےوالوں اور میں نہ مانوں کہنے والوں کا کسی کے پاس علاج نہیں،وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک ملک کی ترقی کے لیے مثالی منصوبہ ہے، جتنے ترقیاتی منصوبے ہم نے شروع کیے ان کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی کیونکہ ہم ہر طبقے کی خدمت کرتے ہیں جبکہ عوام اپنے ادھورے خوابوں کی تعبیر چاہتے ہیں، عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی، وزیر اعظم نے چارٹر آف ڈیمو کریسی کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ اللہ کا شکر ہے ان کی حکومت اس ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ سی پیک مثالی ترقی کا منصوبہ ہے، جس پر کئی سیکٹرز پر کام کر رہے ہیں، یہاں لوگ بھی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں ،آزاد کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ ن کو بڑا مینڈیٹ دیا ہے، اتنا مینڈیٹ کسی قسمت والی جماعت کو ہی ملتا ہے،، حکومت عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی، اگر ترقیاتی کام ہوئے تو عوام مطمئن ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ادھورے خوابوں کی تعبیر چاہتے ہیں، وسائل کی کمی ہر جگہ ہوتی ہے لیکن ہم وسائل کی کمی کے باوجود عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کر رہے ہیں ، سی پیک ملک کی ترقی کیلئے مثالی منصوبہ ہے،ملک بھر میں سڑکوں اور موٹرویز کا جال بچھایا جارہا ہے، موجودہ دور میں پاکستان میں جس طرح سرمایہ کاری ہورہی ہے اسکی مثال نہیں ملتی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں ہمارے دریا بہہ رہے ہیں اور آزاد کشمیر میں بجلی منصوبے لگانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، ہم ان مواقعو ں سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ نواز شریف نے اپنی حکومت کے اہداف کو دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہم کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں، 2018 تک ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا جبکہ پاکستان ترقی کرے گا،پڑوسی ملک کے تعاون سے بننے والے منصوبے پاک چین اقتصادی راہداری کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک ملک کی ترقی کے لیے مثالی منصوبہ ہے، ایسے منصوبے کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، کشمیر بھی اس منصوبے کا باقاعدہ حصہ بننے والا ہے۔اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف مختصر دورے پر مظفر آباد پہنچے جہاں انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے بجٹ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزرائ اسحاق ڈار، برجیس طاہر، خرم دستگیر سمیت طارق فضل چوہدری ،سردار مہتاب احمد خان، پرویز رشید اور آصف کرمانی نے بھی شرکت کی۔وزیراعظم نواز شریف کو ریلی کی صورت میں نجی ہوٹل لے جایا گیا ، وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے 53ویں بجٹاجلاس میں شرکت کی، بجٹ اجلاس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں شہداءکے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ 2 نئے ممبران عبدالخالق وصی اور چوہدری محمد صدیق نے حلف اٹھایا، دونوں ارکان سے وزیراعظم نواز شریف نے حلف لیا۔ وزیراعظم محمد نوازشریف سے سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق نے جمعرات کی صبح وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم ہاﺅس اس کے میڈیا آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے وادی نیلم میں بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والی بس کا معائنہ کیا،بھارتی فورسز نے دھنیا ل کے قریب بس کو مارٹر گولوں کا نشانہ بنایا تھا،23نومبر کو بھارتی جارحیت سے سات شہری شہید اور دس زخمی ہوئے تھے،بھارت نے بس حملے کے زخمیوں کی امداد کیلئے آنے والے ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا تھا۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے حملے میں زخمی ہونے والے نوجوانوں سے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں،بھارتی حملے میں شہید ہونےو الے نوجوانوں کی تصاویر بس پر چسپاں ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی

      راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع

      عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.