تازہ تر ین

ٹینس کو الوداع کہہ دیا

بلغراد(خصوصی رپورٹ)سابق عالمی نمبر ون سربیا کی ٹینس سٹار اینا ایوانووک نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے ریٹائرمنٹ کی بنیادی وجہ صحت کی خرابی اور انجری سے نجات نہ پانے کو قرار دیا ۔ 29سالہ کھلاڑی نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا یہ میرے لیے بہت مشکل فیصلہ تھا کیونکہ ابھی تو میں نے اپنی کامیابیوں کا بھرپور طریقے سے جشن بھی نہیں منایا ۔ انہوں نے کہا کھیل میں جیتنے اور آگے بڑھنے کیلئے مکمل فٹ ہونے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ کوشش بہت کی کہ کورٹ میں واپس آجاں مگر اب بہت مشکل ہوگیا ہے ۔واضح رہے کہ کیریئر کے دوران 15 ڈبلیو ٹی اے اور 5آئی ٹی ایف ٹائٹلز اپنے نام کرنیوالی اینا ایوانووک نے 2008 میں کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتا تھا اور اس دوران وہ 12 ہفتے تک عالمی نمبر ون بھی رہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain