تازہ تر ین

الطاف حسین بارے وزارت داخلہ کابڑا حکمنامہ جاری

اسلام آباد، لندن (مانیٹرنگ ڈیسک، بیورو رپورٹ) وزارت داخلہ نے عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ الطاف حسین پاکستان میں عمران فاروق قتل کیس اور دہشت گردی سمیت دیگر مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں اور اسی بنا پر ان کے وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی کے حوالے سے کسی قسم کا قانون موجود نہیں اور اس کیس میں الطاف حسین کی گرفتاری کے لیے برطانوی حکومت کا راضی ہونا بہت ضروری ہے جبکہ پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ریڈوارنٹ برطانوی وزارت داخلہ کو بھیجا جائے گا جس کے بعد برطانوی حکومت قانون کے تحت اس وارنٹ کو دیکھنے کی پابند ہوگی۔ الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے اجرائ کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے انٹرپول ہیڈ کوارٹرز لیون سے رابطہ کیا جانے کا امکان ہے۔ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین پاکستان میں دہشت گردی سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔ برطانوی پارلیمنٹ کی رکن ناز شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے ریڈ وارنٹ کی منظوری بہت بڑی پیش رفت ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ پاکستان اور انگلینڈ میں کیسے رابطہ رہتاہے، مجھے آج ہی اسکاٹ لینڈ یارڈ سے بات کرنی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain