تازہ تر ین

لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

شارجہ (ویب ڈیسک )میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے جس کے جواب میں کپتان میکلم اور کیمرون ڈیلپورٹ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں کھلاڑی 29 کے مجموعی اسکور پر 12 اور 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، فخر زمان بھی صرف 6 رنز ہی بناسکے اور محمد رضوان بھی 3 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے لیکن عمر اکمل نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 3 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ آخری لمحات میں میچ انتہائی دلچسپ مراحل میں داخل ہوگیا جہاں سنیل نارائن نے ایک ہی اوور میں 2 چھکے لگائے لیکن وہ بھی 12 رنز پر آؤٹ ہوگئے تاہم گرانٹ ایلیٹ آخری لمحات تک وکٹ پر موجود رہے اور آخری اوور کی دوسری گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔اسلام آباد کی جانب سے رومان رئیس نے 3 ، شاداب خان نے 2، محمد عرفان اور شین واٹسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکلم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ڈیون اسمتھ اور رفعت اللہ مہمند نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں کھلاڑی بالترتیب 20 اور 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ بریڈ ہیڈن بھی ایک بار پھر ناکام دکھائی دیے اور صرف ایک رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ بین ڈکٹ 14 اور کپتان مصباح الحق 16 رنز پر آؤٹ ہوئے جب کہ شین واٹسن بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کرسکے اور صرف 7 رنز پر چلتے بنے لیکن آخری وقت میں شاداب خان نے 24 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بناکر ٹیم کا اسکور مستحکم کیا جب کہ عماد بٹ نے 17 رنزبنائے۔لاہور قلندرز کی جانب سے نوجوان فاسٹ بولر عامر عامین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جب کہ یاسر شاہ نے 2 اور سہیل تنویر، سنیل نارائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain