Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
    • آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
    • یمنی دارالحکومت صنعاء جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں دعائیں، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد
    • افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین
    • پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نیب اور قومی اداروں بارے سراج الحق کے سنسنی خیز انکشافات

    By Daily Khabrainفروری 21, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Sirajul-Haq
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سمیت قومی ادارے عوام کی بجائے دربار کی حفاظت کررہے ہیں ، وزیراعظم سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے ، ہاتھی پر ہاتھ ڈالا تو مچھر خود ٹھیک ہوجائینگے نہیں تو انصاف کے فیصلے قیامت میں ہی ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز سپریم کورٹ کے باہر پانامہ لیکس کے مقدمے کی سماعت میں وقفے کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں کیا ۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پانامہ لیکس منظر عام پرآنے کے آٹھ ماہ بعد بھی نیب اس سلسلے میں ابھی تک معلومات ہی اکٹھا کررہا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ حکمرانوں کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہا جو قوم کے ساتھ سراسر ظلم ہے کیونکہ عوام سیاستدانوں کو اقتدار میں پہنچا کر اور سرکاری ذمہ داریاں تو نبھا رہے ہیں لیکن قوم کے پیسوں پر پلنے والے عوام کے حقوق اور ان کے تحفظ کی بجائے حکمرانوں اور ان کے دربار کی حفاظت میں لگے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا مقدمہ قوم کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے لیکن قومی اداروں کا اس معاملے میں حکمرانوں کو بچانے کے کردار سے واضح ہورہا ہے کہ وہ کرپشن اور لوٹ مار میں ان حکمرانوں کے سہولت کار ہیں پانامہ لیکس کے مقدمے اور اس سلسلے میں تحقیقات کے حوالے سے ہمارے اس موقف کی تائید ہورہی ہے کہ سیاسی قیادت اور حکمرانوں کے ماتحت کام کرنے والے ادارے انصاف کے ساتھ اس وقت تک کام نہیں کرسکتے جب تک ان کو بااختیار نہیں بنایا جاتا انہوں نے مزید کہا کہ جب تک چیئرمین نیب کی تقرری وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کرتا رہے گا اس وقت تک انصاف کے ساتھ کام کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا میں سمجھتا ہوں کہ نیب کے چیئرمین کی تقرری کا اختیار وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سے لے کر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت چاروں صوبائی ہائی کورٹس کے چیف جسٹز کو دیا جائے تاکہ اداروں کے غیر جانبدار اور بااختیار کام کو یقینی بنایا جاسکے ۔سراج الحق نے کہا کہ جو لوگ کرپشن میں ملوث ہیں اور جو ان کے سہولت کار ہیں سب مجرم ہیں ہر وہ دولت ناجائز ہے جس کے کمانے کا ذریعہ نہیں بتای جاسکے ہر سرکاری افسر اور ملازم سیاسی رہنما و کارکن جو اپنی جائز آمدن کے سوا ناجائز طریقوں سے پیسے کما رہا ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ کرپشن میں ملوث ہے یا کرپٹ عناصر کا سہولت کار بن کر فائدہ اٹھا رہا ہے ایسے لوگ معاشرے کیلئے ناسور ہیں اور ان کے احتساب کے بغیر معاشرہ سکھ کا سانس نہیں لے سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کیخلاف ہماری لڑائی کسی سیاسی تعصب کی بنا پر نہیں بلکہ ہم اس ناسور کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں اور اب پانامہ لیکس کی صورت میں ایک اہم موقع ہاتھ آیا ہے اس لئے اس سے فائدہ اٹھا کر احتساب کا بلاتفریق عمل براہ راست وزیراعظم سے شروع کردینا چاہیے کیونکہ ہمارے نظام میں بڑے ڈاکٹو ا قتدار میں رہتے ہیں جبکہ چھوٹے چور سلاخوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں جب بھی ہاتھی پر ہاتھ ڈالا گیا تو مچھر خود ٹھیک ہوجائینگے ۔ امیر جماعت ا سلامی نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں احتساب کے لئے پوری قوم عدالت عظمیٰ کی پشت پر کھڑی ہے اور ہمیں امید ہے کہ پانامہ لیکس کے مقدمے کا فیصلہ عوام کے حق اور کرپشن کیخلاف آئے گا #/s#

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ

      پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز

      خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.