تازہ تر ین

شاہ رخ خان نے خواتین ملازمین کو تحفے دے کردل جیت لیے

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ میں شاہ رخ خان جہاں اپنے دوستوں کو قیمتی تحفے دینے کیلئے مشہور ہیں ۔ اداکار اپنے ملازمین کو بھی نوازنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور ویلنٹائن ڈے کووہ بھلا کیسے بھول جاتے اوراس موقع پر انہوں نے اپنے پروڈکشن ہاس میں کام کرنے والی خواتین کوخوش کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شا ہ رخ خان نے ویلنٹائن ڈے پراپنی خواتین ملازمین کو خصوصی طور پر اپنے دفترمیں بلایا جہاں انہوں نے ملازمین سے بالمشافہ ملاقات کی اوران کے لیے نیک تمناں کا اظہارکیا ،اس موقع پر ملازمین کی بھی خوشی دیدنی تھی۔اس ملاقات میں شاہ رخ خان ملازمین کو اپنے مخصوص اندازمیں تحفے تحائف دینا نہ بھولے، کنگ خان کی جانب سے اپنی ٹیم کی تمام خواتین کو تحفے میں گلاب کے پھول، مہنگے ہینڈ بیگز اوربہترین اسمارٹ فونز شامل تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain