Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حزب اللہ کے اسرائیلی فوجی اہداف پر ڈرون، میزائل اور راکٹ حملہ
    • 5 ایرانی میزائل فضا میں تباہ کر دئیے اردن کا دعوی
    • مظفر آباد سمیت کشمیر بھر میں 4 روز سے انٹرنیٹ کی بندش
    • "روسی حملے، یوکرین میں 5 ہلاکتیں؛ امریکی ایلچیوں سے بات چیت مثبت رہی:زلنسکی
    • کیوبا میں زلزلہ شدت 6.1 فلوریڈا اور میکسیکو تک جھٹکے ، 150 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
    • جنوبی ایران زلزلے کے جھٹکے شدت 0۔5 ریکارڈ
    • پاکستان میں 11 جون سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
    • نائٹ کلب واقعے کے بعد بین اسٹوکس کی ٹیسٹ کپتانی خطرے میں
    • انڈونیشیا ملائشیا فلپائن میں زلزلہ شدت 7.8 ریکارڈ ،ہلاکتوں کا خدشہ
    • محرم الحرام سیکیورٹی پلان ترتیب پنجاب میں فوج رینجرز کے دستے نگرانی کریں گے
    • اسرائیلی حملے کا جواب ایران نے میزائل برسائے ہلاکتوں کا خدشہ
    • ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، کیپیٹر کار نیول پاکستانی کپتان سے انڈین کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا
    • جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد
    • جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا
    • ایران کی طرف سے فائر میزائل ہمارے ائیر ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنا دئیے اسرائیل کا دعوی
    • اسرائیل نے غزہ میں داخلے کے تمام راستے بند کردیے، امدادیں معطل
    • گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب
    • تمباکو نوشی مثانے کے کینسر کے خطرے کو چار گنا تک بڑھا سکتی ہے، ماہرین صحت
    • دنیا کے سب سے بڑے بچھو کی 41 کروڑ برس قدیم باقیات دریافت
    • جل بائیڈن نے جو بائیڈن کی صحت سے متعلق تشویشناک تفصیلات شیئر کر دیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    طالبہ کو ریپ کی دھمکی پر مظاہرے

    By Daily Khabrainمارچ 1, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی طالبہ کی جانب سے پاکستان سے متعلق متنازع بیان دینے اور بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کا سوشل میڈیا پر اس کا تمسخر اڑائے جانے کے بعد اسے ملنے والی ریپ کی دھمکیوں کے خلاف بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ریلیز کا انعقاد کیا گیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست جماعت کے دور حکومت میں آزادی اظہار رائے پر پابندی کے خوف کے حوالے سے ملک میں جاری بحث کو مد نظر رکھتے ہوئے کیمپس میں حالیہ تشدد کی دھمکیوں کے خلاف متعدد تعلیمی اداروں کے سیکڑوں طلباء نے نئی دہلی کی سڑکوں پر احتجاج کیا۔مظاہرین نے نریندری مودی کی قوم پرست جماعت کے طلباء گروپ کے خلاف نعرے لگائے، نئی دہلی میں منعقدہ ایک ریلی کے شرکاء کی جانب سے اٹھائے گئے پلے کارڈز کے مطابق ‘میری قوم پرستی تمہاری خوف کی قوم پرستی سے بڑھ کر ہے’۔بھارت میں یہ حالیہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب ایک 20 سالہ طالبہ نے طلباء یونین ‘اخیل بھارتیہ ودیارتی پریشاد’ کو کیمپس میں تشدد کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔یہ واقع ایک ویڈیو پوسٹ لگانے کے بعد پیش آیا تھا جس میں طالبہ نے کہا تھا کہ ‘میرے والد کو پاکستان نے قتل نہیں کیا بلکہ جنگ نے کیا ہے’، خیال رہے کہ مذکورہ بھارتی طالبہ کے والد ہندوستانی آرمی میں کیپٹن تھے اور 1999 میں پاکستان کے ساتھ منسلک سرحد پر ایک حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔اس کے بعد ملک کے ہر طبقے کی جانب سے مذکورہ طالبہ کا تمسخر اڑایا گیا جس میں بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ بھی شامل تھے، انھوں نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ لگائی کہ ‘میں نے دو ٹرپل سینچریاں نہیں کی ہیں، بلکہ میرے بلے نے کی ہیں’۔2015 میں کرکٹ کو خیرباد کہنے والے سہواگ کی جانب سے کیا گیا یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس کے بعد متعدد لوگوں نے 20 سالہ طالبہ پر تنقید کی اور اسے جسمانی تشدد کانشانہ بنانے کی دھمکیاں بھی دیں۔لبہ نے این ڈی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے شوسل میڈیا پر بہت دھمکیاں دی جارہی ہیں، میرا خیال ہے کہ یہ آپ کیلئے بہت خوفناک ہوجاتا ہے جب لوگ آپ کو تشدد اور ریپ کی دھمکیاں دے رہے ہوں’۔سہواگ کے ٹوئٹ پر ان کا کہنا تھا کہ ‘ایمانداری سے کہوں تو، یہ آپ کا دل توڑ دیتا ہے کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جنھیں آپ دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں’۔مودی کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طالبہ کا کہنا تھا کہ قوم پرست جذبات ان کے دور حکومت شدت اختیار کرتے جارہے ہیں اور جب ایسے کسی واقعے پر دائیں بازوں کی جماعتوں کی جانب سے تنقید اور احتجاج ریکارڈ کرایا جاتا ہے تو انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر آنکھیں بند کرلی جاتی ہیں۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے طالبہ پر حملے کی دھمکیوں کو ‘آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دیا ہے جو اے بی وی پی کو پسند ہے اور اس کے توڑنے والوں کیلئے آسان نہیں ہے’۔اخبار کا کہنا تھا کہ ‘طلباء، مصنفین، پروفیسرز، فلم بنانے والوں اور صحافیوں کو خوف زدہ کرنا ایک معمول بن گیا ہے کہ وہ اپنی آزاد رائے کا استعمال نہیں کرسکتے’۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    حزب اللہ کے اسرائیلی فوجی اہداف پر ڈرون، میزائل اور راکٹ حملہ

    5 ایرانی میزائل فضا میں تباہ کر دئیے اردن کا دعوی

    "روسی حملے، یوکرین میں 5 ہلاکتیں؛ امریکی ایلچیوں سے بات چیت مثبت رہی:زلنسکی

    تازہ ترین

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.