Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حزب اللہ کے اسرائیلی فوجی اہداف پر ڈرون، میزائل اور راکٹ حملہ
    • 5 ایرانی میزائل فضا میں تباہ کر دئیے اردن کا دعوی
    • مظفر آباد سمیت کشمیر بھر میں 4 روز سے انٹرنیٹ کی بندش
    • "روسی حملے، یوکرین میں 5 ہلاکتیں؛ امریکی ایلچیوں سے بات چیت مثبت رہی:زلنسکی
    • کیوبا میں زلزلہ شدت 6.1 فلوریڈا اور میکسیکو تک جھٹکے ، 150 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
    • جنوبی ایران زلزلے کے جھٹکے شدت 0۔5 ریکارڈ
    • پاکستان میں 11 جون سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
    • نائٹ کلب واقعے کے بعد بین اسٹوکس کی ٹیسٹ کپتانی خطرے میں
    • انڈونیشیا ملائشیا فلپائن میں زلزلہ شدت 7.8 ریکارڈ ،ہلاکتوں کا خدشہ
    • محرم الحرام سیکیورٹی پلان ترتیب پنجاب میں فوج رینجرز کے دستے نگرانی کریں گے
    • اسرائیلی حملے کا جواب ایران نے میزائل برسائے ہلاکتوں کا خدشہ
    • ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، کیپیٹر کار نیول پاکستانی کپتان سے انڈین کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا
    • جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد
    • جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا
    • ایران کی طرف سے فائر میزائل ہمارے ائیر ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنا دئیے اسرائیل کا دعوی
    • اسرائیل نے غزہ میں داخلے کے تمام راستے بند کردیے، امدادیں معطل
    • گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب
    • تمباکو نوشی مثانے کے کینسر کے خطرے کو چار گنا تک بڑھا سکتی ہے، ماہرین صحت
    • دنیا کے سب سے بڑے بچھو کی 41 کروڑ برس قدیم باقیات دریافت
    • جل بائیڈن نے جو بائیڈن کی صحت سے متعلق تشویشناک تفصیلات شیئر کر دیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شام پر مجوزہ پابندی: روس، چین نے قرارداد ویٹو کردی

    By Daily Khabrainمارچ 1, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک(ویب ڈیسک) روس اور چین نے شام پر مجوزہ پابندیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد ویٹو کردی۔
    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے باعث شام پر مجوزہ پابندیوں کی برطانیہ، فرانس اور امریکا کی پیش کردہ قرارداد پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں رائے شماری کی گئی۔قرارداد کے حق میں 9 ووٹ ڈالے گئے جبکہ چین، روس اور بولیویا نے اس کی مخالفت کی۔ قازقستان، ایتھوپیا اور مصر نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔اقوام متحدہ میں قرارداد کی منظوری کے لیے اس کے حق میں 9 ووٹ اور کوئی ویٹو نہیں چاہیے تھا۔یہ ساتواں موقع ہے جب شام کے سب سے قریبی فوجی اتحادی روس نے شامی حکومت کے حق میں اپنی ویٹو پاور استعمال کی ہے۔چین بھی، جو سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان میں سے ایک ہے، شام مخالف قراردادوں پر 6 بار روس کا ساتھ دے چکا ہے۔قبل ازیں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے خبردار کیا تھا کہ جنیوا میں امن مذاکرات کے دوران شام پر پابندیاں عائد کرنا ’انتہائی غیر مناسب‘ اقدام ہوگا اور اس سے شام میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔اقوام متحدہ میں امریکا کی مندوب نکی ہیلے نے رائے شماری کے بعد کونسل کو بتایا کہ ’شام سے متعلق یہ قرارداد بالکل مناسب ہے لیکن یہ مایوس کن ہے جب ارکان جب اپنے ہی لوگوں کو مارنے والی دیگر رکن ریاستوں کے لیے بہانے تلاش کر رہے ہیں۔‘سلامتی کونسل میں یہ قرارداد منظور ہونے کی صورت میں فوجی کمانڈروں سمیت 11 شامی افراد اور 10 کمپنیاں اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل ہوجاتے، جن پر 2014 اور 2015 میں کیمیائی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اقوام متحدہ کی قیادت میں مکمل ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شامی فضائیہ نے 2014 اور 2015 میں اپوزیشن کے 3 دیہاتوں میں ہیلی کاپٹرز سے کلورین بیرل بم گرائے۔ہم شام کی حکومت جنگ کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی مسلسل تردید کرتی رہی ہے۔اقوام متحدہ اور کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) کے ارکان پر مشتمل اس تحقیقاتی پینل کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2015 میں حملے کے دوران داعش نے مسٹرڈ گیس استعمال کی۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    حزب اللہ کے اسرائیلی فوجی اہداف پر ڈرون، میزائل اور راکٹ حملہ

    5 ایرانی میزائل فضا میں تباہ کر دئیے اردن کا دعوی

    "روسی حملے، یوکرین میں 5 ہلاکتیں؛ امریکی ایلچیوں سے بات چیت مثبت رہی:زلنسکی

    تازہ ترین

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.