Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حزب اللہ کے اسرائیلی فوجی اہداف پر ڈرون، میزائل اور راکٹ حملہ
    • 5 ایرانی میزائل فضا میں تباہ کر دئیے اردن کا دعوی
    • مظفر آباد سمیت کشمیر بھر میں 4 روز سے انٹرنیٹ کی بندش
    • "روسی حملے، یوکرین میں 5 ہلاکتیں؛ امریکی ایلچیوں سے بات چیت مثبت رہی:زلنسکی
    • کیوبا میں زلزلہ شدت 6.1 فلوریڈا اور میکسیکو تک جھٹکے ، 150 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
    • جنوبی ایران زلزلے کے جھٹکے شدت 0۔5 ریکارڈ
    • پاکستان میں 11 جون سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
    • نائٹ کلب واقعے کے بعد بین اسٹوکس کی ٹیسٹ کپتانی خطرے میں
    • انڈونیشیا ملائشیا فلپائن میں زلزلہ شدت 7.8 ریکارڈ ،ہلاکتوں کا خدشہ
    • محرم الحرام سیکیورٹی پلان ترتیب پنجاب میں فوج رینجرز کے دستے نگرانی کریں گے
    • اسرائیلی حملے کا جواب ایران نے میزائل برسائے ہلاکتوں کا خدشہ
    • ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، کیپیٹر کار نیول پاکستانی کپتان سے انڈین کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا
    • جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد
    • جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا
    • ایران کی طرف سے فائر میزائل ہمارے ائیر ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنا دئیے اسرائیل کا دعوی
    • اسرائیل نے غزہ میں داخلے کے تمام راستے بند کردیے، امدادیں معطل
    • گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب
    • تمباکو نوشی مثانے کے کینسر کے خطرے کو چار گنا تک بڑھا سکتی ہے، ماہرین صحت
    • دنیا کے سب سے بڑے بچھو کی 41 کروڑ برس قدیم باقیات دریافت
    • جل بائیڈن نے جو بائیڈن کی صحت سے متعلق تشویشناک تفصیلات شیئر کر دیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نہ ڈرتے تھے نہ ڈرینگے, بلاول کا دبنگ اعلان

    By Daily Khabrainمارچ 8, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    bilawal-bhutto
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کاا عادہ کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی خواتین کو مزید بااختیار بنانے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے گی، انہوں نے اقوم متحدہ کی جانب سے 2030ایجنڈا میں خواتین کے پائیدار ترقی کے مزید مقاصد رکھنے کو بھی خوش آمدید کہا ہے، کل دنای بھر میں منائے جانے والے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا یہ منفرد رکارڈ ہے کہ اس نے ایک مسلم خاتون کو دنیا کی کسی اسلامی ریاست کی پہلی وزیراعظم طور منتخب کیاجنہوں نے ملک کے تمام کمزور طبقات کی رہنمائی کی اور پاکستان میں جنسی برابری اورخواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے،ملک میں پہلی خواتین بینک قائم کرنے سے لے کر اعلیٰ عدلیہ میں خواتین ججز کی مقرری، خواتین کیلئے علیحدہ تھانے قائم کرنے اور بے زمین خواتین میں زمین کی تقسیم تک شہیدمحترمہ بینظیر بھٹونے ملک میں خواتین کو ترقی میں مساوی حصہ دار کی حیثیت سے قومی ترقی کی دھارا میں آگے لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتہاپسندی کی مزاحمت پاکستان پیپلزپارٹی کا مشن ہے ، دہشتگردوں سے نہ ہم ڈرتے تھے اور نہ ہی ڈریں گے، بینظیر بھٹو شہید نے انتہاپسندوں کو چیلنج کیا تھا اور اپنی جان کا نذرانہ دے کر ثابت کر دیا کہ انتہاپسند ہمارے ملک کے دوست نہیں ، آئندہ انتخابات میں آپ کی محنت اور عوام کی طاقت سے جیتیں گے۔ وہ منگل کو پیپلزپارٹی مالاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے رہنماﺅں اور پارٹی کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کے پی کے عوام نے بہت مشکلات دیکھی ہیں، دہشتگردوں کے مظالم برداشت کئے ہیں۔ ایسے مشکل حالات میں ضمنی انتخابات میں دیر سے پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کا انتخاب واضح پیغام ہے کہ کے پی کے عوام پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کارکن پارٹی کو مضبوط کریں اور میرا پیغام اپنے اپنے علاقے کے عوام تک پہنچائیں کہ دہشتگردوں سے نہ ہم ڈرتے تھے اور نہ ہی ڈریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں آپ کی محنت اور عوام کی طاقت سے جیتیں گے۔ کارکنوں کا جذبہ دیکھ کر مجھے پارٹی کی کامیابی کا یقین ہوتا ہے۔ وفود سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو میرے بھی چیئرمین ہیں۔ ان کی قیادت میں پارٹی کامیابیاں حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے فلسفے کے مطابق صوبوں کو بااختیار بنایا اور کے پی کے عوام کو اپنی شناخت دی۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ آپس میں باہمی اتحاد قائم کریں۔ اس موقع پر سینیٹر فرحت اللہ بابر، ہمایوں خان، فیصل کریم کنڈی، رحیم داد خان، نورعالم خان، شاذی خان، اخونزادہ چٹان،نجم دین، زمین خان، سینیٹر روبینہ خالد اور جمیل سومروبھی موجود تھے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    تازہ ترین

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.