Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹیلی نار کا پاکستان سے نکلنے کا فیصلہ، ایزی پیسہ میں اپنا حصہ فروخت کرنے کی تیاری
    • ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ نئے کپتان کے لئے شاداب خان سر فہرست
    • ایئر کینیڈا کا پائلٹ مبینہ طور پر 17 سال میں 900 پروازیں بغیر کپتان کے لائسنس کے اڑاتا رہا
    • یو اے ای نے پاکستانی بلیو پاسپورٹ کے حامل افراد کو بورڈنگ سے روک دیا
    • بین اسٹوکس کا حالیہ تنازعہ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور
    • ماہرہ خان کی کنگ چارلس سے برطانیہ ایشین ٹرسٹ کے سالانہ عشائیے پر ملاقات
    • نجی ہاؤسنگ سوسائٹی 1170 کنال اراضی کیس18 افراد سمیت پرویز الہی پر فرد جرم عائد
    • پاکستان کا 2026 ایشین گیمز کے لیے اسکواڈ کا اعلان ، صاحبزادہ فرحان قیادت کریں گے
    • حزب اللہ کے اسرائیلی فوجی اہداف پر ڈرون، میزائل اور راکٹ حملہ
    • 5 ایرانی میزائل فضا میں تباہ کر دئیے اردن کا دعوی
    • مظفر آباد سمیت کشمیر بھر میں 4 روز سے انٹرنیٹ کی بندش
    • "روسی حملے، یوکرین میں 5 ہلاکتیں؛ امریکی ایلچیوں سے بات چیت مثبت رہی:زلنسکی
    • کیوبا میں زلزلہ شدت 6.1 فلوریڈا اور میکسیکو تک جھٹکے ، 150 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
    • جنوبی ایران زلزلے کے جھٹکے شدت 0۔5 ریکارڈ
    • پاکستان میں 11 جون سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
    • نائٹ کلب واقعے کے بعد بین اسٹوکس کی ٹیسٹ کپتانی خطرے میں
    • انڈونیشیا ملائشیا فلپائن میں زلزلہ شدت 7.8 ریکارڈ ،ہلاکتوں کا خدشہ
    • محرم الحرام سیکیورٹی پلان ترتیب پنجاب میں فوج رینجرز کے دستے نگرانی کریں گے
    • اسرائیلی حملے کا جواب ایران نے میزائل برسائے ہلاکتوں کا خدشہ
    • ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، کیپیٹر کار نیول پاکستانی کپتان سے انڈین کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سکولوں میں بچوں کی داخلہ مہم, وزیراعلیٰ نے تعلیم بارے بڑا اعلان کردیا

    By Daily Khabrainمارچ 31, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ترقی اورخوشحالی کی منزل کے حصول کا واحد راستہ تعلےم ہے ۔ تعلےم سے قوموں مےں وےژن،قوت اورشعور آتا ہے ،تعلےم ےافتہ قومےںطاقتور ہوتی ہےں اور کوئی اس کا مقابلہ نہےں کرسکتا۔تعلےم کی اسی اہمےت کے پےش نظر پنجاب حکومت نے فروغ تعلےم کےلئے بے مثال اقدامات اٹھائے ہےں ۔سکول سے باہر بچوں کو تعلےم کی غرض سے سکولوں مےں لانے کےلئے بھی موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے اورہر سال داخلہ مہم کو اےک تحرےک کے طورپر آگے بڑھاےا جاتا ہے ۔انشاءاللہ آئندہ انتخابات سے قبل پنجاب کے ہر بچے کو تعلےم کےلئے سکول مےں لانے کا ہدف پورا کرےں گے اورکوئی بچہ اب تعلےم سے محروم نہےں رہے گا۔بچوں کے سکولوں مےں سو فےصد داخلے کو ےقےنی بنانے کےلئے محنت،عزم اورجذبے کے ساتھ کام کرتے ہوئے اس چےلنج کو پورا کرنا ہے۔ پنجاب حکومت کے وسائل قوت اورکاوش موجود ہے اللہ کو منظور ہوا تو اس ہدف کو ضرور حاصل کرےںگے۔معےاری تعلےم ہر بچے کا حق ہے اورہم ےہ حق اسے دےں گے،مےں قوم کی بےٹےوں اوربےٹوں کو تعلےم کے زےور سے آراستہ کرنے کے لئے اپنی جان لڑادوں گا۔اشرافےہ اپنے بچوں کے لئے تو بہترےن تعلےم اورعلاج پسند کرےں لےکن جب ےتےم،بے سہارااورغرےب کو تعلےم اورصحت کی سہولتوں کی فراہمی کی بات کی جائے تو اسے تکلےف ہوتی ہے ۔ہمےں اس ذہنےت ،کلچر اورنظام کو بدلنا ہے ۔محروم معےشت طبقات کو بھی تعلےم اورعلاج کی وہی سہولتےں دےنا ہےں جو امےر کو حاصل ہےں ۔مےری دردمندانہ اپےل ہے کہ خدارا آئےے،ملکر امےر اورغرےب کے درمےان خلےج کو ختم کرےں اورامےر اورغرےب کے پاکستان کے فرق کو مٹا دےں ۔اپنے دکھوں کو خوشےوں مےں بدلےں اورپاکستان کو صحےح معنوں مےں قائد ؒو اقبالؒکے تصورات کے مطابق اسلامی فلاحی رےاست بنائےں،ےہ اسی وقت ہوگا جب اشرافےہ اپنا روےہ بدلے گی۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہارآج اےوان اقبال مےںسکولوں مےںبچوںکی داخلہ مہم 2017ءکے افتتاح کے موقع پر منعقد ہ تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔وزےراعلیٰ نے دوننھے بچوں کے ٹےبلٹ مےں ناموں کا اندراج کرکے داخلہ مہم 2017ءکا باقاعدہ افتتاح کےا ۔وزےراعلیٰ نے بچوں کو کتابےں اوربےگز بھی دےئے۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال داخلہ مہم کے حوالے سے تحرےک چلائی جاتی ہے اورآج بھی ہم اسی مقصد سے ےہاں اکٹھے ہوئے ہےں اورےہ تقرےب وےڈےولنک کے ذرےعے صوبے کے 36اضلاع سے منسلک ہے اوران اضلاع مےں اراکےن اسمبلی ،نومنتخب ضلعی قےادت ،تعلےم کے شعبہ سے وابستہ افراد ،انتظامےہ اورطلباءو طالبات اس عزم کے ساتھ موجود ہےں کہ ہم نے جذبے اورمحنت کے ساتھ کام کرتے ہوئے داخلہ مہم کو کامےاب بنانے کافرض پورا کرنا ہے اوراس بات کو ےقےنی بنانا ہے کہ پنجاب کا کوئی بچہ اوربچی سکول سے باہر نہ رہے ےہ اےک بڑا چےلنج ہے اورزندہ قومےں اےسے چےلنجز سے بطرےق احسن عہدبرآہوتی ہےں۔ہم نے بھی اس چےلنج کو قبول کےا ہے ۔مشکلات بھی موجود ہےں ،ماضی کی غفلت اورکوتاہےاں بھی سامنے ہےں تاہم ہمےں اس چےلنج کو پورا کرنا ہے،5سے 9سال تک کے قوم کے عظےم معماروں کو سکولوں مےں لانے کےلئے آخری حد تک جائےں گے۔وسائل نہ پہلے کبھی ہمارے پاو¿ں کی زنجےر تھے اورنہ ہی آئندہ بننے دےں گے۔قوم کے بےٹے اوربےٹوں کو زےور تعلےم کےلئے وسائل کی فراہمی مےں کوئی کمی نہےں آنے دےں گے۔داخلہ مہم کو کامےاب بنانے کے حوالے سے اساتذہ کا کرداربنےادی اہمےت کا حامل ہے ۔مےری اساتذہ سے اپےل ہے کہ وہ آگے بڑھےں اوراس ہدف کے حصول مےں اپنا موثر کردارادا کرےں ۔قوم کے بچوں کو معےاری تعلےم دےنے کےلئے اساتذہ کو اپنی تربےت مےں بھی نکھار پےدا کرنا ہے ۔مےں نے ہمےشہ ٹےچرز ٹرےننگ کو اولےن اہمےت دی ہے کےونکہ مےں سمجھتا ہوں کہ اساتذہ کوجتنی اچھی تربےت ملے گی وہ اتنی ہی اچھی تعلےم قوم کے درخشندہ ستاروں کو دےں گے۔اساتذہ کی تربےت کے حوا لے سے اےک قابل افسر کو لاےا ہوں جس نے وعدہ کےا ہے کہ وہ ماےوس نہےں کرےں گے اور اساتذہ کی تربےت کے حوالے سے انقلاب برپا کردےں گے۔وہ اس بات کی اہلےت رکھتے ہےں تاہم اگر وہ اپنے مقصد مےں کامےاب ہوئے تو انہےں قوم کے سامنے ہےرو کی طرح لاکر خراج تحسےن پےش کرےں گے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب اےجوکےشن فاو¿نڈےشن کے ذرےعے 22لاکھ بچوں کو تعلےم دلانے کا شاندار نظام بناےا گےا ہے اورادارے کی واﺅچرسکےم کے تحت غرےب گھرانوں کے بچے اوربچےاں تعلےم حاصل کررہے ہےں ،اسی طرح پنجاب حکومت نے دوردراز اورپسماندہ علاقوں کے ساڑھے چار ہزار سکولوں کو آو¿ٹ سورس کےا ہے جن کی بدولت ان سکولوں مےں طلباءو طالبات کی تعداد دو گنا ہوگئی ہے ۔اساتذہ کو اس پر ملال اوراعتراض کرنے کی بجائے سوچنا ہوگا جب ان سکولوں کو آو¿ٹ سورس کےاگےا تو ےہاں بچوں کی تعداد دگنی کےوں ہوئی؟انہےں نظام کی خرابےوں کا جائزہ لےنا چاہےے۔مےری اساتذہ سے درخواست ہے کہ انہےںسکولوں کے آو¿ٹ سورس کرنے کے اس ماڈل کی افادےت پر خوش ہونا چاہےے اورانہےں اپنے صادق جذبوں کےساتھ آگے بڑھنا چاہےے کہ وہ بھی اس ماڈل کو اپنا کر اپنے سکولوںکو بہتر بنائےں گے۔ےہ قوم کی عظےم خدمت ہوگی جس سے آپ کے خاندانوں کا وقار بلند ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے مےں مےرٹ اورشفافےت کی پالےسی پر عملدر آمد کو ےقےنی بناےاہے اورگزشتہ 8سالوں کے دوران 2لاکھ سے زائد اساتذہ مےرٹ کی بنےاد پر بھرتی کےے گئے ہےںاورکوئی بھرتی کےے گئے ان اساتذہ مےں کسی اےک پر بھی سفارش ےارشوت کا الزام نہےں لگاسکتا۔انہوںنے کہا کہ مےرٹ کی کوئی قےمت نہےں اسے سونے کے زےورات مےں تولہ نہےں جاسکتا،اسی لئے پنجاب حکومت نے ہر سطح پر مےرٹ کو فروغ دےا ہے تاہم ےہ انسانی معاشرہ ہے اورکہےں نہ کہےں غلطی سرزد ہوسکتی ہے۔بھکر مےں ےتےم بچی کے حق پر ڈاکہ مارنے کی کوشش کی گئی اورمےرٹ کے باوجود اسے نظرانداز کےاگےا ،مےں نے اس واقعہ کا نوٹس لےتے ہوئے اس وقت کے متعلقہ ڈی سی اور عملے کےخلاف اےکشن لےا اور انہےں معطل کےا جنہوںنے ےتےم بچی کی حق تلفی کی کوشش کی۔انہوںنے کہا کہ اس سال بھی 80ہزار اساتذہ مےرٹ کی بنےاد پر بھرتی کےے جارہے ہےں جن مےں 50فےصد سے زائد خواتےن اساتذہ شامل ہےں ۔انہوںنے کہا کہ وسائل کی کوئی کمی نہےں ہے تربےت کےلئے اساتذہ جہاں سے چاہےں انہےں تربےت دلائےں گے اوراس مقصد کےلئے پےٹ کاٹ کروسائل فراہم کرنے کےلئے بھی تےار ہےںتاکہ آپ قوم کے بچے اوربچےوں کو معےاری تعلےم سے آراستہ کرےں ۔انہوںنے کہا کہ ہم نے امتحانی نظام سے بوٹی مافےا کا خاتمہ کردےا تھا لےکن 1999ءمےں جمہورےت پر شب خون مارا گےا، سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والے ڈکٹےٹر نے ہمےشہ اس کے الٹ کام کےا۔بوٹی مافےا پھر سے امتحانی نظام مےں آگےا اورہمےں اسے دوبارہ نکےل ڈالنا پڑی۔انہوںنے کہا کہ سکولوں مےں 50ہزار ٹےبلٹس کی فراہمی کا پروگرام بھی جاری ہے اورسےنٹر آف اےکسیلنس بھی بنائے گئے ہےںلےکن افسوس کی بات ہے کہ ان پر بھی اعتراض کےا جاتا ہے ۔مجھ سمےت اشرافےہ اپنے بچوں کو تو دنےا کے اعلی تعلےم اداروں مےں تعلےم دلوانا چاہتے ہےں لےکن غرےب کے بچوں کےلئے بنائےں گئے سےنٹر آف اےکسیلنس پر اعتراض کےا جاتا ہے ۔ےہ اقبالؒاور قائدؒ کی سوچ نہ تھی۔ہمےںملک کی تعمےروترقی کےلئے بانےان پاکستان کے تصورات کو اپنا نا ہوگا۔مےری اساتذہ سے اےک بار پھر درخواست ہے کہ آپ بھی اپنے اداروں کو سےنٹر آف اےکسی لنس بنائےں مجھے خوشی ہوگی اور مےں آپ کو سر کا تاج بناو¿ں گا۔پھر آپ کی تنخواہےں بھی بڑھائےں گے اور قوم آپ کو دعائےں بھی دے گی۔شاندار اذہان اورقوت ہونے کے باوجود غرےبوں کے بچوں کے معےاری تعلےم کےلئے سےنٹر آف اےکسیلنس نہ بننا بڑی زےادتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بعض تعلےمی اداروں مےں سکولوں کے بچوں سے مالےوں کا کام لےا جاتا ہے ،جو انتہائی افسوسناک امر ہے ۔ اےک سکول سے تو اےسی شکاےت بھی سامنے آئی ہے کہ طالبعلم سکول کے باہر قائم اےک استاد کی دوکان پر کام کررہا ہے ۔زندہ معاشروں مےں اےسے واقعات کی کوئی گنجائش نہےں ہوتی۔ذرا غور کرےں کہ ہم اپنے بچوں کوسکول مےں تعلےم کےلئے بجھوائےں اوروہاں ان سے صفائی اورمالےوں کا کام لےاجائے تو ہمارے دل پر کےا گزرے گی۔شہبازشرےف کے ہوتے ہوئے اےسا نہےں ہوگا۔ پاکستانےوں نے اپنی صلاحےتوں کا لوہا بےرونی دنےا مےں منواےا ہے ۔انہےں پاکستان کی تعمےر و ترقی مےں بھی اپنی صلاحےتوں کو بروئے کار لانا ہے ۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹروں اورپےر امےڈےکل سٹاف کو دکھی انسانےت کے زخموں پر مرہم رکھنا ہے اورصحےح معنوں مےں مسےحا بن کر ان کی خدمت کرنا ہے ۔مرےض ہسپتالوں مےں علاج کےلئے تڑپتے رہےں اورڈاکٹرز ہڑتال کرےں ،ےہ سراسر زےادتی، ناانصافی اورغرےب ماری ہے۔ ملتان مےں دو ارب روپے سے بنائے گئے کڈنی ہسپتال متعلقہ حکام کی بے حسی کا منہ چڑا رہا ہے ۔ کروڑوں روپے کی مشےنری ڈبوں مےں بند ہو،ڈاکٹر مرےضوں کو طبی سہولتےں نہ دےں تو ےہ عمارت صرف اےک پتھر کی مانند ہے۔ مےں نے اس ہسپتال کی مےنجمنٹ ،انڈس ٹرسٹ کے حوالے کرنے کا معاہدہ کےا ہے اورےہ ٹرسٹ مظفر گڑھ مےں طےب اردوان ہسپتال اورلاہور مےں لدھڑہسپتال کو شاندار انداز مےں چلا رہا ہے،ےہاں ڈاکٹروں کی ہڑتال نہےں ہوتی اورنہ ہی کبھی کڈنی ہسپتال، ملتان مےں ہڑتال ہوگی۔بعض لوگ ہسپتالوں کے معاملات مےں بھی سےاسی دکانداری چمکانے کی کوشش کرتے ہےں ۔ کڈنی ہسپتال ملتان کے حوالے سے بھی سےاسی جماعتوں نے سےاست کرنے کی کوشش کی ،ان مےں پی ٹی آئی بھی شامل تھی۔ان سےاسی جماعتوں نے احتجاج کےا کہ ہسپتالوں کو پرائےوےٹ کےا جارہا ہے ،ہم سب کےلئے ےہ اےک تازےانہ اورلمحہ فکرےہ ہے کہ اتنا شاندار ہسپتال جو ٹےکس چوروں نہےں بلکہ غرےب قوم کی محنت کی کمائی سے بناےاگےا تھا لےکن وہ مرےضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی مےں ناکام تھا، جب مےں نے طےب اردوان ہسپتال مظفرگڑھ کا انتظام انڈس ٹرسٹ کے حوالے کےا تھا تو کہا تھا کہ اس علاقے کے لوگ اب علاج کےلئے لاہور ےا کراچی کا رخ نہےں کرےں گے بلکہ دوسرے شہروں کے لوگ علاج معالجہ کےلئے ےہاں آئےں گے۔مےری ےہ بات سچ ثابت ہوئی ہے ۔دوسرے شہروں سے لوگوں کا علاج کےلئے ےہاں آنے کی بڑی وجہ ےہی ہے کہ ےہاں ہڑتال نہےں ہوتی اورڈاکٹرز مرےضوں سے انتہائی اچھے انداز سے پےش آتے ہےںاوردکھی انسانےت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر ان کا علاج کرتے ہےں ۔اس بات سے انکار نہےں کہ سرکاری ہسپتالوں مےں بھی بڑے بڑے مسےحا موجود ہےں جنہوںنے دکھی انسانےت کی خدمت مےں کوئی کسر نہےں چھوڑی اس کی مثال 60کی دہائی مےں مےو ہسپتال مےں ڈاکٹر امےر الدےن کی دی جاسکتی ہے جو نہ صرف اپنے وارڈ مےں مرےضوں کو بہترےن علاج فراہم کرتے تھے بلکہ وہ اپنی جےب سے مرےضوں کو کھانا بھی دےتے تھے ۔آج بھی اےسے ڈاکٹروں کی کمی نہےں ہے تاہم حالات اوروقت بدل گےا ہے ،کچھ خرابےاں آگئی ہےںاورمسائل پےدا ہوگئے ہےں ۔ قوم کا سرماےہ طبی سہولتوں کی فراہمی کی بجائے احتجاجوں کی نذر ہوجاتا ہے ۔مرےض ہسپتالوں مےں تڑپ تڑپ کر جان دے رہے ہوںاور ان کی آہےں آسمانوں کو چےر رہی ہوں،شہبازشرےف کے دور مےں اےسا نہےں ہوگا۔ڈاکٹروں کو ہڑتالوں کی بجائے مسےحا بن کردکھی انسانےت کی خدمت کرنی ہے اورجوغرےب عوام کو علاج معالجے کی فراہمی کی بجائے اس مےں رکاوٹ بنے گاتو اس کے خاندان کے لوگ اورقوم بھی انہےں پسند نہےں کرے گی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ہمارا ہے اورہمےں ملکر اسے سنوارنا ہے اوراسے عظےم سے عظےم تر بنانا ہے ۔ےہ منزل عوام کو تعلےم اورصحت کی سہولتوں کی فراہمی سے ہی ممکن ہے ۔اس مقصد کےلئے اساتذہ اور ڈاکٹروں سمےت معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردارادا کرناہے۔صوبائی وزےر سکولزاےجوکےشن رانا مشہود احمد خان نے تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشرےف نے محنت کشوں ،کسانوںکو عزت دی اورغرےب خاندانوں کے بچے اوربچےوں کو زےور تعلےم سے آراستہ کرنے کےلئے بے مثال اقدامات کےے۔سےلاب کے دنوں مےں قوم نے خادم پنجاب کا انسان دوستی کا روپ دےکھا ہے اورتعلےم سے لگاو¿ بھی سامنے ہےں۔بلاشبہ انہوںنے عوام کو تعلےم ،صحت اوردےگر سہولتوں کی فراہمی ےقےنی بنا کرخادم پنجاب ہونے کا حق ادا کےا ہے ۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے قوم کے بچے اوربچےوں کو زےور تعلےم سے آراستہ کرنے کےلئے شاندار پروگرام شروع کر کے خوشحال پاکستان کی بنےاد رکھ دی ہے ۔وائس چےئرمےن پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ ڈاکٹر امجدثاقب نے وزےراعلیٰ کے فروغ تعلےم کےلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ کے ذرےعے لاکھوں بچے اوربچےاں تعلےم حاصل کررہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ علم نور ہے ،زندگی ہے اورروشنی ہے۔شہبازشرےف قوم کو جہالت کے اندھےروں سے نکال کر نور ،روشنی اورزندگی کی طرف لے جانے کےلئے انتھک کاوشےں کررہے ہےں ۔ سےکرٹری سکولزعبدالجبار شاہےن نے انرولمنٹ مہم 2017ءکے خدوخال اور فروغ تعلےم کےلئے اٹھا ئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔صوبائی وزراء،اراکےن قومی و صوبائی اسمبلی،وائس چانسلر ز،پرنسپلز،اساتذہ ،والدےن،طلبا و طالبات ،دانشوروں،کالم نگاروں اورماہرےن تعلےم نے تقرےب مےں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چائنہ ہےوانگ گروپ(Huaneng Group)کے نائب صدر فےن زےزےا(Mr. Fan Xiaxia) کی قےادت مےں وفد نے ملاقات کی جس میں 1320 میگا واٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر پیشرفت ،کوئلے کی ترسیل اور منصوبے کے آپریشنل امور پر بات چیت کی گئی اور ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر ہونے والے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہارکیا گیا اورمنصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کر نے پر اتفاق کیا گیا-چینی وفد نے منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی -وزیر اعلی شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1320میگا واٹ کا ساہیوال کول پاور پراجیکٹ انتھک محنت ،رفتار اور معیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے۔منصوبہ تیز رفتاری سے تکمیل کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا۔منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کے لیے چین کی کمپنی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں اورمیں منصوبے پر تیز رفتاری سے کام کرنے پر آپ کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے۔دونوں ممالک میں معاشی تعاون اور دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوا ہے ۔چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت چین نے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔سی پیک کے تحت پاکستان میںسرمایہ کاری چین کی سچی اورمخلص دوستی کا ثبوت ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان بھر میں سی پیک کے تحت منصوبو ں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔سی پیک پر ہونے والے کام کی رفتار سے ہمارے مخالفین پریشان ہیں۔سی پیک سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے کو معاشی ثمرات ملیں گے۔انہوںنے کہا کہ چین کے صدر کا ون بیلٹ ون روڈ کا ترقیاتی ویژن شاندار ہے۔ساہیوال کول پاور پراجیکٹ تیز رفتاری سے تکمیل اور اعلیٰ معیار کا شاہکار بنے گا۔یہ منصوبہ دنیا بھر میں تیز رفتاری سے مکمل ہونے والے منصوبو ں کا بھی ریکارڈ توڑے گا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے مخلص دوست چین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔چین نے پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے کے لیے اس کا ہاتھ تھاما ہے۔چائنہ ہےوانگ گروپ کے نائب صدرفےن زےزےا(Mr.Fan Xiaxia)نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میںپنجاب میں سی پیک کے منصوبوں پر زبردست انداز میں کام ہو رہا ہے۔شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔انہوںنے کہا کہ سی پیک سے پاک چین دوستی اور معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔اپنے دوست ملک پاکستان کے عوام کی سماجی و معاشی حالت کی بہتری میں تعاون ہماری ذمہ داری ہے۔ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سی پیک کا اہم منصوبہ ہے۔صوبائی وزیر چوہدری شیر علی ،چیئرمین قائداعظم سولر پاور کمپنی چوہدری عارف سعید، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹری توانائی،جی ایم این ٹی ڈی سی اور ریلوے کے حکام کے علاوہ چائنہ ہےوانگ گروپ کے اعلی عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گندم خریداری مہم برائے سال 2017-18 کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالیٰ کے فضل وکرم سے رواں برس گندم کی بہترین فصل ہوئی ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کرے گی اور چھوٹے کاشتکار کے حقوق کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو گندم کی فصل کامقررکردہ معاوضہ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور گندم کی خریداری میں مڈل مین کو کاشتکاروں کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔ طے شدہ پالیسی کے مطابق کاشتکاروں کو باردانہ کی تقسیم کی جائے گی اور باردانہ کی تقسیم کا عمل نہایت شفاف او رمنصفانہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔صوبائی ،ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر شکایات سیل قائم کئے جائیں گے اور گندم خریداری مہم کی میں خود ذاتی طو رپر نگرانی کروںگا۔صوبائی وزراءبلال یاسین ، نعیم اختر بھابھہ، عائشہ غوث پاشا، چیف سیکرٹری، سیکرٹری خوراک، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری زراعت اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف سے سینٹ فنکشنل کمیٹی برائے ڈیولیشن کے وفدنے چیئرمین سینیٹر میر کبیر احمد شاہی کی قیادت میں ملاقات کی اور سینیٹر کے وفد نے پنجاب میںہونے والے شاندار ترقیاتی کام پر شہبازشریف کی تعریف کی اور ان کے اقدامات کوقابل تقلید قرار دیا-سینٹ کمیٹی کے وفد میں سینیٹر کرنل (ر) سید طاہرحسین مشہدی ، سینیٹر تاج حیدر، سینیٹر عثمان خان کاکڑ اور سینیٹر سردار اعظم خان موسی خیل شامل تھے-اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کبیر احمد شاہی نے کہاکہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کے حوالے سے پنجاب حکومت نے دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہتر انداز میں کام کیا ہے اور18ویں ترمیم کے بعد وزیراعلی شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے لئے نمایاں کام کیاہے-سینیٹر کرنل (ر) سید طاہرحسین مشہدی نے کہا کہ پنجاب میں ہونے والے شاندار کام کا کریڈ ٹ وزیراعلی شہبازشریف کی ولولہ انگیز قیادت کو جاتا ہے اور پنجاب میں جو غیر معمولی کام ہوئے ہیں اس کے پیچھے اصل قوت محرکہ شہبازشریف کی قیادت ہے – تعلیم اور صحت کے میدان میں شہبازشریف نے بے مثال اور انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں-سینیٹر تاج حیدر نے کہاکہ تعلیم کے میدان میں پنجاب حکومت کی پیشرفت سے بہت متاثر ہو ں،جس طرح آپ نے آج داخلہ مہم کا آغاز کیاہے دیگر صوبوں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہےے- ہیلتھ کیئر کمیشن کے قیام کے حوالے سے آپ نے بہترین قانون سازی کی ہے -ہم یہ ماڈل سندھ میں لانا چاہتے ہیں-سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہاکہ پنجاب حکومت نے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کے لئے حقیقی معنوں میں شاندار کام کیاہے اوروزیراعلی شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے تعلیم اور صحت کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے جو دیگر صوبوں کے لئے قابل تقلید ہے-سینیٹر سردار اعظم خان موسی خیل نے کہاکہ وزیراعلی شہبازشریف نے 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے حوالے سے بڑے اچھے انداز میں پیشرفت کی ہے اورمیںان کے غیر معمولی کاموں کی تحسین کرتا ہوں -وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہم سب کا ہے ہمیں ایک دوسرے کے تجربے اور مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہےے- پاکستان اسی وقت ترقی کرے گا جب چاروں صوبے ایک ساتھ آگے بڑھیں گے -انہوں نے کہاکہ چاروں صوبوں میں اقتصادی ، معاشی اور دیگر شعبوں میں تعاون ہونا چاہےے-جب چاروں صوبوں میں خوشحالی نظر آئے گی تو پاکستان خوشحال ہوگا – انہوں نے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ کو حاصل کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے اپنے حصے کے سالانہ 11ارب روپے دئےے-انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر مشرف 10برس تک این ایف سی ایوارڈ حاصل نہ کر سکا- سیاسی شعور رکھنے والے لوگوں نے ایثار ، خلوص اور محبت کے ساتھ یہ ایوارڈحاصل کیا-آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ کام کرنا ہوگا-انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے تعلیم اور صحت کے میدان میں بعض انقلابی نوعیت کی اصلاحات متعارف کرائی ہیں-کئی برسوں کے جمود کو توڑنے کے لئے انفرادیت اور جدت کے ساتھ کام کرنا پڑتا ہے-وزیراعلی نے کہاکہ مریضوں کو ہسپتالوں میں علاج اوردوائی چاہےے ، ہڑتال یا احتجا ج نہیںاوراس ضمن میں پنجاب حکومت نے کڈنی ہسپتال ملتان کی مینجمنٹ انڈس گروپ کے حوالے کی ہے- انہو ںنے کہا کہ پنجاب کے ہرتعلیمی پروگرام میں دیگر صوبوں کے طلبا وطالبات کوشامل کیا گیاہے -بلوچستان کے طلبا وطالبات کا کوٹہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بڑھایا گیاہے اور ہمارا یہ اقدام قومی یکجہتی او ربھائی چارے کو فروغ دے رہاہے -لسانی بنیادوں پر تفریق پیداکرنے کی کوشش کرنے والے ملک سے ناانصافی اور دشمنی کر رہے ہیں-انہوں نے کہاکہ پاکستان ہماراہے اور ہمیں سب کو ملکر اسے آگے لے کر جانا ہے- صوبائی وزراءرانا ثنااللہ، راجہ اشفاق سرور، منشا اللہ بٹ، جہانگیر خانزادہ ، عائشہ غوث پاشا ، چیف سیکرٹری اورپنجاب حکومت کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    ٹیلی نار کا پاکستان سے نکلنے کا فیصلہ، ایزی پیسہ میں اپنا حصہ فروخت کرنے کی تیاری

    نجی ہاؤسنگ سوسائٹی 1170 کنال اراضی کیس18 افراد سمیت پرویز الہی پر فرد جرم عائد

    مظفر آباد سمیت کشمیر بھر میں 4 روز سے انٹرنیٹ کی بندش

    تازہ ترین

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.