لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب کی نااہلی کےلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے. شہری محمود اختر نقوی نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جس میں شریف برادران کی وزیر اعظم اور وزیر اعلی بننے کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا ہے. درخواست میں دعوی کیا گیا کہ نواز شریف اور شہبازشریف 2013میں نیشنل بینک کے نادہندہ تھے. آئین کے تحت کوئی بھی نادہندہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا،درخواستگزر نے الزام لگایا کہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلی شہباز شریف آئین کے آرٹیکل 62،63پر پورا نہیں اترتے، درخواستگزار نے استدعا کی کہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلی شہباز شریف کو نااہل قرار دیا جائے اور شریف برادران کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی لگائی جائے
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجا ب کی اہلیت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ، سیاسی حلقوں میں ہلچل
