تازہ تر ین

بندوق بلوچ کا زیور مگر۔۔۔

سوئی(آن لائن)صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بندوق بلوچ کا زیور ہے مگر بے گناہوں کا خون بہانا ہماری روایات نہیں مودی اور اس کے حواریوں کی بلوچستان کو خون آلودہ کرنے کی سازشیں زندہ درگور کر دی گئی ہےں بگٹی اقوام نے غلامی کی زنجیریں توڑ کر ترقی، خوشحالی اور امن اپنا مقدر بنا لیا ہے جس سے اب کوئی بھی انہیں نہیں روک سکتا پاکستان زندہ باد تھا ہے اور رہے گا خاران میں بے گناہ مزدوروں کا قتل قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوئی میں جشن بہاراں کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے عوام ماضی میں عدم سہولیات کا شکار رہے یہاں کے عوام کو ان زنجیروں میں جھکڑے رکھا گیا جس کے تحت وہ ترقی، خوشحالی ، تعلیم اور دور جدید کی بنیادی سہولیات سے محروم رہے مگر آج یہاں کے عوام نے ان زنجیروں کو توڑکر انہیں پسماندہ رکھنے والے قوتوں کو یہ پیغام دیدیا ہے کہ وہ پرامن سوچ کے مالک ہے جو ملک کے دیگر حصوں کے عوام کی طرح ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں بگٹی اقوام اپنے وطن سے محبت کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں اور اس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے یہی وجہ ہے کہ آج بلوچستان میں امن کا جوسورج طلوع ہواہے اس میں ایف سی کے جوانوں اوربگٹی اقوام کا خون شامل ہے ہم اپنے ان شہدا کے قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں خاران میں بے گناہ مزدوروں کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے ہم ان شہدا کی قربانیوں کا فراموش نہیں کر سکتے شہداءکے لواحقین کو یقین دلاتے ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم انکے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ملکر اس ملک کو ناقابل تسخیر بنا نے کے لئے جس جدوجہد کا آغاز کیا ہے جلد ہی وہ اپنی منزل مقصود کوپہنچے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain