تازہ تر ین

جرمن کمپنی کیساتھ بڑا معاہدہ, وزیراعلیٰ نے عوام کیلئے بڑی خوشخبری سُنادی

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس مےں چنیوٹ، رجوعہ میں خام لوہے کے ذخائر کے منصوبے کے مختلف امور پر ہونے والی پیش رفت اور پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے پر کام شروع کرنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چنیوٹ، رجوعہ میں خام لوہے کے ذخائر کی تلاش اور تخمینہ لگانے کے حوالے سے منصوبے کے دوسرے مرحلے پر کام شروع کیا جا رہا ہے اور پنجاب میں موجود زمین میں چھپے ہوئے خزانوں کی تلاش اور ان کے درست تخمینہ لگانے کیلئے معروف جرمن کمپنی فیوگرو (Fugro) کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔ جرمن کمپنی پنجاب میں موجود معدنی وسائل کا مستند سروے کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جرمن کمپنی چنیوٹ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں معدنی ذخائر کی تلاش کیلئے دوسرے مرحلے کا آغاز کرے گی۔ سروے سے صوبے کے معدنی ذخائر کا حقیقی تخمینہ اور ڈیٹا اکٹھا ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ زمین میں چھپے خزانے کا تخمینہ لگانے کےلئے اب تک انتہائی محنت سے کام کیا گیا ہے اور یہ منصوبہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے کےلئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ پہلے مرحلے میں بین الاقوا می ماہرین نے چنیوٹ، رجوعہ میں خام لوہے کے ذخائر کا تخمینہ لگا کر رپورٹ مرتب کر لی ہے۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ چنیوٹ، رجوعہ میں خام لوہے کے ذخائر کے تخمینے اور منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ کو مدنظر رکھ کر سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے۔ دوسرے مرحلے کیلئے ڈرلنگ اور دیگر کاموں کو انتہائی پیشہ ورانہ اور سائنٹیفک انداز سے جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔ اجلاس کے دوران منصوبے کے دوسرے مرحلے پر کام شروع کرنے کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے برےفنگ دی گئی۔ جرمن کمپنی فیوگرو (Fugro) کی منےجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر اتا ایلشچ( Dr.Uta Alisch)، ماہرین ارضیات ڈاکٹر جینز کرمب(Dr.Jens Krumb)،رالف برومن(Mr.Ralf Braumann) اور دیگر اعلیٰ حکام کے علاوہ سیکرٹری معدنیات نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت، لائیوسٹاک و ڈیری فارمنگ کے شعبوں میں بڑا پوٹینشل موجود ہے اور ان شعبوں کی پائیدار بنیادوں پر ترقی سے نہ صرف معیشت مضبوط ہوگی بلکہ غربت اور بے روزگاری میں بھی کمی آئے گی۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف ان خیالات کا اظہار زراعت کے شعبہ سے وابستہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ زرعی شعبہ کی اسی اہمیت کے پیش نظر پنجاب حکومت نے زراعت، لائیوسٹاک اور ڈیری فارمنگ سیکٹر کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور ملک کی تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کاشتکاروں کو 100 اروب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں اور بلا سود قرضوں کی فراہمی کے اس پروگرام سے زراعت ترقی کرے گی اور چھوٹا کاشتکار خوشحال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شفاف نظام کے تحت بلاسودقرضوں کی فراہمی کے پروگرام کو آگے بڑھایا جا رہا ہے اور اس شاندار پروگرام سے 6 لاکھ سے زائد چھوٹے کاشتکار مستفید ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زراعت کے فروغ اور چھوٹے کاشتکاروں کی ترقی و فلاح کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ بلاسود قرضوں کے تاریخ ساز پروگرام سے بے زمین کاشتکار بھی فائدہ اٹھائیں گے۔ ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے کاشتکاروں کو قرضوں کے حصول کا طریقہ کار آسان بنایا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ چھوٹے کاشتکار کی خوشحالی کے بغیر زراعت کبھی پھل پھول نہیں سکتی اور اسی مقصد کے پیش نظر پنجاب حکومت نے چھوٹے کاشتکاروں کی ترقی کے لئے بلا سود قرضوں کا پروگرام ترتیب دیا ہے اور بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام زراعت کی ترقی و خوشحالی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کا عظیم پروگرام ہے اور چھوٹے کاشتکاروں کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام زراعت کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کیا ہے اور میں ذاتی طور پر کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے جامع اقدامات پر ہونے والی پیش رفت کی نگرانی کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی لوازمات اور کھاد پر سبسڈی کے بھی زرعی شعبے پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اربوں روپے کا کسان پیکیج دے کر سبز انقلاب کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ کسان پیکیج کے ذریعے کاشتکاروں کو ان کا حق دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی فلاح اور زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے ہر ضروری اقدام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مہم کے دوران کاشتکاروں کو ان کی محنت کا معاوضہ یقینی بنایا جائے گا۔ کاشتکار جتنی گندم فروخت کرنا چاہیں گے حکومت ان سے خریدے گی اور گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے کاشتکاروں کو نہایت شفاف انداز سے باردانہ تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سے دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا پروگرام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ ہزاروں کلو میٹر طویل دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام پر عملدرآمد سے دیہی طرز زندگی بدلے گا اور دیہی سڑکوںکی تعمیر وبحالی سے کسانوں کو اپنی اجناس منڈیوں میں لانے میں سہولت مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار میرے بھائی ہیں اور ان کی فلاح وبہبود مجھے بے حد عزیز ہے۔ ہمارا ہر قدم زراعت کی ترقی اور چھوٹے کاشتکار کی فلاح کیلئے اٹھ رہا ہے اور کسانوں کی فلاح و بہبود ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ دریں اثنا وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے برطانےہ کی سوان سی (Swansea) ےونےورسٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قےادت سوان سی ےونےورسٹی کے نائب صدر اور چےئرمےن مےڈےکل رےسرچ سنٹر پروفےسر مارک کلےمنٹ(Marc Clement) کر رہے تھے۔ برطانوی ےونےورسٹی کا لاہور نالج پارک مےںاپنی ےونےورسٹی کے کےمپس کے قےام مےں دلچسپی کا اظہارکےا۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہور نالج پارک کا منصوبہ نوجوانوں کو بااختےار بنانے کے حوالے سے اےک سنگ مےل کی حےثےت رکھتا ہے۔ اس منصوبے مےں بےن الاقوامی ےونےورسٹےوں کی جانب سے اپنے کےمپس کھولنے مےں اظہار دلچسپی خو ش آئندہے۔ ےہ منصوبہ پاکستان کے نوجوانوں کو جدےد علوم سے آراستہ کاشاندارمنصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلےم پر سرماےہ کاری پاکستان کے روشن مستقبل کےلئے سرماےہ کاری ہے۔ وزےراعلیٰ نے ماہرےن پر مشتمل کمےٹی تشکےل دےنے کی ہداےت کرتے ہوئے کہا کہ ےہ کمےٹی لاہور نالج پارک مےں مختلف شعبوں کے قےام کے امور کا جائزہ لے کر رپورٹ پےش کرے گی۔ سوان سی ےونےورسٹی کے نائب صدر اور چےئرمےن مےڈےکل رےسرچ سنیٹر پروفےسر مارک کلےمنٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے لاہور نالج پارک کا منصوبہ اےک انتہائی علم دوست پراجےکٹ ہے ۔ہم نالج پارک مےں اپنی ےونےورسٹی کاکےمپس کھولنے کے خواہاں ہے۔ صوبائی وزےر ہائراےجوکےشن سےد رضاعلی گےلانی ،چےئرمےن لاہور نالج پارک کمپنی لےفٹےننٹ جنرل(ر) محمداکرم اورمتعلقہ حکام بھی موجود تھے جبکہ چےئرمےن منصوبہ بندی وترقےات وےڈےولنک کے ذرےعے شرےک ہوئے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے راوی روڈ پر کارخانے میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقےقات کا حکم دےتے ہوئے انتظامےہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزےراعلیٰ نے آتشزدگی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رےسکےو 1122، انتظامےہ اور امدادی سرگرمےوں سے متعلقہ اداروں کو ہداےت کی کہ آگ پر قابو پانے کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں اور متعلقہ افسران خود موقع پر جا کر امدادی سرگرمےوں کی نگرانی کرےں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain