تازہ تر ین

وزیراعلیٰ سے امام کعبہ کی ملاقات, پاک ،سعودیہ تعلقات مزید مظبوط ہونگے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے ماڈل ٹاو¿ن مےں امام کعبہ الشےخ صالح محمد بن طالب نے ملاقات کی۔ملاقات مےں باہمی دلچسپی کے اموراورپاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خےال کےاگےا۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے امام کعبہ الشےخ صالح محمد بن طالب اوران کے وفد کے اراکےن سے عربی زبان مےں گفتگو کی۔وزےراعلیٰ نے پاکستان اورلاہور آمد پرا مام کعبہ الشےخ صالح محمد بن طالب کو دل کی اتھاہ گہرائےوں سے خوش آمدےد کہا اور کہا کہ آپ کی پاکستان آمد باعث خےروبرکت ہے۔مےں آپ اور آپ کے وفد کے اراکےن کو پاکستان کے تارےخی ،ثقافتی شہر لاہورآمد پر مبارکباد دےتا ہوں اورخوش آمدےد کہتا ہوں ۔پاکستان اور سعودی عرب مےں تعلقات تارےخی نوعےت کے ہےں جو اسلامی بھائی چارے اوراخوت کی لڑی مےں پروئے ہوئے ہےں۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے مفادات مشترکہ ہےںاورےہ مفادات امن کے فروغ کے عکاس ہےں اورامن ہی ہمارا مشترکہ اثاثہ ہے ۔پاکستان کے عوام سعودی عرب کے حکمرانوں کو نےک اورصالح حکمران سمجھتے ہےں اورسعودی عرب کے حکمران مسلمانوں کے مقدس اور متبرک مقامات کی حفاظت اوردےکھ بھال کی ذمہ داری نےک نےتی سے نبھارہے ہےں۔امام کعبہ کی پاکستان کی سرزمےن پرمبارک آمد کے باعث پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزےد مضبوط ہوں گے اوردونوں ملکوں کی حکومتوں اورعوام مےں مزےد قربتےں آئےں گی۔ پاکستان اورسعودی عرب کے عوام کے دل اےک ساتھ دھڑکتے ہےں اور ہماری خوشےاں اور غم سانجھے ہےں ۔دونوں ملکوں کے عوام اےک دوسرے کی خوشےوں اورغم مےں برابر کے شرےک رہتے ہےں ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ امام کعبہ الشےخ صالح محمد بن طالب پاکستان مےںاپنے دوسرے گھر آئے ہےںاورہم آپ کی اس محبت پر آپ کے شکرگزار ہےں ۔پاکستان کی حکومت اورعوام سعودی عرب کی حکومت اور عوام کی خدمت کےلئے ہر وقت تےار ہےںاورہم سعودی عرب کےساتھ کھڑے ہےں۔انہوںنے کہا کہ سعودی عرب کے شاہی خاندان نے پاکستان کی ہمےشہ بھر پور مدد کی ہے اورسعودی عرب مشکل کی ہر گھڑی مےں پاکستان کےساتھ کھڑا رہا ہے۔سفارتی معاملات مےں بھی سعودی عرب نے پاکستان کی بھر پور حماےت کی ہے ۔امام کعبہ الشےخ صالح محمد بن طالب نے وزےراعلیٰ محمد شہباز شرےف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مےں جو محبت اورخلوص مجھے ملا ہے وہ ناقابل فراموش ہے ۔ پاکستان کے عوام نے مےرا والہانہ استقبال کےا ہے ۔لاہور اےک تارےخی اور ثقافتی شہر ہے لےکن جب مےں ائےرپورٹ سے ماڈل ٹاو¿ن آرہا تھا تو مےں نے دےکھا کہ اس تارےخی شہر کو بڑی خوبصورتی اورمنصوبہ بندی کے ساتھ حسےن بناےا گےاہے اورےہ تارےخی شہر اےک ترقی ےافتہ شہر کا روپ دھار چکا ہے جس کا کرےڈٹ وزےراعلیٰ شہبازشرےف کو جاتا ہے جبکہ اسلام آباد کا شہر مکمل منصوبہ بندی کےساتھ بناےاگےا ہے لےکن پرانے شہر کو اس طرح خوبصورت بنانا ےقےنا آپ کا کارنامہ ہے اور ےہ اےک محنت طلب کام ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم دستور منانے کا مقصد آئین کے بانیوں اورسیاسی کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ۔ آئین کے بانیوں کے عزم اور حوصلے کی بدولت قوم کو ایک وفاقی، جمہوری و پارلیمانی آئین ملااوراس مقصد کےلئے آئین کے تخلیق کاروں اور اس وقت کے اراکین قومی اسمبلی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔44 سال قبل عوام کی منتخب کردہ جمہوری قیادت نے قوم کو ایک متفقہ آئین کا تحفہ دیا،بلا شبہ 1973ءکا متفقہ آئین ہماری پارلیمانی تاریخ کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشرےف نے پاکستان کے یوم دستور کے موقع پر قوم کو مبارکباددےتے ہوئے کہاکہ اس آئین میں جمہوریت، مساوات، رواداری اور شخصی آزادی کی ضمانت فراہم کی گئی ہے۔1973ءکے آئےن نے قوم مےں ناصرف اتحاد کو جنم دےا بلکہ وفاقی اورصوبائی خود مختاری کو بھی نئی جہتوں سے ہمکنار کےا۔انہوںنے کہا کہ آئےنی دفعات کی حد ود پر من وعن عملدر آمد سے ہی پاکستان مےں سماجی و اقتصادی ترقی ممکن ہے ۔آئین مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے باہمی احترام اور آزادی، سماجی انصاف اور مساوات کا تحفظ کرتا ہے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ1973ءکا متفقہ آئین اسلامی معاشرے کے قیام اور بنیادی انسانی حقوق کا بھی علمبردار ہے۔ انہوںنے کہا کہ آئین وفاقی اکائیوں کو امن و آشتی اور خودمختاری کےساتھ اکٹھا رہنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آئین کی حرمت تقاضا کرتی ہے کہ اس کی روح کے مطابق اس پرعمل کیا جائے۔ یہ دن اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم آئین کی بالا دستی ہمیشہ برقرار رکھیں گے۔انہوںنے کہا کہ ہمارے ان محسنوں کا ملک مےں آئےنی اورسےاسی ہم آہنگی اوراتفاق رائے کے حوالے سے اہم کردار ہے۔1973ءکا آئےن ہمارے سےاسی اکابرےن کی شبانہ روزانتھک محنت کا نتےجہ ہے۔ ہمارے سےاسی اکابرےن نے کسی بھی قسم کی سےاسی وابستگی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تقسےم کی گئی قوم کو اتحاد کی اےک لڑی مےں پرو دےا ۔ انہوںنے کہاکہ آج کے دن ہمےں پھر سے ےہ عزم کرنا ہوگاکہ ہم آئےن پاکستان مےں پر عمل پےرا ہوکر پاکستان کو آگے ترقی کی طرف لے جائےنگے۔حکومت پنجاب دستور پاکستان کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کے حقوق کا تحفظ اورخدمت کے عزم کا ازسرنواعادہ کرتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ایسی تمام کوششوں کو ناکام بنائینگے جو آئین کی جمہوری ، پارلیمانی و وفاقی روح کو نقصان پہنچا نے کےلئے کی جائینگی۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کہا ہے کہ ٹیکس ڈے منانے کا مقصد عوام میں ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے شعور اور آگہی پیدا کرنا ہے اور ٹیکس کی ادائیگی کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ٹیکس دینا قومی ذمہ داری ہے جبکہ ٹیکس شفافیت سے صحےح جگہ خرچ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ٹیکسوں سے حاصل ہونے والے وسائل عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر صرف کیے جاتے ہیں۔عوام کو سہولتوں کی فراہمی ٹیکسوں کی وصولی سے مشروط ہے۔ ٹیکسیشن کا عمل ترقی کیلئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ٹیکس ڈے کے موقع پر اپنے پیغام مےں کہا کہ پنجاب حکومت ٹیکس کے ذریعے حاصل ہونیوالے وسائل عوام کو تعلیم ،صحت اوردیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کررہی ہے اور تمام وسائل نہایت شفاف طریقے سے عوام کو بہتر سے بہتر خدمات کی فراہمی پر صرف کیے جارہے ہیںجبکہ صوبے میں ترغیبات کے ذریعے ٹیکس جمع کرنے کے منفرد کلچر کو فروغ دینے کیلئے ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرایا گیاہے،اسی طرح پنجاب میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کیلئے پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد ”امانت سکیم” کا اجرا کیا گیا ہے۔امانت جیسی شاندار سکیم کا آغاز ایک انتہائی خوبصورت اقدام ہے جس سے صوبے میں ٹیکس کلچر فروغ پارہا ہے۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے ٹیکس وصولی کے نظام میں خامیوں کو بہت حد تک دور کیا ہے ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو تعلیم،صحت اوردیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے وسائل امانت اور دیانت سمجھ کر صرف کرتے رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جانب سے امن کی پیغامبر کے عہدے پر نامزدگی پر ملالہ یوسف زئی کو مبارکباد دی۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی کا اقوام متحدہ کی مسینجر آف پیس مقرر ہونا ملک و قوم کےلئے اعزاز ہے۔ انہوںنے کہا کہ ملالہ یوسف زئی کا اقوام متحدہ کی سب سے کم عمر امن کی پیغامبر ہونا بہت بڑی کامیابی ہے۔ پوری قوم کو ملالہ یوسفزئی پر فخر ہے، بچیوں کی تعلیم کے بارے میں ملالہ کا خواب ضرور پورا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ ملالہ قوم کی بیٹی اور ملک کا فخر ہے،پوری قوم کو ملالہ کے بہادری کے کارناموں پر فخر ہے۔ لڑکیوں کو علم کی روشنی سے روشناس کرانے کےلئے ان کی ہمت نے دنیا بھر کے لوگوں میں تحریک پھونکی۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ ملالہ نے امن اور تعلیم کا پیغام پوری دنیا میں پھیلا کر پاکستان کابہتر امیج بین الاقوامی برادری میں ا±جاگر کیا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain