اسلام آباد(ملک منظور احمد)باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکمران جماعت پاکستان مسلم لےگ ن کی حکومت نے سرکاری محکموں مےں بھرتےوں پر سے عائد پابندی اٹھانے کا فےصلہ کر لےا ہے اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ آج وفاقی کابےنہ کے اجلاس مےں سرکاری نوکری پر پابندی کے حوالے سے پابندی اٹھالی جائے گی۔عام انتخابات سے پہلے حکومت نے ہزاروں خالی اسامےوں کو پر کرنے کا فےصلہ کےا ہے تاکہ آنے والے انتخابات کے لےے ووٹ بےنک مےں اضافہ کےا جاسکے ۔اس کے علاوہ وزےراعظم مےاں محمد نواز شرےف کی ہداےات پر ارکان پارلےمنٹ کو ترقےاتی فنڈز بلاتاخےر جاری کرنے کا فےصلہ کےا گےا ہے۔






































