تازہ تر ین

سودخوروں کے مظالم اور بربریت کا باب بند نہ ہو سکا …. ایک اور نوجوان کی زندگی ختم

علی پور (نامہ نگار) ”جہاں ظلم وہاں خبریں“ سودخور کے مظالم اور بربریت کا باب بند نہ ہوسکا ایک اور نوجوان کی زندگی گل، بااثرسودخور کی دھمکیوں سے تنگ ایک اور نوجوان نے زہرلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی، پولیس کا کارروائی سے انکار، معاملہ دبانے کی کوشش۔ تفصیل کے مطابق علی پور کے بدنام زمانہ سود خور نجم شیخ عرف نجوسے نوجوان ارسلان شاہ نے پانچ ہزار روپے ادھار لیے جس نے سود لگاکر 15ہزار روپے وصول کیے اور مزید25ہزار روپے طلب کیے جس پر متاثرہ نوجوان کی مدعیت تھانہ سٹی علی پور میں مقدمہ نمبر173/17سود خوری ایکٹ کے تحت درج ہوا لیکن سود خور مدعی مقدمہ ارسلان شاہ کو ایک اور سودخور جاوید گوپانگ کے ڈیرے پر لے گیا اور زبردستی صلح کے اشٹامپ پیپر پر انگوٹھے لگوا لیے صلح کے بعد سود خور نے مذکورہ نوجوان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں اور سوددرسود وصول کرنے کیلئے مبینہ 50ہزارروپے مانگے جس پر نوجوان ارسلان شاہ نے تنگ آکرزہرلی گولیاں کھا لیں اور بہاولپورلے جاتے ہوئے راستہ میں دم توڑگیااطلاع کے باوجود پولیس تھانہ سٹی نے کوئی کارروائی نہ کی اور خاموشی سے نوجوان کی تدفین کردی گئی واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بھی مذکورہ سودخور نجم شیخ نے سود کی رقم وصول کرنے کیلئے ایک نوجوان علی عباس پرتشددکیا تھا جس نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی تھی اور بعدازاں علی عباس کی والدہ سے اپنے حق میں پولیس کو بیان دلوائے تھے رابطہ پر محررتھانہ سٹی عبدالحمید نے بتایا کہ پنچایتی فیصلہ میں صلح ہوگئی تھی اب ہمارے پاس کوئی درخواست نہ آئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain