لاہور (نیٹ نیوز+ ایجنسیاں) وزیر اعلیٰ سندھ کی گیس بند کرنے کی وارننگ، حکمران جماعت اور دیگر پارٹیوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ رانا ثناءنے کہا دباو¿ کی وجہ سے خورشید شاہ اور مراد علی شاہ بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں، شیخ رشید کہتے ہیں کوئی کسی کی گیس بند نہیں کرسکتا۔ پی ایس پی نے بھی بیان کو وفاق کمزور کرنے کے مترادف قرار دیدیا۔ مراد علی شاہ کی گیس بند کرنے کی دھمکی نے تہلکہ مچایا، جواب میں سیاسی ردعمل بھی شدید آیا۔ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے پیپلز پارٹی قیادت کو بوکھلاہٹ کا شکار قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کو پنجاب سے ڈرا کر سیاست کی جا رہی ہے۔ شیخ رشید نے کہا وفاق اور سندھ اپنی بولیاں بول رہے ہیں، بجلی اور گیس کنکشن پر سیاست کی جا رہی ہے، پاک سر زمین پارٹی کے رہنما وسیم آفتاب نے کہا بیان سے ملک اور وفاق کمزور ہوگا۔ سیاسی رہنماو¿ں کی رائے میں قومی معاملات کو آئینی طریقوں سے حل کرنا چاہئے۔ میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ پہلے اپنا گھر تو ٹھیک کر لیں، وفاق کو گیس کے حوالے سے دی جانے والی دھمکی صرف سیاسی بیان ہے۔ اسی حوالے سے اپنے وضاحتی ردعمل میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سینئر پی پی رہنماءسید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ نے گیس بند کرنے کی بات جذبات میں کی ہو گی، کسی طور پنجاب کو گیس کی سپلائی بند نہیں کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت وزیر اعلیٰ سندھ کے تحفظات دور کرے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے وزیر اعلیٰ سندھ کے بیان کا دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کو ہمیشہ اس کے حق سے بڑھ کر دیا ہے ، صوبائی حکومت کی ذمہ داری بھی ہم پوری کررہے ہیں ¾میٹرو ¾ پانی ¾ سرکلر ریلوے سب نوا شریف ہی تو دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بجلی چوروں کو دھمکی دیتے جو ارکان اسمبلی کے پیچھے چھپے ہیں، پیپلز پارٹی کے چور ٹولے نے 8سال سندھ کے وسائل لوٹے ¾این ایف سی کا پیسہ سندھ میں کہاں جاتاہے، پیپلز پارٹی کبھی بھٹو اورکبھی پانی کے نام پر سندھ کارڈ استعمال کرتی ہے۔






































