تازہ تر ین

قبل از وقت انتخابات کیلئے وزیراعظم پر دباﺅ, اہم شخصیت کا حیران کن بیان

اسلام آباد (این این آئی، صباح نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ¾ قبل از وقت انتخابات کےلئے وزیر اعظم پر دباﺅنہیں ڈالا جا سکتا، پانامہ کیس کا فیصلہ آئے گا تو دیکھیں گے۔پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر کام تیزی سے جاری ہے ¾ فوجی عدالتوں کے قیام کے لئے قانون سازی کے باعث انتخابی اصلاحات میں تاخیر ہوئی ہے۔انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انتخابی اصلاحات کا پیکج بجٹ سے پہلے تیار کر لیا جائے گا ۔ انتخابی اصلاحات پر ایسے کریںگے کہ ہر فیصلہ صدیوں تک یاد رکھا جائےگا۔وزیر خزانہ نے آئندہ الیکشن کے حوالے سے کہا کہ عام انتخابات قبل از وقت کرانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے اور قبل از وقت انتخابات کا اعلان وزیر اعظم کی صوابدید پر ہے ۔انتخابی اصلاحات پاکستان کی جمہوری تاریخ کی ایک بہترین مثال ہوں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ کسی پارٹی کی بات نہیں یہ قومی قانون ہے ، ہم 1974-76کے قوانین کو 40سال کے بعد تبدیل کررہے ہیںاور 9قوانین کو یکجا کرکے ایک قانون بنانے پر کام ہورہاہے، پہلے چار ہزار صفحات سے زیادہ پر مشتمل تجاویز تھیں اب مزید 631تجاویز آئی ہیں ، پارٹی سے بالاتر ہوکر انتخابی اصلاحات پر کام ہورہاہے ، عام انتخابات 2018سے قبل کرانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ، پانامہ کیس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جب فیصلہ آئیگا دیکھیں گے ساری چیزیں صدیوں تک یاد رہتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain