تازہ تر ین

پیپلز پارٹی کیخلاف اعلان جنگ

جیکب آباد، اسلام آباد (نمائندہ خبریں+ نامہ نگار خصوصی + مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نے جیکب آباد میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 100کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ خواتین کے لئے جدید ووکیشنل ٹریننگ سینٹر اور غریب لوگوں کے لئے ہیلتھ کارڈ کے اجراءکا اعلان بھی کیا ہے، اس کے علاوہ شہری اور دیہی علاقوں میں گیس لائن بچھانے اور بجلی ہر گھر تک پہنچانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔جیکب آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے شدید گرمی میں آنے والے لیگی کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جیکب آباد والو! میں آپ کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے دیکھنے نہیں، امید لے کر آئے ہیں، علم ہے یہاں کی حکومت نے جیکب آباد والوں کو مایوس کیا ہے۔ نواز شریف کا جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کاش سندھ حکومت نے جیکب آباد والوں کو کچھ تو دیا ہوتا مگر بڑے افسوس کی بات ہے کہ جیکب آباد آج بھی 100 سال پیچھے کھڑا ہے۔سندھ حکومت نے جیکب آباد والوں کو مایوس کیا، اب نعروں سے ووٹ نہیں ملے گا، عوام کو پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی خدمت کا فرق پتہ چل جائے گا۔ وزیر اعظم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ آج کراچی میں ہر طرف کچرا ہی نظر آتا ہے، ہم جب بھی حکومت میں آئے، سب سے پہلے امن قائم کیا، سندھ کے مایوس عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں اور میں اپنے نوجوانوں کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں سندھ کے حالات بھی بدلیں۔ وزیر اعظم نے جیکب آباد کیلئے 100 کروڑ روپے کا اعلان کیا اور کہا کہ ایک ایک پائی عوام کی فلاح پر خرچ ہو گی اور جیکب آباد میں خواتین کیلئے جدید ووکیشنل ٹریننگ سنٹر بھی بنے گا۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اور ہماری خدمت میں فرق ہے، ہم سندھ میں موٹر وے بنا رہے ہیں، بجلی کے کارخانے لگا رہے ہیں اور اب لوڈ شیڈنگ جلد مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔ وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ جیکب آباد کو پینے کا صاف پانی بھی دیں گے اور یہاں پاسکو سنٹر بھی بنایا جائے گا۔نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں سب سے زیادہ غربت جیکب آباد میں ہے۔ یہاں علاج کے لئے لوگوںکو اپنے گھر اور جائیدادیں بیچنا پڑتی ہیں۔ وزیر اعظم نے جیکب آباد میں ہیلتھ کارڈ کے اجراءکا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کینسر کے مریض کا اپنی طرف سے علاج کرانے کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خالی ہاتھ نہیں آیا، جیکب آباد کیلئے جیبیں بھر کر لایا ہوں۔وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ 1991ءمیں اقتدار میں آکر سندھ کو ڈاکوﺅں سے نجات دلا کر یہاں کے دیہاتوں میں امن قائم کیا اسی طرح کراچی کو بھی دہشت گروں سے نجات دلائی۔ اب ملک بھر میں امن و امان قائم ہو چکا ہے اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے۔ بہت جلد ملک کو لوڈشیڈنگ کے بھوت سے نجات دلائیں گے۔ انہوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے سے تقریر کا اختتام کیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ کا ایشیائ، افریقہ اور یورپ سمیت پوری دنیا کے ممالک کو جوڑنے کا وژن قابل تعریف ہے، ترقی کےلئے ہمیں ایک دوسرے کے قریب آنا چاہئے، آج نظریاتی اختلافات کو ہوا دینے کا وقت نہیں ہے، صدر شی جن پنگ کا سٹرٹیجک پارٹنر شپ اور ایک خطہ ایک سڑک کا وژن قابل قدر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاںچینی صدر کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ چین کے عظیم رہنما اورپاکستان کے دوست ہیں ، ان کی کتاب میں بین الاقوامی ترقی کے خیالات کی عکاسی ہوتی ہے، چینی صدر کی کتاب کا اردو عنوان”چین کا طرز حکمرانی “منتخب کیا گیا ہے جو صرف موجودہ سیاست پر نہیں بلکہ دونوں ممالک کے جذبات کی عکاس بھی ہے اورترقی کےلئے چین کے صدر کی جدوجہد پر روشنی ڈالتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی پرامن ترقی پوری دنیا کے لئے ایک مثال ہے اور یہ کتاب دنیا کے رابطوں میں اضافہ کے حوالہ سے چین کی خوابوں پرروشنی ڈالتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب میں صدر شی جن پنگ نے پاکستان کی ترقی کےلئے کئے جانے والے اقدامات پربھی تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس کتاب سے ہمیں چین کی گذشتہ 40 سال کی شاندار ترقی اور گورننس کی بہتری، قانون کی حکمرانی اور معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کےلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب سے معلوم ہوتا ہے کہ کس طرح چین نے عالمی سطح پر اعلیٰ مقام حاصل کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اورچین کے سیاسی ، سفارتی اورثقافتی تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل اورمشترک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کتاب میں صرف چین کی ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کی ترقی کی عکاسی کی گئی ہے اور یہ درست ہے کہ چین کا گورننس اور ترقی کا وژن مثالی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج پرانے دوستوں سے مل کر خوشی ہے اور پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید، پاک چین دوستی کےلئے کئی سالوں سے کام کررہے ہیں اور صرف قومی مفاد کے تحت سی پیک کی کامیابی کےلئے دن رات مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے مشاہد حسین سید کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔ وزیراعظم نے اپنی تقریر کے آخر میں پاک چین دوستی زندہ باد کانعرہ بھی لگایا۔ تقریب میں چین کے سفیرسن وی ڈونگ ، سفارتی برادری ، اراکین پارلیمنٹ، وفاقی وزراءسمیت سول سوسائٹی کے ارکان نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ کی بصیرت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے لئے چین کی گزشتہ تین دہائیوں میں ترقی ایک ماڈل ہے۔ انہوںنے یہ بات چین کی سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر جیانگ جیانگو سے جمعہ کو وزیر اعظم آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں اور صدر شی جن پنگ کے 2015ءمیں پاکستان کے دورہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سدا بہار معاون تزویراتی شراکتداری کی بلند ترین سطح پر استوار ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان “سی پیک” کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے چینی عزم کو سراہتاہے جو ”ایک پٹی ایک شاہراہ“ اقدام کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف سے سابق چیئرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل (ر) اصغر نواز نے ملاقات کی۔ جمعہ کو وزیر اعظم ہاﺅس میں ملاقات کے دوران وزیراعظم محمد نواز شریف نے میجر جنرل (ر) اصغر نواز کی چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ( این ڈی ایم اے) کی حیثیت سے ان کی مدت کے دوران شاندار کارکردگی کو سراہا ۔ وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے کے سابق چیئرمین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain