تازہ تر ین

دھرنوں اور لاک ڈاﺅن کے باوجود ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھایا

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف سے ایوان صنعت و تجار ت لاہور کے صدر عبدالباسط کی سربراہی میں ایگزیکٹو کمیٹی کے وفدنے ملاقات کی جس میں صنعتکاروں اور کاروباری افرادکے مسائل کے حل کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے ایوان صنعت وتجارت کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک نے پاکستان کی ترقی اورخوشحالی میں اہم کردار ادا کیاہے اور اس پراجیکٹ سے فائدہ اٹھانے کے لئے پاکستانی سرمایہ کار اورصنعتکار آگے بڑھیں-آئےے! پاکستان کی تعمیر و ترقی میں حکومت کا ہاتھ بٹائیںاور ترقی وخوشحالی کا سفر مل کر طے کریں- پاکستان ہم سب کاسانجھا ملک ہے اور اس کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے-پاکستان کی تعمیر وترقی میں صنعتکاروں او رکاروباری افرادنے بھی اپنا بھرپور اور موثر کردارا داکرناہے -وزیراعلی نے صنعتکاروں اورکاروباری شخصیات کے مسائل کے حل کےلئے صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دےنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کمیٹی میں متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز او راعلی حکام شامل ہوں گے -انہوں نے کہاکہ آ پ کے جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے جبکہ وفاقی حکومت سے متعلقہ معاملات کے حل کے لئے وفاق سے بات کی جائے گی-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے کہاکہ حلال فوڈز کے عالمی مارکیٹ میں بے پناہ مواقع موجود ہیں اور حلال فوڈ ز کی بین الاقوامی تجارت سے فائدہ اٹھانا وقت کی ضرورت ہے -انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے جعلی و غیر معیاری ادویات کے خاتمے کے لئے قوانین کو سخت کیا ہے- معیاری ادویات بنانے والے اچھے مینوفیکچرز ہمارے لئے قابل احترام ہیں- قوانین کو سخت کرنے کا مقصد جعلی اورغیر معیاری ادویات کا سدباب ہے -کسی کو جعلی و غیر معیاری ادویات کے ذریعے انسانی جانوںسے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی- جعلی ادویات تیار کرنے والوں کی جگہ صرف جیل ہے جبکہ معیاری ادویات تیار کرنےوالوں کو کوئی تنگ نہیں کرے گا- انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے توانائی بحران کے حل کے لئے غیر معمولی انداز میں کام کیا ہے-سابق دور میں رینٹل پاور کے نام پر توانائی کے شعبہ میں تباہی مچائی گئی-آج وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں ہزاروں میگا واٹ توانائی کے منصوبے تیز ی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں-انہوں نے کہاکہ پنجاب میںموجودہ حکومت اپنے وسائل سے 3600میگا واٹ کے گیس پاور پلانٹس لگا رہی ہے جبکہ بھکی میں گیس پاور منصوبہ کے سنگل فیز سے 750میگا واٹ بجلی رواں ماہ حاصل ہونا شروع ہو جائے گی، اسی طرح ساہیوال میں کول پاور پلانٹ 660 میگا واٹ بجلی اگلے ماہ پیدا کرے گا اور یہ پلانٹ جون میں مزید 660میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا-انہوں نے کہاکہ حویلی بہادر شاہ او ربلوکی کے گیس پاور منصوبوںپر بھی دن رات کام ہو رہاہے -دھرنوں اور لاک ڈاﺅن کے باوجود توانائی منصوبوں کو جس تیزی سے آگے بڑھایا گیاہے اسکی کوئی مثال موجود نہیں-دھرنے او رلاک ڈاﺅن ملک کو تباہ کرنے کی ساز ش تھے -انہوں نے کہاکہ 3600میگا واٹ کے گیس پاور منصوبوں کی آپریشنل اینڈ مینٹینس لاگت 30پیسے فی یونٹ کی بڈآئی ہے جبکہ نیپرا نے ان منصوبوں کے لئے آپریشنل او رمینٹینس کی لاگت فی یونٹ 60پیسے طے کی ہوئی ہے-انہوں نے کہاکہ قوم کو30سال میں ان منصوبوں سے 64 ارب روپے کا فائدہ ہوگا-وزیراعلی نے کہاکہ لاہور میں ٹریفک کے مسئلے کے حل کے لئے پارکنگ پلازوں کی تعمیر پر توجہ دی جا رہی ہے اورجن افسروں کو پہلے پارکنگ پلازہ تعمیر کرنے کی ذمہ داری دی گئی انہوں نے اسے ادانہیں کیا- انہوںنے کہاکہ زراعت کو ہماری معیشت میں کلیدی حیثیت حاصل ہے او رزراعت کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں تاہم چاول اور کپاس کی فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے ریسرچ او رڈویلپمنٹ پر کام کرنے کی ضرورت ہے- انہوں نے کہاکہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے میری بہت یادیں وابستہ ہیںاورمیں نہ صرف لاہور چیمبر کا ممبر رہا ہوںبلکہ صدر بھی منتخب ہوا -صوبائی وزراءشیخ علاﺅ الدین ، ملک ندیم کامران، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، رکن قومی اسمبلی پر ویز ملک، مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماخواجہ احمد حسان، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور انتظامی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان امن، امید اور روشنیوں کے سفر کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ 2013 کے مقابلے میں 2017 کا پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہے، ملک میں امن بحال ہوا ہے اور توانائی کے منصوبوں پر دن رات کام ہو رہا ہے اور ماضی کے مقابلے میں آج کا پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ ترقی یافتہ، خوشحال اور پرامن ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں جس کی اقوام عالم میں کوئی مثال نہیں ملتی، بلاشبہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے اور سیاسی و عسکری قیادت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے یکسو ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ ظریف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دےارغےر مےں لاکھوں کی تعداد مےں رہنے والے پاکستانی وطن عزےز کے عظےم سفےر ہےں۔ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرون ملک رہنے والے ہم وطنوں کے مسائل کے حل کیلئے موثر کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب مےں سفارش ،دھونس دھاندلی ،اقرباءپروری اورکرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے اور پنجاب حکومت مےرٹ پالےسی پر عمل پےرا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کا نظام بدل رہا ہے، خوشگوارتبدےلی آرہی ہے اور پاکستان آگے بڑھ رہا ہے ، جس کی گواہی بین الاقوامی ادارے بھی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو مسائل کے چنگل سے نکالیں گے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت وطن عزیز کو عظیم بنائے گی۔ سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) برطانیہ، راجہ ظریف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے لاکھوں پاکستانیوں کے دل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے ذریعے ہزاروں پاکستانیوں کے مسائل حل کئے ہیں۔ کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وزےراعظم کے مشےر برائے سول اےوی اےشن سردارمہتاب خان عباسی نے ملاقات کی ،جس مےںباہمی دلچسپی کے امور،ترقےاتی منصوبوں اورملک کی سےاسی صورتحال پر تبادلہ خےال کےا گےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزےراعظم نواز شرےف کی قےادت مےں ترقی اورخوشحالی کا اےجنڈا پورا کرےں گے۔مےٹروبس سروس شہرےوں کوباعزت عالمی معےار کی سفر ی سہولتےںفراہم کرنے کا اےک شاندار عوامی منصوبہ ہے ،جس کی افادےت دنےا بھر مےں مسلمہ ہے اورےہی وجہ ہے کہ مےٹروبس کو جنگلہ بس کہنے والے بھی اپنے صوبے مےں ےہی نظام لارہے ہےں۔انہوںنے کہا کہ لاہور،ملتان اور اسلام آباد ،راولپنڈی مےٹروبس سروس نے لاکھوں افراد کو باعزت عالمی معےار کی سفر ی سہولتےں فراہم کی ہےںاورعام آدمی آج مےٹروبسوں مےں وقار کے ساتھ سفر کرتا ہے ،ان شاندار عوامی منصوبوں کی مخالفت عوام کی ترقی کی مخالفت ہے ۔انہوںنے کہا کہ سےاست کرنی ہے تو الےکشن مےں کی جائے،عوام کو سہولتےں پہنچانے والے شاندار ترقےاتی منصوبوں پر سےاست کرنا قطعاًمناسب نہےں۔انہوںنے کہا کہ ملک کی خوشحالی اورعوام کی ترقی کے مخالفےن سےاسی طورپر تنہا ہوچکے ہےں، دھرنا اورلاک ڈاو¿ن کی منفی سےاست اپنی موت آپ مر چکی ہے۔انہوںنے کہا کہ ”مےں “کی روش اختےار کرنےوالوں نے ملک کا بے پناہ نقصا ن کےااورےہی وجہ ہے کہ عوام بعض سےاسی عناصر کی منفی سےاست سے لاتعلق ہوچکے ہےں۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے شفافےت کےساتھ منصوبوں کو مکمل کےا ہے اورہم پر کوئی کرپشن کے حوالے سے انگلی نہےں اٹھاسکتا ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کےلئے سب کو ملکرکام کرنا ہے ۔سردارمہتاب خان عباسی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے منصوبوں مےں شفافےت کا کلچر متعارف کراےا ہے۔وزےراعلیٰ شہباز شرےف نے صوبہ پنجاب کے عوام کی بے پناہ خدمت کی ہے اور پنجاب کے عوام شہبازشرےف کےساتھ دل سے محبت کرتے ہےں اور آج پنجاب کی ترقی کی مثالےں ہر جگہ دی جارہی ہےں ۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے قائم مقام انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عثمان خٹک نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری اور اولین فرض ہے۔پولیس کو امن عامہ کی فضا کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے مزید جانفشانی سے فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پولیس نظام میں اصلاحات کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے پولیس نظام میں بہتری لائی جا رہی ہے۔تھانوں میں عام آدمی کی دادرسی کیلئے پولیس کو فعال انداز میں کام کرنا ہے۔پولیس کو قیام امن کیلئے عوام کی توقعات پر ہر صورت پورا اترنا ہوگا۔امن کے قیام اور جرائم کے سدباب کیلئے پولیس کو وسائل کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسروں او راہلکاروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اور ہمیں شہداءکی عظیم قربانیوں پر فخر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے رینجرز کے3 جوانوں کو زبردست خراج عقیدت کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید ہونے والے جوانوں نے بہادری اور جرا¿ت کے ساتھ دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا۔رینجرز کے بہادر جوانوں آصف، آفتاب اور عزیزاللہ نے جوانمردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداءہمارے ہیرو ہیں اور پوری قوم کو ان کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے۔ شہداءکی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے شہداءکے لواحقین سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain