تازہ تر ین

مارشل لاءکی پہلی قیدی طالبہ کی ” جیل کہانی “

اسلام آباد ( آئی این پی ) مارشل لاءکی پہلی قیدی طالبہ کی ” جیل کہانی “ اسلام آباد پہنچ گئی ، کتاب کی انگریزی ایڈیشن کی رونمائی کر دی گئی ، یہ کتاب سینیٹر سسی پلیجو کی والدہ اختر بلوچ نے 1972 میں تحریر کی تھی ، اختر بلوچ کو 18 سال کی عمر میں حیدر آباد میں جنرل (ر) یحییٰ خان کے مارشل لاءکے خلاف بھوک ہڑتال کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ اس وقت بارہویں جماعت کی یہ طالبہ حیدر آباد جیل میں قید رہی ۔ قیدیوں بالخصوص خواتین قیدیوں کے ساتھ جیلوں میں گزرنے والے حالات پر ” جیل کہانی “ کے نام سے کتاب لکھ دی ۔ یہ کتاب 1972 میں شائع ہوئی اور سندھ کے ہر گوٹھ بستی میں اس خاتون کی بہادری اور جرات کے حوالے سے اس کتاب کو انتہائی پسند کیا جاتا ہے ۔ گزشتہ شام اسلام آباد میں ادبی میلے کے موقع پر اس کتاب کی انگریزی ایڈیشن کی رونمائی کی گئی ۔ سینیٹر سسی بلوچ پلیجو کی خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی ۔ معروف دانشوروں نصیر میمن ، نذیر لغاری اور فرزانہ باری نے مصنفہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اختر بلوچ نے اپنی گرفتاری اور دیہات کی خواتین میں بہادری اور جرات کے موجزن جذبے کو اجاگر کیا ۔ اختر بلوچ کی یہ کتاب ماسکو اور واشنگٹن میں بھی مختلف اداروں کی جانب سے شائع کی گئی ہے ۔ اور اب اس کا پاکستان میں انگریزی ایڈیشن جاری ہو گیا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain