تازہ تر ین

یاروں کے اغوا کا دُکھ …. زرداری نے اپنوں پر ہی تیر چلا دئیے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے آصف علی زرداری کاغصہ حکومت پر نکال دیا۔ پیپلزپارٹی کے حقیقی سربراہ آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں قیام کے دوران ایک اجلاس میں کہا اگر سینٹ اور قومی اسمبلی میں ہمارے ارکان اور خاص کر چیئرمین سینٹ رضا ربانی اور خورشید شاہ پارٹی سے تعاون کریں تو کیسے ممکن ہے کہ میرے ساتھی گرفتار ہوں۔ عزیربلوچ کو خصوصی طور پر ملک میں واپس لانے کے لیے وفاقی ادارے متحرک ہوں اور ہم سینٹ میں فوجی عدالتوں کے قیام پر کچھ حاصل نہ کرسکے۔ مگر چیئرمین سینٹ رضاربانی جو ہماری پارٹی کی وجہ سے ہیں ہم نے انہیں ٹکٹ دیا مگروہ ذاتی طور پر ہیرو بننے کے خواہشمند ہیں اگر سینٹ میں وفاقی وزیرداخلہ کو ہر اجلاس میں طلب کیا جائے اور ہمارے ارکان اس کی خبر گیری کریں تو ہمارے خلاف کیسے اقدامات ہوں۔ جب اس جلاس کی تمام تفصیلات سے دانستہ طور پر چیئرمین سینٹ رضاربانی کو آگاہ کیاگیا تو انہوں نے سینٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کرتے ہوئے اپنے عہدے اور سینٹ کی نشست سے بھی مستعفی ہونے کا عندیہ دیا مگر فوری طور پر چیئرمین سینٹ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان نہیں کیا جس پر وزیراعظم نے اس کا فوری نوٹس لیکر راجہ ظفر الحق اور وزیر خزانہ استحاق ڈار کو ان سے رابطہ کرکے تعاون کی یقین دہانی کروانے کو کہا، رضاربانی جب سے چیئرمین سینٹ تھے معاملات اسی انداز اور حاضری سے چل رہے تھے مگر اسلام آباد میں آصف علی زرداری کی گفتگو پر وہ برہم ہوگئے اور بلاول ہاﺅس رابطہ نہیں کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain