تازہ تر ین

زرداری قوم کو دھوکہ نہ دیں, وزیراعلیٰ کا پیپلز پارٹی کی قیادت سے بڑا مطالبہ

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے فےصل آباد مےں انفارمےشن ٹےکنالوجی و سکلز ےونےورسٹی کے قےام اورمےٹروبس سروس کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مےٹروبس سروس فےصل آباد کے عوام کےلئے وزےراعظم نوازشرےف کا شاندار تحفہ ہوگا اوراس منصوبے پر دن رات کام کر کے پاےہ تکمےل تک پہنچاےا جائے گا۔انفارمےشن ٹےکنالوجی و سکلز ےونےورسٹی کے قےام سے فےصل آباد کے لاکھوں بچے اوربچےاں جدےد علوم سے آراستہ ہوں گے اور ےہ فےصل آباد کی تارےخ کا اےک انقلابی منصوبہ ہوگا۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے اس امر کا اعلان آج ےہاں زرعی ےونےورسٹی فےصل آباد کے آڈےٹورےم مےں لوکل باڈےز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ فےصل آباد مےں مےٹروبس سروس کے منصوبے پر اسی سال کام شروع کردےا جائے گا اور جس طرح لاہور،راولپنڈی ،اسلام آباد اورملتان مےں مےٹروبس کے منصوبے مکمل کےے گئے ہےں اسی طرح دن رات کام کر کے فےصل آباد مےں بھی مےٹروبس کے منصوبے کو پاےہ تکمےل تک پہنچاےا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ عام آدمی کو باکفاےت،محفوظ اور تےزرفتار سفری سہولتوں کی فراہمی کے عظےم منصوبے مےٹروبس کو جنگلہ بس کہنے ،اس منصوبے مےں کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو بلاجواز احتجاج سے تھک ہار کرآج چار سال بعد اپنے صوبے مےں ےہ بس سروس شروع کرنے کا خےال آےا ہے تو ہمےں خوشی ہے۔ مےٹروبس کا منصوبہ ضرور لگائےں لےکن خدارا اسے جنگلہ بس کہہ کرپاکستان کے عوام اورانسانےت کی توہےن نہ کرےں۔ مےٹروبس سروس نے محنت کش، مزدور، ےتےم، بےوہ،وکےل ،کلرک،ڈاکٹرکو بہترےن سفری سہولت دی ہے اوراس مےٹروبس سروس کے ذرےعے ےہ باعزت طرےقے سے اپنی منزل مقصود پر پہنچ رہے ہےں تو اس بس سروس کو جنگلہ بس کہہ کر ان کی توہےن نہ کرےں۔آپ اپنے صوبے مےں اس بس سروس کو چھانگلہ گلی کا نام دے سکتے ہےں کےونکہ ےہ کے پی کے کا بہت خوبصورت علاقہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ احتجاج اورانتشار کی سےاست نے پاکستان کی معےشت کو بے پناہ نقصان پہنچاےا ہے ۔اےک طرف قومی معےشت کو احتجا ج کے ذرےعے نقصان پہنچانے والے لوگ ہےں تو دوسری طرف وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں ملک کو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کےاگےا ہے ۔انہوںنے کہا کہ وزےراعظم کی قےادت مےں بجلی کے منصوبے نہاےت شفاف طرےقے سے برق رفتاری سے لگ رہے ہےں اورملک کی 70سالہ تارےخ مےں اتنی تےزرفتاری سے منصوبوں کی تکمےل کی کوئی مثال موجود نہےں ۔بھکی مےں 1200مےگاواٹ کے گےس پاور پلانٹ کا سنگ بنےاد ستمبر 2015ءمےں رکھا گےا ،حوےلی بہادر شاہ مےں 1200مےگاواٹ کے گےس پاور پلانٹ کا سنگ بنےاد 2015ءکے آخر مےں جبکہ 1200مےگاواٹ کے بلوکی گےس پاور پلانٹ کا سنگ بنےاد 2015ءکے آخر مےں ےا 2016ءکے شروع مےں رکھا گےا۔ان تےنوں منصوبوں پر تےزرفتاری سے کام کےاگےا اور ےہ منصوبے تکمےل کے مراحل مےں ہے ۔بھکی پاور پلانٹ کا منصوبہ اگلے ہفتے بجلی مہےا کرنا شروع کردے گا۔دوسری جانب نےلم جہلم پاور پلانٹ کا آغاز 2002ءمےں ہوا ،ڈکٹےٹر مشرف اور زرداری کے ادوار مےں ان منصوبوں پر کام ہوتا رہا لےکن ےہ 950مےگاواٹ بجلی کا منصوبہ آج تک مکمل نہےں ہوسکا۔اس منصوبے کا ابتدائی تخمےنہ 80ارب روپے تھا جو بڑھ کر500ارب ر وپے ہوچکا ہے ۔انہوںنے کہا کہ احتجاج کی سےاست اور کرپشن کرنےوالوں نے قائد کے پاکستان کو برباد کرنے مےں کوئی کسر نہےں چھوڑی اوراب جب وزےراعظم کی قےادت مےں بجلی کے منصوبے تےزرفتاری سے مکمل ہونے جارہے ہےں تو ان کے پےٹوں مےں مروڑ اٹھ رہے ہےں ۔انہوںنے کہاکہ رواں سال کے آخر تک بجلی کے متعدد منصوبوں کی تکمےل سے 7ہزار مےگاواٹ بجلی نےشنل گرڈ مےں شامل ہوگی جس سے ملک مےں 20سالوں سے چھائے اندھےرے دورہوں گے اورےہ اندھےرے اجالوں مےں بدلےں گے،لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا۔انہوںنے کہا کہ گےس کی بنےاد پر لگنے والے منصوبوں مےں غرےب قوم کے 112ارب روپے بچائے گئے ہےں جبکہ دوسری جانب ملک کی تارےخ مےں 112 ارب روپے بچانے کی بھی کوئی مثال موجود نہےں ۔ےہ وزےراعظم نوازشرےف کی شفافےت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور ےہ ان کی قےادت کا کمال ہے ۔دوسری طرف ملک مےں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹنے والے ہےںجنہوںنے قوم کو اندھےروں مےں دھکےلا۔زرداری صاحب کہتے ہےں کہ سی پےک مےں نے اپنے دور مےں کراےا لےکن شرےف برادران اس کا کرےڈٹ لے رہے ہےں ۔قوم جاننا چاہتی ہے کہ زرداری صاحب اگر آپ نے سی پےک ےا گوادر کے منصوبے طے کےے تھے تو آپ اپنے دور مےں ان کا سنگ بنےاد رکھنا کےوں بھول گئے اوراس پر کام کا آغاز کےوں نہ کےا گےا؟زرداری صاحب قوم کو دھوکہ نہ دےں اس قوم کو 70سالوں مےں پہلے ہی بہت گھاو¿ لگے ہےںاورےہ قوم بہت دکھی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فےصل آباد مےں سبزی منڈی دوسری جگہ منتقل ہوچکی ہے لےکن اس سرکاری جگہ پر ابھی تک لوگ قابض ہےں،ان لوگوں سے اس جگہ کا قبضہ چھڑا کر ےہاںمکمل انفارمےشن ٹےکنالوجی و سکلز ےونےورسٹی بنائی جائے گی اوراس منصوبے پر اسی سال کام کا آغاز ہوگا اور اسے تےزرفتاری سے پاےہ تکمےل تک پہنچاےا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جدےد ٹےکنالوجی آج کی ضرورت ہے اور پاکستان کا مستقبل انفارمےشن ٹےکنالوجی سے جڑا ہے ۔پنجاب حکومت نے صوبے مےں انفارمےشن ٹےکنالوجی کو فروغ دےا ہے،لےنڈ رےکارڈمےنجمنٹ انفارمےشن سسٹم ،تھانوں،ہسپتالوں،زراعت ،تعلےم اوردےگر شعبوں مےں جدےد ٹےکنالوجی کو فروغ دےاگےاہے ۔ انہوںنے کہاکہ فےصل آباد پاکستان کا اےک بڑا صنعتی شہر ہے اور ےہاں انفارمےشن ٹےکنالوجی و سکلز ےونےورسٹی کا قےام اس شہر کی تارےخ کا اےک انقلابی منصوبہ ثابت ہوگا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ فےصل آباد پاکستان کا بڑا اہم ترےن شہر ہے اوراس شہر کو ہمےں مزےد سہولتےں دےنا ہے اوراس شہر کو خوب سے خوبصورت بنانے کے لئے کام کرنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ مےں نے ےہاں چلڈرن ہسپتال کے اےمرجنسی بلاک کا افتتاح کےا ہے اورےہ ہسپتال بچوں کو بہترےن علاج معالجہ فراہم کرنے کا ذرےعہ بنے گا۔انہوںنے کہا کہ ےہ ہسپتال مےں اربوں روپے کی لاگت سے مکمل کےا جارہا ہے اور ےہاں جدےد مشےنری آرہی ہے ۔اس سال ستمبر مےں ےہ ہسپتال مکمل ہوجائے گا۔انہوںنے کہا کہ ہسپتال مےں بچوں کومعےاری علاج معالجہ کی فراہمی کےلئے اعلی ترےن اےکسپرٹ کی ضرورت تھی تو مےں نے وقت ضائع کےے بغےر برطانےہ مےں پاکستان کے ہائی کمشنر سے رابطہ کےا اورانہےں کہاکہ وہ برطانےہ کے مختلف علاقوں مےں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کو اکٹھا کرےں ہماری ٹےم اےک ہفتے کے اندربرطانےہ جائے گی اور وہ ڈاکٹر جس معاوضے پر کام کرنا چاہےں گے انہےں ےہاں فےصل آباد کے چلڈر ن ہسپتال مےں لاےا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ فےصل آباد مےں سےف سٹی پراجےکٹ کا سنگ بنےاد بھی رکھا جائے گااوراس منصوبے کو اگلے سال مکمل کرےںگے۔انہوںنے کہاکہ صوبے مےں جون 2017ءتک 90ارب روپے کی لاگت سے کھےتوں سے منڈےوں تک سڑکوں کی تعمےر و بحالی کا کام مکمل ہوگا۔جس سے دےہی معےشت مےں انقلاب برپا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ وزےراعظم نوازشرےف نے کسانوں کے لئے تارےخ ساز پےکےج دےا ہے جس مےں پنجاب حکومت نے بھی اپنا حصہ ڈالا ہے ۔انہوںنے کہا کہ کسانوں کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کے لئے کھادوں کی قےمتوں مےں کمی کی گئی اور ان کے نقصان کا ازالہ بھی کےاگےا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے زرعی شعبہ کی ترقی اورفی اےکڑ پےداوار بڑھانے کےلئے تارےخی کسان پےکےج دےا ہے اور چھوٹے کاشتکاروں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام کامےابی سے جاری ہے ۔انہوںنے کہا کہ وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں چائنہ پاکستان اکنامک کورےڈور کے تحت اربوں ڈالر کی سرماےہ کاری ہورہی ہے اور اس سرماےہ کاری سے فائدہ اٹھانے کے لئے ہمےں وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں اکٹھے ہوکرپاکستا ن کو عظےم سے عظےم تر ملک بنانا ہے اوربےن الاقوامی برادری مےں اسے باوقار مقام دلانے کےلئے اپنا کردارادا کرنا ہے ۔کنونشن مےں وفاقی اورصوبائی وزراء،فےصل آباد کے قومی و صوبائی اسمبلی،وکلائ، صنعتکار،تاجروں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثےر تعداد مےں شرکت کی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سابق صدر رفیق تارڑ کے داماد سابق ڈی آئی جی میجر (ر) مبشراللہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آج فیصل آباد کا 7 گھنٹے طویل طوفانی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے دورے کے دوران 40 ارب روپے سے زائد کے عوامی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ کا فیصل آباد کے شہریوں نے ہر جگہ والہانہ استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ نے زرعی یونیورسٹی میں گرلز ہاسٹل کے افتتاح کے بعد ہاسٹل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر طالبات نے وزیراعلیٰ کو انتہائی شاندار انداز میں خوش آمدید کہا۔ طالبات نے ”چھو لو آسمان، تم ہو پاکستان“ کا نغمہ گایا۔ وزیراعلیٰ نے بھی طالبات کے ساتھ یہ نغمہ گنگنایا۔ طالبات نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام خوش نصیب ہیںکہ انہیں شہبازشریف جیسا وزیراعلیٰ ملا ہے جو وہ کہتے ہیں کر دکھاتے ہیں۔ گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد مئی 2015 میں رکھا گیا اور 2 برس سے کم مدت میں یہ ہاسٹل تعمیر ہوا ہے۔ طالبات نے وزیراعلیٰ کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنائیں۔ ایک طالبہ نے وزیراعلیٰ کو مخاطب کرکے یہ اشعار پڑھے:
کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے
رستم کا جگر زیر کفن کانپ رہا ہے
ہر قصر سلاطین زمن کانپ رہا ہے
سب ایک طرف چرخ کہن کانپ رہا ہے
شمشیر بکف دیکھ کے حیدر کے پسر کو
جبریل لرزتے ہیں سمیٹے ہوئے پر کو
وزیراعلیٰ کے بلدیاتی کنونشن سے خطاب کے دوران زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی آمد پر پورا ہال ”دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا شیر آیا“ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ وزیراعلیٰ کے خطاب کے دوران بھی کارکن اور شہری ”میاں تیرے جانثار بے شمار بے شمار“ اور ”شیر آیا شیر آیا“ کے نعرے لگاتے رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain