تازہ تر ین

مذہب کے نام پر تشدددہشتگردی کی بنیادی وجہ, آصف زرداری کا اہم پیغام

اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی ) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے مسیحوں کے تہوار ایسٹر کے موقع پر پاکستان میں رہنے والے مسیحیوں کو بالخصوص اور دنیابھر میں بالعموم کو مبارکباد دی ہے اور انہوںنے اس عہد کی تجدید کی ہے کہ وہ ہر قسم کی مذہبی منافرت اور مذہبی بنیادوں پر بنائے گئے قوانین کے غلط استعمال کو مسترد کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ایسٹر ایسے وقت آیا ہے کہ جب ملک میں ایک ایسا بربریت کا واقعہ ہوا جس میں مذہب کے نام پر ایک نوجوان طالب علم مشال خان کو مردان میں سخت ترین تشدد کر کے ہلاک دیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی توہین رسالت کے قانون کے غلط استعمال کو مسترد کرتی رہے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس کے غلط استعمال کو روکا جائے۔ مذہب کے نام پر یہ قبیح جرائم کرنے والے لوگوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مائینڈ سیٹ جو مذہب کے نام پر تشدد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے وہی دہشتگردی کی بنیادی وجہ ہے اور اس ذہنیت کی ہر صورت میں مذاحمت کی جانی چاہیے۔ آصف علی زرداری نے ملک کی مسیحی برادری کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری پرامن، وفادار اور قانون پر عمل کرنے والی برادری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسیحی برادری کا ملکی ترقی اور خوشحالی میں کردار قابل تعریف ہے۔ سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے آغا ناصر کی قیادت میں بلوچستان کے پشین کے وفد نے زرداری ہاﺅ س اسلام آباد میں ملاقات کی اور ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میںشمولیت اختیار کی۔ ملاقات کرنے والوں میں ملک امان اللہ، ملک قیوم، عبدالغفار، والک افغان، شیخ طیب مندوخیل، صداقت خان کاکڑ، جان محمد کاکڑ، نجیب خان، ڈاکٹر گوہر اعجاز شامل ہیں۔ وفد سے بات کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے ان عمائدین کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے درد کو سمجھتی ہے۔ اقتدار میں آکر بلوچستان کے عوام کے بنیادی مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ کہ بلوچستان نے بہت دکھ جھیلے ہیں۔ بلوچستان سے انصاف وقت کا تقاضا ہے۔ وفد نے صدر آصف علی زرداری کے آغاز حقوق بلوچستان کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک چین راہداری بھی آصف علی زرداری کا کارنامہ ہے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہمیشہ وفاق کی بات کی ہے اور وفاق کے لئے قربانیاں دی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain