تازہ تر ین

ایف آئی اے کا ”جے آئی ٹی“ کیلئے بڑا فیصلہ, دیکھئے خبر

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاناما کیس میں جے آئی ٹی کے سربراہ کے لیے تین ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز کے نام بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سربراہ کے انتخاب کا فیصلہ سپریم کورٹ کے معزز ججزپر چھوڑا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کے لیے تین ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز کے نام بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیگریشن واجد ضیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کیپٹن (ر)احمد لطیف اور قائمقام ڈائریکٹر جنرل اکنامک کرائم ونگ ڈاکٹر شفیق کے نام شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق واجد ضیا اور احمد لطیف پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں جبکہ ڈاکٹر شفیق پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر ہیں جنہیں وائٹ کالر کرائم کی تفتیش کا وسیع تجربہ ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مزید تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے عدالت نے وائٹ کالر کرائم کا تجربہ رکھنے والے افسر کا نام جے آئی ٹی کی سر براہی کے لیے مانگا تھا۔علاوہ ازیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نےاسپیشل اینٹی منی لانڈررنگ یونٹ کے قیام کی منظوری دے دی ، سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایف بی آر نے نیا یونٹ قائم کیا۔ایف بی آر کے مطابق سات بڑے شہروں میں اینٹی منی لانڈرنگ سینٹرز کے قیام کی منظوری دی گئی ہے، یونٹ ٹیکس چوروں اور بے نامی کھاتوں کے خلاف کارروائی کرےگا، اینٹی منی لانڈرنگ سینٹرز ایف بی آر کے ڈائریکٹر جنرل آئی اینڈ آئی کے تحت کام کرینگے۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر نے یونٹ کے قیام اور قواعد کے مطابق بھرتیوں کی بھی منظوری دےدی ہے، یونٹ ایک کروڑ روپے سے زائد کی ٹیکس چوری یا فراڈ کی تحقیقات کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain