تازہ تر ین

”مینار پاکستان “,جلسے کی اجازت نہ دینے پر پیپلزپارٹی کا بڑا جواب

لاہور(خصوصی رپورٹ) ضلعی انتظامیہ نے پیپلزپارٹی کو 4مئی کو لوڈشیڈنگ کے خلاف مینار پاکستان پر احتجاج کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے دو روز قبل چیف سیکرٹری پنجاب کو ملک میں ہونیوالی لوڈشیڈنگ کے خلاف مینار پاکستان پر احتجاجی کیمپ لگانے اور کیمپ کے ارکان کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے ایک تحریری درخواست دی تھی جس کی روشنی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وکلاءجن میں سردار لطیف کھوسہ، میاں افتخار شاہد اور دیگر شامل تھے نے ڈپٹی کمشنر لاہور سے ملاقات کی جنہوں نے پیپلز پارٹی کو یہ کہہ کر کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، کیمپ لگانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے تاہم پیپلز پارٹی کے وکلاءوفد جس کی قیادت پارٹی رہنما نوید چوہدری کر رہے تھے کا کہنا تھا کہ پر امن احتجاج جمہوریت کا حصہ ہے۔ اور وہ اجازت ملے یا نہ ملے مینار پاکستان میں ہر صورت میں احتجاجی کیمپ لگائیں گے اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کریں گے۔ کائرہ نے کہا کہ حکومتی ہتھکنڈے احتجاج کو نہیں روک سکتے، ہر صورت چار مئی کو مینار پاکستان پر احتجاج کرینگے،ادھر خرم لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی پی احتجاج کرے گی، ہماری پارٹی طے شدہ جگہ سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ پی پی پی نے ضیاءالحق کی آمریت کا مقابلہ خوب کیا اب ضیاءالحق کی باقیات کو نمٹنا بھی خوب جانتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain