گرین شرٹس کو ون ڈے سیریز کا مشکل امتحان درپیش

گیانا(ویب ڈیسک )بلند حوصلہ پاکستان کو ون ڈے سیریز کا مشکل امتحان درپیش ہے تاہم کامیابی سے ورلڈ کپ میں براہ راست شمولیت کی راہ ہموار کرنے کا موقع ملے گا۔ٹوئنٹی20 سیریز میں 3-1 سے سرخرو ہونے والی پاکستان ٹیم کا اگلا امتحان ون ڈے سیریز میں ہوگا۔ پہلا میچ 7 اپریل کوشروع ہوگا9 اور 11 تاریخ کو دیگر دونوں میچز بھی گیانا میں شیڈول ہیں،صرف مختصر فارمیٹ کیلئے اسکواڈ میں جگہ پانے والے سہیل تنویر اور رومان رئیس کے ساتھ کوئی میچ نہ کھیل پانے والے عثمان شنواری اور محمد نواز بھی واپسی کیلئے رخت سفر باندھ چکے۔ٹی ٹوئٹنیسیریز کے دوران آرام کرنے والے محمد عامر ویسٹ انڈیز پہنچ گئے تھے، جیند خان، آصف ذاکر، فہیم اشرف اور محمد اصغر بھی اسکواڈ کو جوائن کرچکے ہیں،کامران اکمل 3سال بعد ون ڈے ٹیم کا حصہ بن رہے ہیں۔اسکواڈ میں سرفراز احمد(کپتان) احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان آصف ذاکر، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض، محمد عامر، فہیم اشرف، جنید خان اور محمد اصغر شامل ہیں۔ رواں سال جنوری تک قیادت کرنے والے اظہر علی اب ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل نہیں، نئے کپتان سرفراز احمد کو مشکل امتحان سے گزرنا ہوگا۔علاوہ ازیں ون ڈے سیریز دونوں ٹیموں کیلئے خاص اہمیت رکھتی ہے۔ پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز پر 5پوائنٹس کی برتری کیساتھ عالمی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر ہے، ورلڈ کپ میں براہ راست جگہ بنانے کیلئے سیریز میں فتح اہم کردار ادا کریگی۔ دوسری جانب کیریبیئنز اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے امکانات بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہوں گے۔

آئی پی ایل ، ” سٹہ مافیا “کیلئے سونے کی کان …. حیرت انگیز انکشاف

ممبئی(ویب ڈیسک )آئی پی ایل سٹہ مافیا کیلئے سونے کی کان بن گئی، دسویں ایڈیشن کی آمد کے ساتھ ہی جواریوں نے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں۔آئی پی ایل بھارت کی غیرقانونی سٹہ مارکیٹ کیلئے ہمیشہ سے ہی نفع آور ثابت ہوئی ہے۔ اس بار بھی سٹہ بازوں نے میگا ڈومیسٹک لیگ کیلئے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں۔ بکیز کے مطابق پورے ٹورنامنٹ کے دوران 2 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا جوا کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ آئی پی ایل کا دسواں ایڈیشن آج( بدھ) سے شروع ہورہا ہے، جس میں رائل چیلنجرز بنگلور کو فیورٹ قرار دے دیا گیا۔ پولیس کو چکمہ دینے کیلئے 35سے زائد موبائل ایپس تیار کی گئی ہیں۔ان پر شرطیں قبول کرنے کے ساتھ براہ راست میچز بھی دکھائے جائیں گے،قانونی طور پر شرطوں کا کاروبار کرنے والی فرمز بیٹ فیئر اور بیٹ 365 کی ایپس بھی آسانی سے دستیاب ہیں۔سٹہ مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ ایونٹ شروع ہونے کے بعد مختلف ٹیموں کے ریٹس میں ردوبدل بھی ہوسکتا ہے، اس کا انحصار کھلاڑیوں کی انجریز اور پرفارمنس پر ہوگا۔ فی الحال رائل چیلنجرز بنگلور کیلئے 100 روپے پر 3.75 کا ریٹ آفر کیا گیا ہے، جس کے مطابق جو جواری ٹیم پر 100 روپے لگائے گا، اسے کامیابی کی صورت میں 375 روپے ملیں گے۔ رائزنگ پونے سپر جائنٹ کا ریٹ 6.10، ممبئی انڈینز 6.30، گجرات لائنز 6.40، سن رائزرز حیدرآباد 7.20، دہلی ڈیرڈیولز 7.60، کولکتہ نائٹ رائیڈرز 8 اور کنگز الیون پنجاب کی کامیابی پر 11 کا ریٹ دیا گیا ہے۔ میچز کے صرف نتائج پر ہی جوا نہیں کھیلا جائے گا بلکہ ففٹیز، چھکوں، رنز، وکٹوں اور رنز فی اوور پر بھی داﺅ قبول کیے جائیں گے۔دوسری جانب پولیس آفیشلز کا کہنا ہے کہ وہ بھی اس ٹورنامنٹ کے دوران ہائی الرٹ پر رہیں گے، سٹہ بازوں کے نیٹ ورکس کو توڑنے کی پوری کوشش کی جائیگی۔

رینجرز کی کاروائیاں …. متعدد گرفتاریاں ، چھاپے ، اہم شخصیت بارے بڑی خبر

کراچی(ویب ڈیسک )شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرکے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ناردرن بائی پاس کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں قیام امن کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں سے آٹھ ملزمان کو دھرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان بھتہ خور، منشیات فروش اور سہولت کاری سمیت جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں، بلوچ کالونی سے کالعدم سپاہ صحابہ کا کارندہ عدیل عرف ناکہ پکڑا گیا۔ ملزم بھتہ خوری، سہولت کاری اور منشیات فروشی میں ملوث ہے۔محمود آباد سے منشیات فروش بشیراحمد عرف ننھا کو گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں سپرمارکیٹ سے بھی چار منشیات فروشوں کو حراست میں لیا گیا۔اس کے علاوہ شہر میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ بھی جاری رہا ناردرن بائی پاس کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

منصوبوں کی تکمیل سے اندھیرے ختم …. سیاسی جماعتیں پریشان

لاہور(ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بعض سیاسی جماعتیں بجلی کے منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل سے پریشان ہیں‘ منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل عوامی ترقی کے مخالفین پر بجلی بن کر گر رہی ہے‘ گیس کی بنیاد پر بجلی منصوبے 27ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے جارہے ہیں‘ 2017 کے آخر میں توانائی کے متعدد منصوبے مکمل ہوں گے‘ منصوبوں کی تکمیل سے اندھیرے ختم ہوں گے۔ منگل کو وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ منصوبوں میں شفافیت کے اعلیٰ معیار کے تحت قوم کے 112 ارب روپے بچائے۔ گزشتہ چار برس کے دوران توانائی منصوبوں کے لئے بے پناہ محنت کی گئی ہے منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل عوامی ترقی کے مخالفین پر بجلی بن کر گر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتیں بجلی کے منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل سے پریشان ہیں۔ گیس کی بنیاد پر بجلی منصوبے ستائیس ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے جارہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ 2017 کے آخر میں توانائی کے متعدد منصوبے مکمل ہوں گے ان منصوبوں کی تکمیل سے اندھیرے ختم ہوں گے۔ زراعت ‘ صنعت‘ لائیو سٹاک‘ تعلیم‘ صحت اور سماجی شعبوں کے لئے وافر بجلی دستیاب ہوگی۔

سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹا دیں, عدالت نے الٹی میٹم دیدیا

ملتان(خصوصی رپورٹ)لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے حوالے سے کیس کی سماعت پر فاضل عدالت نے ڈی جی پی ٹی اے اور ممبرزجے آئی آ ٹی کو4 ماہ کے اندر سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کو مکمل طور پر ہٹانے اور آئندہ کےلئے فیس بک انتظامیہ کے ذریعے سخت حفاظتی پالیسی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ کے مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف کیس کہ سماعت کی جس پر ڈی جی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نثار احمد ، ممبر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم شہاب عظیم ، ڈپٹی سیکریٹری وزارت داخلہ اطہر امین اور ممبر لیگل انفارمیشن ٹیکنالوجی امینہ سہیل عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ چودھری ذوالفقار علی سدھو سمیت دیگر وکلائ و مذہبی راہنما عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ مذہبی انتشار پھیلانے والی ویب سائٹس کو مکمل طور پر بند نہیں کیا گیا انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ مذہبی منافرت پھیلانے والے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور توہین رسالت پر جاری کیے جانے والے ماضی کے عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کروایا جائے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ گستاخانہ مواد کے خلاف اب تک پی ٹی اے، ایف آئی اے اور جے آئی ٹی کی جانب سے کیا کاروائی کی گئی ہے جس پر عدالت کے روبرو موقف اختیار کرتے ہوئے ممبر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم شہاب عظیم کہا کہ انٹیلی جنس اداروں کی مدد سے توہین رسالت کے مرتکب افراد کے خلاف رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، آئندہ سماعت عدالت کو نام دے دئے جائیں گے۔عدالت کے سوال پر ڈی جی پی ٹی اے نثار احمد نے موقف اختیار کیا کہ 2007 سے گستاخانہ مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ساتھ ہی فیس بک انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے جلد مذاکرات کے ذریعے مستقل حل نکالا لیا جائے گا۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ دو مہینے کا وقت دیا جائے فلٹریشن کے ذریعے گستاخانہ مواد ہٹا دیا جائے گا اور فیس بک انتظامیہ کے ساتھ مل کر مستقل حل نکال لیں گے جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہستی عظیم ہے اگر گستاخانہ مواد کو نہیں روک سکتے تو سوشل میڈیا کو بند کر دیں۔ فاضل عدالت نے کہا کہ محکمے اپنا کام درست انداز میں کرتے تو آج عوام کو عدالتوں میں نہ آنا پڑتا فاضل عدالت نے حکم جاری کیا کہ چار مہینے کے اندر فیس بک انتظامیہ سے مل کر سوشل میڈیا پر مکمل کنٹرول کیا جائے، اگر نہیں کر سکتے تو فیس بک اور ٹویٹر کو بند کردیں۔جس پرڈی جی پی ٹی اے نثار احمد نے چار ماہ کے اندر سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کو ہٹانے اور آئندہ کے لیے مستقل پالیسی بنانے کا وعدہ کیا۔

سپر لیگ فکسنگ تحقیقات, بھارتی بکیوں کے نام سامنے آگئے

لاہور (خصوصی رپورٹ) سپر لیگ فکسنگ کی تحقیقات میں بھارتی بکیوں کے نام سامنے آگئے ہیں‘ تاہم اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تعاون سے گریزاں ہے۔ ایف آئی اے اور خفیہ ادارے نے اسپاٹ فکسنگ کیس کی تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کردیا۔ خفیہ ادارے نے کھلاڑیوں کے موبائل فون ڈیٹا کی مکمل فہرستیں غیرملکی کمپنیوں سے منگوانے کی سفارشات بھجوا دی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ کے حکم پر خفیہ ادارے کے افسران نے دبئی میں سپرلیگ کی مکمل معلومات حاصل کی ہیں جس کے مطابق میچ شروع ہونے سے دو روز قبل ہی بڑے بکیوں نے دبئی کے فائیو سٹار ہوٹل کے کمرے اپنے کارندوں سلیم پاشا‘ ممتاز راٹھور‘ وشواناتھ‘ سورج کمار سنگھ‘ پردیپ شرما کے نام پر بک کروا لئے تھے۔ بڑے بکیوں نے لیپ ٹاپ اور موبائل فون سے کھلاڑیوں سے رابطے کی کوشش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپر لیگ کے انعقاد سے کچھ عرصہ قبل ہی لاہور میں چند کھلاڑیوں سے بکیوں نے رابطے کئے اور ملاقات کرکے تمام معاملات طے کرلئے تھے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اینٹی کرائم یونٹ نے کھلاڑیوں کے بکیوں کے ساتھ رابطے اور ملاقاتوں کے تمام ثبوت حاصل کرلئے تھے جبکہ اسی حوالے سے شاہ زیب‘ عرفان‘ شرجیل خان‘ ناصر جمشید اور خالد لطیف سے مختلف پہلوﺅں پر پوچھ گچھ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا بک میکنگ نیٹ ورک بھارت میں نئی دہلی اور ممبئی میں ہے جبکہ اس نیٹ ورک سے منسلک دیگر بکی اور جواری کراچی میں لانڈھی‘ ڈیفنس‘ اسلام آباد میں جی سیون‘ لاہور میں ڈیفنس اور جوہر ٹاﺅن میں موجود ہیں اور یہ نیٹ ورک ساﺅتھ افریقہ‘ امارات‘ بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق باﺅلر محمد عرفان کے بیانات کے بعد ٹیم نے ویڈیو و دیگر اہم شواہد اکٹھے کئے ہیں۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان کا کہنا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ کی میرٹ پر تفتیش جاری ہے اور کسی بے گناہ کو سزا نہیں ہوگی۔ کیس سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے‘ جو جلد سب کے سامنے آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بکیوں میں بعض غیرملکی بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے غیرملکی خفیہ اداروں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

پانامہ لیکس ہنگامے کا ایک سال مکمل, فیصلہ محفوظ, قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کی منتظر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ملک میں پانامہ کا ہنگامہ برپا ہوئے ایک سال مکمل ہوگیا ایک سال قبل تین اپریل کو پانامہ پیپرز کے ذریعے کئی حکمرانوں ، بڑے سرمایہ داروں اور دولت مند افراد کی آف شور کمپنیوں، بڑے سرمایہ داروں اوردولت مند افراد کی آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا تھا، وزیراعظم پاکستان کے بچوں کا نام آنے پر ملک میں سیاسی درجہ حرارت انتہا کو پہنچ گیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ پیپرز کی تحقیقات کیلئے تاریخ ساز احتجاج کیا اور سڑکوں پر آنے کے بعد اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کیا گیا، پانامہ لیکس ایشوز کے باعث ملک میں سیاست ہیجان کاشکار رہی تاہم سپریم کورٹ میں کیس آنے کی وجہ سے کچھ معاملات بہتری کی جانب گامزن ہوئے۔ عدالت عظمی نے تحریک انصاف ، جماعت اسلامی، شیخ رشید اور طارق اسد کی درخواستوں کی باقاعدہ تقریباً چار ماہ سماعت کے بعد 23 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

نوازشریف اور مریم نواز کہاں سے الیکشن لڑینگے؟, اہم خبر سامنے آگئی

لاہور(حسنین اخلاق) وزیراعظم محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف لاہور کے حلقوں سے قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ مریم بی بی آبائی حلقے این اے 120 جبکہ وزیراعظم این اے 119 سے انتخاب لڑیں گے، مسلم لیگی حلقوں کی تصدیق۔ مریم نواز شریف ہمارے حلقے سے الیکشن لڑیں شمالی لاہور کی عوام اور بالخصوص خواتین نے مریم نواز سے درخواست کردی۔ مریم بی بی این اے 119سے انتخاب میں حصہ لیں مخالف امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے، ایم پی اے سلمیٰ بٹ اور دیگر خواتین کی وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگی قائدین سے درخواست تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف کو پنجاب کے صوبائی دارلحکومت سے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کی نوید سنائی ہے مریم نواز شریف جوکہ پورے ملک کی طرح صوبائی دارلحکومت میں بھی خاص طور پر نوجوانوں اور خواتین میں انتہائی مقبول ہیں کو ان کے آبائی حلقے این اے 120سے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کہا جا رہا ہے جبکہ کچھ مسلم لیگی عمائدین انہیں کم از کم تین نشستوں سے انتخاب لڑنے کا مشورہ بھی دے رہے ہیں مگر مریم نواز شریف خود بھی لاہور سے الیکشن میں حصہ لینے کی خواہشمند ہیں ۔این اے 120 جوکہ اندرون شہر کے علاوہ موہنی روڈ ، ساندہ گلشن راوی ،بلال گنج ،شفیق آباد وغیرہ کے علاقے شامل ہیں کو مسلم لیگ ن کی قیادت کا آبائی حلقہ بھی تصور کیا جاتا ہے اور یہاں سے ہمیشہ ن لیگ کے امیدوار ہی انتخاب میں کامیاب ہوتے رہے ہیں جبکہ گزشتہ انتخاب میں یہاں سے وزیراعظم پاکستان خود کامیاب ہوئے تھے مگر اس دفعہ اس حلقے سے ان کی صاحبزادی مریم نواز میدان میں اتریں گی ۔مسلم لیگی ذرائع نے خبریں کو بتایا این اے 120سے مریم نواز شریف کے انتخاب لڑنے میں خود وزیراعظم پاکستان دلچسپی لے رہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ وہ اسی حلقے سے جیت کر پہلی بار قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوں مگر دوسری طرف شمالی لاہور سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگی کارکنان کی بڑی تعدادجن میں خواتین بھی شامل ہیں نے وزیراعظم پاکستان اور مریم نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ انہیں شمالی لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے سے ٹکٹ دیا جائے جہاں سے گزشتہ انتخاب میں میاں حمزہ شہباز شریف کامیاب ہوئے تھے ۔اس حوالے سے ایم پی اے سلمیٰ بٹ ،جنرل کونسلر پروین بی بی اور مسرت خان نے مریم نواز شریف کو دعوت دیتے ہوئے درخواست کی ہے کہ وہ شمالہ لاہور کو اپنا حلقہ انتخاب بنائیں اور اگر وہ یہاں سے الیکشن میں حصہ لیتی ہیں تو ہم اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ انشااللہ دوسرے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کروادیں گے کیونکہ مریم نواز پورے ملک کی طرح یہاں کی عوام کی بھی پسندیدہ ترین لیڈر ہیں ۔

کالعدم تنظیموں کے الیکشن لڑنے پر پابندی, بڑی وجہ سامنے آگئی

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ70سال مےں اشرافےہ نے ملک کے ساتھ جوگھناو¿نا کھےل کھےلا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ پاکستان مےںلگنے والے تےن مارشل لاز نے ملک کی تباہی کی جبکہ سےاستدانوں سے بھی بڑی غلطےاںہوئےں۔کرپشن ،نااہلی اورغےر پےشہ ورانہ رویوں کے باعث ملک کو بے پناہ نقصان ہوا۔اب ماضی کی غلطےوں اورکوتاہےوں پررونے دھونے کا کوئی فائدہ نہےں بلکہ ان سے سبق سےکھ کر آگے بڑھنا ہے اوردکھی قوم کے زخموں پر مزےد نمک پاشی کی بجائے مرہم رکھنا ہے اور اس مقصد کےلئے محنت، امانت اوردےانت جےسے سنہری اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ ان اصولوں کو اختےار کےے بغےر پاکستان آگے نہےں بڑھ سکتا۔ ترقی کے لحاظ ہم سے پےچھے رہ جانےوالے ملک آج آگے نکل چکے ہےں جو ہمارے لئے لمحہ فکرےہ ہے۔ پاکستانی قوم بڑی باصلاحےت، جفاکش اور محنتی ہے ۔ےہاں قابل سےاسی اذہان اورہر شعبے کے ماہرےن موجود ہےں۔ آئےں ملکرماضی کی غلطےوں کا تجزےہ کرکے ان غلطےوں سے سبق حاصل کرےںاورپاکستان کو بےن الاقوامی برادری مےں باوقار مقام دلانے اور اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرنے کےلئے ملکرآگے بڑھےں۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہار آج مقامی ہوٹل مےں ”پنجاب اکنامک فورم 2017ئ“ کے افتتاحی سےشن سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ سابق گورنر سٹےٹ بےنک ڈاکٹر عشرت حسےن اورماہرےن اقتصادیات نے بھی فورم سے خطاب کےا۔ وزےراعلیٰ نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مےں شاندار اکنامک فورم کے انعقاد پر صوبائی وزےر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات، حکومت پنجاب اور منتظمےن کودل کی اتھاہ گہرائےوں سے مبارکباد دےتا ہوں۔ اکنامک فورم کے انعقاد سے اےک اےسا پلےٹ فارم مہےا ہوا ہے جہاں معاشی ترقی کو درپےش چےلنجز اور رکاوٹوں کے بارے مےں کھل کر بات چےت کا موقع ملے گا اور معاشی ترقی کے حوالے سے آگے بڑھنے کےلئے سود مند تجاوےزاور آراءسامنے آئےں گی۔ معاشی پالےسےوں کی تشکےل اور اداروں مےں اصلاحات کے حوالے سے مفےدخیالات، تجاویز اور سفارشات مرتب ہوں گی۔ ماہر ےن معاشےات کے تجربات اورسفارشات کی روشنی مےں معاشی ترقی کے حوالے سے اقدامات کےے جائےں گے۔ انہوںنے کہا کہ ےہ ہم سب کے لئے لمحہ فکرےہ ہے کہ 1979ءمےں پاکستان کی فی کس آمدنی چےن سے زےادہ تھی اورمعاشی لحاظ سے پاکستان چےن سے آگے تھا۔ آج ہمارا دوست ملک چےن دنےا کی بڑی معاشی قوت بن چکا ہے ،اسی طرح بنگلہ دےش جسے بوجھ سمجھ کرسرسے اتاراگےا تھا،وہ بھی ہم سے آگے نکل چکا ہے۔ گزشتہ 70برس مےں اس ملک و قوم کےساتھ جو کچھ ہوا ہے تاہم اس سے ماےوس ہونے کی ضرورت نہےںقوم بہت باصلاحےت ہے۔ ماضی کے سےاسی، جغرافےائی اور فوجی ادوار کے ہچکولوں اور دھچکوں کے باوجود پاکستان آگے بڑھ سکتا ہے۔ اس کےلئے ضروری ہے کہ موذی بےماری کی وجوہات کا جائزہ لےا جائے اور دےکھا جائے کہ اس کےلئے اےنٹی با ئیوٹک کی ضرورت ہے ےا پھر سرجری کی۔ ہمےں اس ضمن مےں سوچ سمجھ کر پےش رفت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں توانائی بحران کے خاتمے کےلئے جو مخلصانہ کاوشےں کی جارہی ہےں وہ سب کے سامنے ہےں۔ وفاقی حکومت اورپنجاب حکومت اپنے وسائل سے گےس کی بنےاد پر 3600 مےگاواٹ کے منصوبے لگارہی ہے اوران منصوبوں مےں غرےب قوم کے 112ارب روپے بچائے گئے ہےں۔ ہمارے ٹےنڈرنگ کے شفاف عمل کے باعث نےپرا بھی گےس کی بنےاد پر لگنے والے منصوبوں کا ٹےرف ساڑھے دس سےنٹ فی ےونٹ سے کم کر کے ساڑھے چھ سےنٹ لانے پر مجبور ہوا ہے اور اس کا فائدہ ملک کی صنعت، زراعت، تجارت اورصارفےن کو ہوگا۔ دوسری مثال اورنج لائن مےٹروٹرےن کے منصوبے کی ہے جس مےں غرےب قوم کے 80ارب روپے بچائے گئے ہےں۔ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کے معاہدے مےں قانون کے مطابق منصوبے کی بڈنگ کا عمل نہےں ہوتا۔ ملک کی 70سالہ تارےخ مےں پہلی بار اورنج لائن جی ٹو جی منصوبے مےں ٹےنڈرنگ کی گئی۔کم بولی دےنے والی چےنی کمپنی سے بات چےت کے ذرےعے اس منصوبے مےں مزےد 80ارب روپے کی کمی کی گئی۔ پےپرا رولز کے مطابق کم بولی دےنے والی کمپنی کو ٹھےکہ دےا جاتا ہے لےکن پنجاب حکومت نے صوبے کے کی خاطر اس منصوبے مےں چےنی کمپنی سے بات چےت کر کے لاگت مےںمزےد کمی کرائی۔ منصوبے کی بڈنگ 2.12 ارب ڈالر سے کم کر کے 1.46ارب ڈالر تک لائے۔ اےک طرف تو قومی وسائل بچانے کی ےہ شاندار مثالےں ہےں لےکن دوسری جانب صاف پانی پروگرام مےں80ارب روپے کو کرپشن کی نذر ہونے سے بچاےاگےا اور آخری وقت میں علم ہونے پر یہ کرپشن روکی گئی۔ اس پروگرام کا تخمینہ جات کی لاگت کو جان بوجھ کر بڑھایا گیا۔ اس پاکستان میں ایک طرف وہ سمندر بہتا ہے جہاں صاف پانی چلتاہے اور دوسری طرف وہ سمندر ہے جہاں گندا پانی بہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبے کے عوام کو پےنے کے صاف پانی کی فراہمی بڑا چےلنج ہے اور عوام کو بےمارےوں سے محفوظ بنانے کےلئے پےنے کے صاف پانی کی فراہمی ےقےنی بنانا ضروری ہے اوراس منصوبے مےں غرےب قوم کے خون پسےنے کی کمائی لٹنے کے عمل کو روکا گےا۔ٹےنڈرنگ کے عمل مےں کنٹری رسک فیکٹر کی شرح 9فےصد رکھی گئی حالانکہ ےہ سارا پےسہ پنجاب حکومت کا تھا اس مےں کنٹری رسک فیکٹرکی مد مےں پےسے رکھنے کا سوال ہی پےدا نہےں ہوتا۔ اگر اس کا ٹھےکہ اسی طرح دے دےا جاتا تو غرےب قوم کے 80سے 90ارب روپے کرپشن کی نذر ہوجاتے ۔نےلم جہلم پاور پراجےکٹ 80ملےن ڈالر سے پانچ ارب ڈالرتک پہنچ چکا ہے لےکن ابھی بھی نامکمل ہے ۔اسی طرح نندی پور پاور پراجےکٹ 30ارب سے 54ارب ڈالر مےں لگا۔ان خرابےوں کے ذمہ دار مہران کی وادےوں مےں بسنے والے ہاری نہےںاورنہ ہی پنجاب ، سندھ اور خےبر پختونخوا مےں رہنے والے غرےب عوام ہےں ۔ایک طرف آج کا شفاف پاکستان ہے او ردوسری طرف ماضی کا کرپٹ پاکستان۔قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے ذمہ دار ملک کی اشرافےہ ہے ۔ قومی وسائل کی بے دردی سے لوٹ مار اورکرپشن کے باعث ملک کی بنےادےں کھوکھلی ہوئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ 2007ءمےں جب الےکشن قرےب تھا تو سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والے ڈکٹےٹر مشرف نے دےا مےر بھاشا ڈےم کا سنگ بنےاد رکھ کر قوم کو دھوکہ دےا اس منصوبے سے چار ہزار مےگاواٹ بجلی حاصل ہونا ہے لےکن ڈکٹےٹر نے منصوبے کی اہمےت کو نظر انداز کرتے ہوئے منصوبے کےلئے زمےن حاصل کےے بغےر اس کا سنگ بنےاد رکھ کر قوم کےساتھ فراڈ کےا ۔وزےراعظم نوازشرےف کی حکومت نے اب اس منصوبے کےلئے 66ارب روپے ادا کر کے زمےن خرےدی ہے ۔اسی طرح دورآمرےت مےںچنےوٹ کے خام لوہے کے ذخائر کی تلاش کا ٹھےکہ اےک اےسی جعلی کمپنی کوبغےر ٹےنڈرنگ کے دےا گےا جو اس کا کوئی تجربہ نہےں رکھتی تھی۔زمےن مےں پوشےدہ اربوں کھربوں روپے کے خزانے ڈکٹےٹر نے اپنے چےلوں کودےنے کی کوشش کی اورمشرف کے اس وقت کے پنجاب میں چیلوں نے اس منصوبے کو جعلی کمپنی کے سپرد کیااور جب ہماری حکومت آئی تو ہم اسے عدالت مےں لے گئے اورہم نے تےن سال کی جدوجہد کے بعد عدالتی جنگ جےتی اورہائےکورٹ نے اپنے فےصلے مےں ذمہ داروں کو نےب کے حوالے کرنے کا لکھا۔ہم نے اب چنےوٹ کے ذخائر کا سو فےصد تخمےنہ لگالےا ہے اوراگر ہم اس خام لوہے کو استعمال کےے بغےر برآمد ہی کرتے رہےں تو سالانہ اربوں روپے کماسکتے ہےں۔انہوںنے کہا کہ بلوچستان مےں رےکوڈک کے ذخائر موجود ہےں لےکن بدقسمتی ہے کہ اس مےں سے اےک دھےلے کا بھی فائدہ بلوچستان ےا پاکستان کے عوام کو نہےں پہنچا ہے بلکہ خدشہ ہے کہ کہےں پاکستان کو اس منصوبے کے حوالے سے اےک ارب روپے کا تاوان نہ ادا کرنا پڑجائے۔انہوںنے کہا کہ بلوچستان مےں درےافت ہونےوالے خزانے کو ملک کی تعمےرو ترقی اور خوشحالی کےلئے استعمال مےں لاےا جانا تھا لےکن بدقسمتی سے ےہ منصوبہ بھی کرپشن ،نااہلی اورغفلت کی نذر ہوا ۔انہوںنے کہا کہ کسی بھی منصوبے کو کامےابی سے آگے بڑھانے کےلئے مناسب ہےومن رےسورس ضروری ہوتا ہے ۔اس کے بغےرمنصوبہ صحےح طورپر آگے نہےں بڑھ سکتا۔انہوںنے کہا کہ آج کا اکنامک فورم انتہائی اہمےت کا حامل ہے ،اس پلےٹ فارم سے ملک کو معاشی طورپر مضبوط بنانے ،پاکستان کو اپنے پاو¿ںپر کھڑا کرنے ،کشکول گدائی توڑنے اور عوام کی خوشحالی و ترقی کےلئے ٹھوس تجاوےز اورسفارشات سامنے آئےںگی جس کی روشنی مےں معےشت کی بہتری کےلئے اقدامات اٹھائے جائےں گے۔سابق گورنرسٹےٹ بےنک اورمعروف ماہراقتصادےات ڈاکٹر عشرت حسےن نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مےں وزےراعلیٰ شہبازشرےف کی ولولہ انگےز قےادت سے بہت متاثر ہوںاوران کی معاشی پالےسےاں اوراصلاحات کا پروگرام قابل ستائش ہے ۔انہوںنے کہا کہ شہبازشرےف جےسے رہنماءملک کو مل جائےں تو ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال اوراکنامک گورتھ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مضبوط سےاسی و معاشی ادارے ترقی کے عمل کو تےزکرسکتے ہےں ۔صوبائی وزےرمنصوبہ بند ی و ترقےات ملک ندےم کامران نے خطبہ استقبالےہ پےش کرتے ہوئے پنجاب اکنامک فورم کو صوبے کے سماجی و اقتصادی ترقی کے حوالے سے سنگ مےل قرار دےا۔چےئرمےن منصوبہ بندی و ترقےات جہانزےب خان نے پنجاب اکنامک فورم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ماہر معےشت پروفےسر ڈاکٹر سہےل جہانگےر نے معےشت کو درپےش مسائل چےلنجز اور معاشی ترقی کی رفتار کے حوالے سے گفتگو کی۔صوبائی وزراء،اراکےن قومی وصوبائی اسمبلی،رےسرچرز، صنعتکاروں، تاجروں اورمعےشت کے طلباءو طالبات نے فوم مےں بڑی تعداد مےں شرکت کی۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں برطانیہ کی پارلیمنٹ کے 7رکنی وفد نے برطانوی پارلیمنٹرین رحمان چشتی کی قیادت میںملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور،پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ برطانوی پارلیمنٹرین رحمان چشتی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ برطانیہ پاکستان میںجمہوریت کی حمایت کرتاہے او رکرتا رہے گا۔ وزیراعلی محمد شہبازشریف نے حقیقی معنوں میں عملی کام کر کے دکھایا ہے۔ شہبازشریف نے کئی شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے اور انہوں نے ایک لیڈر کا کردار صحیح معنوں میں نبھایا ہے۔حکومت کے اچھے اقدامات کے باعث پاکستان میں صورتحال بہتر ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے لئے مزید اقدامات کرنے ہیں۔پاکستان اور برطانیہ کے پارلیمنٹرین کے وفود کے زیادہ تبادلو ں سے تعلقات کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کو سراہتے ہیں۔وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے برطانوی پارلیمنٹ کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیںاور دنوں ملک ترقی اور خوشحالی کے سفر میں اہم شراکت دار ہیں۔تعلیم ، صحت اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبے میں برطانیہ کے بین ا لاقوامی ترقی کے ادارے کا تعاون لائق تحسین ہے اور برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے ڈیفڈ کے تعاون سے تعلیم،صحت اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں کامیابی سے پروگرام چل رہے ہیں۔ صوبائی وزراءرانا ثناءاللہ، رانا مشہود احمد، ملک ندیم کامران، شیخ علاﺅالدین، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، مشیر ڈاکٹر عمر سیف، رکن قومی اسمبلی پرویز ملک، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سابق گورنر سٹےٹ بےنک اور معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹر عشرت حسےن نے پنجاب اکنامک فورم2017ءکی افتتاحی تقریب کے دوران اپنے کلےدی خطاب میںوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی لیڈر شپ کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مےں وزےراعلیٰ شہبازشرےف کی ولولہ انگےز قےادت سے بہت متاثر ہوں۔ ڈاکٹر عشرت حسےن نے وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف کی معاشی پالےسےوں اوراصلاحات کی تعرےف کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشرےف جیسے رہنماءملک کو مل جائےں تو ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہےں، صوبے کی معیشت میں جامع اصلاحات کے حوالے سے شہباز شریف نے دن رات کام کیا ہے اور وزےراعلیٰ شہباز شرےف نے شاندار اقدامات کر کے معےشت کو مضبوط بنانے مےں نماےاں کردارادا کےا ہے۔ ڈاکٹر عشرت حسین نے بتایا ہے کہ کچھ عرصہ قبل میں بیرون ملک تھا تو مجھے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا فون آیا اور انہوں نے مجھے کہا کہ میں نے آپکی کتاب پڑھی ہے جس میں آپ نے معیشت کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بہت شاندار انداز میں اپنے خیالات درج کیے ہیںاور میں چاہتا ہوں کہ آپکے ساتھ مل کر ان پر عملدرآمد کیا جائے اور جب میں پاکستان واپس آیا تو میری وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات ہوئی اور مجھے انتہائی خوشی ہوئی کہ وہ سچے دل کےساتھ معیشت کو مضبوط بنانے کےلئے کام کر رہے ہیں اور انتہائی مصروف ہونے کے باوجود انہوں نے نہ صرف میری کتاب پڑھی بلکہ میرے ساتھ ملاقات کی اور مستقبل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ شہباز شریف ایک ایسے لیڈر ہےں جو کہ حقیقی معنوں میں معاشی اصلاحات پر یقین رکھتے ہیں اور اپنے عوام کےلئے کچھ کر گزرتے ہیں۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے وےسٹ انڈےز کےخلاف ٹی 20سےرےز جےتنے پر پاکستان کی کرکٹ ٹےم کو مبارکباد دی ہے۔ وزےراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑےوں نے ٹی 20کے عالمی چےمپئن کو انکے ہوم گراو¿نڈ مےں شکست دےکر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کےا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخری ٹی 20 میچ میں پاکستانی ٹےم نے ہر شعبے مےں وےسٹ انڈےز کو آو¿ٹ کلاس کےا ہے، بلاشبہ قومی کرکٹ ٹےم کے کھلاڑےوں کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہاکہ امےد ہے کہ دےگر مےچوں مےں بھی پاکستانی ٹےم اسی محنت اور جذبے سے کھےل کرفتح حاصل کرے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں لودھراں ، خانیوال دو رویہ سڑک اور جی ٹی روڈ ایکسپریس وے شاہدرہ تا کالا شاہ کاکوکے منصوبوں کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں سے خانیوال تک دو رویہ سڑک کی تعمیر کا منصوبہ جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے شاندار تحفہ ہے۔ اربوں روپے کی لاگت سے اس بڑے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا ہے۔ منصوبے کے تحت نیازی چوک خانیوال پرانٹرچینج جبکہ میتلا چوک پرفلائی اوور بنے گا اور اس منصوبے پر کام اعلی معیار کا ہو گا ، یہ منصوبہ بھی شفافیت اور تیز رفتاری سے تکمیل کا شاہکار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جدید انفراسٹرکچر معاشی سرگرمیوں اور کاروباری مواقع بڑھانے کا ذریعہ بنتا ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں سڑکوں، فلائی اوورز ، انڈرپاسزاور پلوں کا جال بچھا دیا ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، رفتار اور معیار پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔ لودھراں، خانیوال دو رویہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن ہو گی۔ وزیر اعلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے مقامی انتظامیہ پوری سپورٹ فراہم کرے اور زمین کے حصول یا دیگر امور میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ راوی پل سے کالا شاہ کاکو تک6 کلو میٹر ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے بنایا جائے گا۔ ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے پر میٹروبس بھی چلے گی۔ میٹرو بس کے 5سٹیشن بنائے جائیں گے۔ ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے ٹریفک کے بہا¶ میں بہتری آئے گی اور علاقے کے عوام کو ٹریفک جام کے مسائل سے نجات ملے گی۔انہوں نے کہا کہ شاہدرہ چوک میں انٹر چینج بنے گا، یہاں انڈرپاسز بھی بنائے جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ دیگر منصوبوں کی طرح ان منصوبوں کو بھی دیدہ زیب بنانے کے لئے ہارٹیکلچر کا بہترین پلان بنایا جائے اوردریائے راوی پر بنائے گئے نئے پل کی توسیع کا بھی جائزہ لیا جائے۔ اس منصوبے کو اسی سال مکمل کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے دونوں منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزراءرانا تنویر حسین ، شاہد خاقان عباسی، صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ کمشنر ملتان، لودھراں، خانیوال اور وہاڑی کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

بیروزگار نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری, 50ہزار انٹرن شپ دینے کا اعلان

لاہور( خصوصی رپورٹ)حکومت نے نوجوانوں کے لئے وزیراعظم کے تربیتی پروگرام کے تحت پورے ملک اور آزاد کشمیر میں بے روزگار نوجوانوں کو پچاس ہزار انٹرن شپ دینے کا اعلان کر دیا۔سرکاری ریڈیو کے مطابق نیشنل انٹرن شپ پروگرام کے حکام کے مطابق 25 سال تک کی عمر کے تمام بیروزگار اور نئے اور پرانے پوسٹ گریجویٹس جن کے نمبرپچاس فیصد ہیں وہ اس مہینے کی 15 تاریخ تک اس پروگرام کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔سکیم کا مقصد منتخب انٹرنیز کی کسی سرکاری یا نجی ادارے میں ایک سالہ تربیت کے دوران ان کی مہارت میں اضافہ کرنا ہے۔پروگرام میں خصوصاً خیبرپختونخوا ہ اور وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقو ں کے طلبہ بڑے پیمانے پر دلچسپی ظاہر کررہے ہیں کیونکہ وہ اسے اپنی مہارت میں اضافے اور روزگار کیلئے شاندار مواقع تصور کرتے ہیں۔