پاک افغان فوجی حکام کا ہاٹ لائن پر پہلا رابطہ

پاکستان اور افغانستان کے درمیان گذشتہ کئی دنوں سے جاری کشیدگی کے بعد چیف آف اسٹاف سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور افغان آرمی کے 205 کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل داود شاہ وفادار کے درمیان پہلا ہاٹ لائن رابطہ ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہاٹ لائن رابطے میں پاک-افغان سرحد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں کمانڈرز نے ہاٹ لائن رابطے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انھیں برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔پاک-افغان فوجی حکام کے درمیان ہاٹ لائن رابطہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب رواں برس فروری میں ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔

بھٹو کو کیوں پھانسی د ی گئی ؟؟جرم کیا تھا ؟؟ بلاول بھٹو کا بڑا انکشاف

گڑھی خدا بخش(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 40 سال قبل سامراج اور اس کے حواریوں نے سازش کی جس کے تحت مذہبی انتہا پسندی کا بیچ بویا گیا، لیکن اس انتہا پسندی کے خلاف ہماری جنگ کل بھی جاری تھی اور آج بھی جاری ہے۔گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی 38ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’4 اپریل پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، کیونکہ اس دن بانی جمہوریت اور پاکستان کو متفقہ آئین دینے والے کو پھانسی دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ’آج بھی ہر زبان پر ایک ہی سوال ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی پر کیوں چڑھایا گیا، بھٹو نے پاکستان کو آزاد خارجہ پالیسی دی او رسامراج سے آزادی دلائی، لیکن آج تک بھٹو کو انصاف ملا نہ ہی ان کے وارثوں کو۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’40 سال پہلے سامراج اور اس کے حواریوں نے سازش کی جس کے تحت مذہبی انتہا پسندی کا بیچ بویا گیا، لیکن اس انتہا پسندی کے خلاف ہماری جنگ کل بھی جاری تھی اور آج بھی جاری ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’حکمرانوں میں درست وقت پر درست فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، حکمران صرف کرپشن کی کمائی کو بچانے کی فکر میں ہیں، حکمرانوں کو صرف پاناما کیس کی پریشانی ہے، جبکہ پاکستان 2 سال پہلے جہاں کھڑا تھا آج بھی وہیں کھڑا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’میں وزیر اعظم نواز شریف سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ نیشنل ایکشن پلان پر کیوں عمل نہیں کیا گیا؟ 2 سال بعد بھی دوبارہ فوجی عدالتوں کی ضرورت کیوں پڑی؟ میاں صاحبان ملک بھر میں ترقی کا ڈھول پیٹ رہے ہیں، میاں صاحب سے پوچھتا ہوں کہ ترقی کہاں ہورہی ہے؟ اگر ترقی ہورہی ہے تو بیرونی قرضے کیوں بڑھ رہے ہیں؟ اگر ترقی ہورہی ہے تو بجلی اور گیس کی قلت کیوں ہوتی جارہی ہے؟ اور اگر ترقی ہورہی ہے تو قوم آپ سے نجات کیوں پانا چاہتی ہے؟‘ان کا کہنا تھا کہ ’میاں صاحب کی ترقی صرف اشتہارات تک محدود ہے، سالانہ اربوں روپے اشتہارات پر خرچ کیے جارہے ہیں، میاں صاحب آپ اپنے آپ کو دھوکا دے سکتے ہیں 20 کروڑ عوام کو نہیں۔‘چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ’میاں صاحب! سندھ کے لوگ آپ کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں، ٹھٹھہ اور حیدر آباد کے لوگوں کو میاں صاحب کے جھوٹے وعدوں کی ضرورت نہیں، ملک بھر میں گیس کے منصوبوں پر پابندی ہے لیکن حواریوں میں گیس کنکشن بانٹے جارہے ہیں، جبکہ میاں صاحب چند نشستیں جیتنے کے لیے چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔‘

کاغذی شیروں اور بلے والوں کی حالت خراب زرداری کا بھٹو کی برسی پر اہم اعلان

گڑھی خدا بخش(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم اس سال الیکشن کے لیے تیار ہیں اور ان کا مقابلہ کریں اور عوام سے وعدہ ہے کہ اگلی حکومت ہم بنا کردکھائیں گے۔گڑھی خدا بخش میں پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں برسی کی تقریب کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید بھٹو نے پاکستان کو نیوکلیئر پروگرام دیا لیکن یہ لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان کو نیوکلیئرطاقت نواز شریف نے بنایا، ذوالفقار بھٹو کے ساتھ بہت زیادتیاں ہوئیں ہیںجب کہ بی بی صاحبہ نے کبھی اپنی بات نہیں کی ہمیشہ پاکستان کے بارے میں سوچا۔ انہوں نے کہا کہ صرف 15 دن پنجاب میں بیٹھا تو کاغذی شیروں اور بلے والوں کا حال خراب ہوگیا، پنجاب کے ہر ضلع میں جاو¿ں گا، دیکھنا سارے پیٹو بھاگیں گے۔سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی پر میلی نظر رکھنے والوں سے پہلے ڈرے نہ اب ڈریں گے، ہم اس سال الیکشن کے لیے تیار ہیں اور ان کا مقابلہ کریں گے، عوام سے وعدہ ہے کہ اگلی حکومت ہم بنا کردکھائیں گے، اس بار اپوزیشن میں رہ کر تھوڑے بندوں سے چیرمین سینیٹ بنالیا تو اگلی بار وزیراعظم بھی بنا کر دکھاو¿ں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے کا آنے کا انتظار کررہے ہیں، ہم نہیں سمجھتے پاکستان میں کبھی بھی انصاف ہوا ہے، ہمارے ساتھ ہر دور میں ظلم وزیادتی ہوتی رہی ہیں لیکن آج دیکھنا ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے اور کیا نہیں ہوتا ہے۔آصف زردری کا کہنا تھا کہ آج صرف بجلی د±گنی مہنگی نہیں ہوئی بلکہ پانی کی بھی قلت ہوگئی ہے، عوام کے پاس بجلی اور پانی نہیں ہے اور یہ لوگ بہتر طرز حکمرانی کے دعوے کررہے ہیں۔

پنجاب بھر میں پولیس او ررینجرز کی کامیاب کاروائیاں…. 64 مطلوب افراد بارے اہم خبر

لاہور ،بھکر،لودھراں(ویب ڈیسک )پولیس اور رینجرز نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 64سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ، چھ افراد کیخلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ،یہ آپریشن لاہور، بھکر ، لودھراں اور دریا خان سمیت ارد گرد کے علاقوں میں کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں اقبال ٹاون پولیس اور رینجرز نے گلشن راوی اور فیصل ٹاون سے42 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، سرچ آپریشن حساس اداروں کی اطلاع پر کیا گیا،جس میں لیڈیز پولیس اہلکاروں سمیت بھاری نفری نے حصہ لیا۔پولیس کے مطابق210 گھروں ،150 دکانوں کی چیکنگ اور 200 سے زائد افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی،6 افراد کو کرایہ نامے کا اندراج تھانوں میں نہ کرانے پر گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے گئے ۔بھکر کے علاقوں دریاخان اور صدر میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اس دوران 15مشکوک افراد کو زیرحراست لیا گیا ۔لودھراں کے مختلف علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کیاگیا اور 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔

سائبر حملوں کا خطرہ ، بڑے ادارے نے سوشل میڈیا کے استعمال پرپابندی لگا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )الیکشن کمیشن نے اپنے ملازمین کو دفاتر کے اندر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے سائبر حملوں سے بچنے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں اور ان حملوں سے بچنے کیلئے الیکشن کمیشن نے یوٹیوب،فیس بک اور ٹوئٹر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے صوبائی اور آن فیلڈ دفاتر پر بھی پابندی کا اطلاق ہوگا جس کیلئے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔ یہ اقدامات سائبر حملوں کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر کئے گئے،الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر 2 بار پہلے بھی سائبرحملے کئے جا چکے ہیں۔کچھ عرصہ پہلے بھی سائبر حملہ کیا گیا تھا تاہم ڈیٹا محفوظ رہا تھا اور 2013 کے عام انتخابات کے دوران بھی سائبر حملہ کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹرسید اے رحمٰن ظفر کی جانب سے سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے یہ پابندی کسی بھی ممکنہ سائبر حملے سے بچاو¿ کے لیے عائد کی ہے جبکہ اس سے دفتری اوقات میں برقی وسائل کا محدود استعمال بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ صوبائی الیکشن کمشنرز پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی سی ایل) اور نیشنل ٹیلی کمیونیکشن کوآپریشن (این ٹی سی) کے تعاون سے مزکورہ سوشل میڈیا اور اسٹریمنگ سائٹس کی پابندی فوری یقینی بنائیں۔واضح رہے کہ مائیکروسافٹ کی جانب سے گذشتہ سال جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں سائبر حملوں کی شرح کافی زیادہ ہے۔

ایک اوربڑااعزاز ملالہ کے نام …. وزیراعظم بھی تقریب میں شریک

ٹورانٹو(ویب ڈیسک )کینیڈین وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی 12 اپریل کو کینیڈا آئیں گی، پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی۔ انھیں یہاں کی اعزازی شہریت بھی دی جائے گی۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ملالہ کے لڑکیوں کی تعلیم کیلیے اقدامات نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا، ملالہ کو اعزازی شہریت دینے پر کینیڈا بھر کو فخر ہے، ملالہ کو اعزازی شہریت دینے کی تقریب میں شرکت کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے ان پر حملہ کرنے والوں کو جرات مندانہ جواب دیا، ملالہ کینیڈا کی پارلیمنٹ کو خطاب کرنے والی کم عمر ترین خاتون ہوں گی۔دوسری جانب ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ کینیڈا کی پارلیمنٹ کا دعوت نامہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے، کینیڈا پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔ عظیم ہیروز کے وطن کینیڈا جانے کیلیے بہت پرجوش ہوں۔واضح رہے کہ کینیڈین دارالعوام نے اکتوبر 2014میں ملالہ یوسفزئی کو اعزازی شہریت دینے کا اعلان کیا تھا۔

منی لانڈرنگ کیس …. ملزم کو عبرت ناک سزا

فلوریڈا(ویب ڈیسک ) امریکا کی میامی جیل میں ایک سال سے زائد قید کی سزا کاٹنے کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کے کیس میں پاکستانی شہری الطاف خانانی کو 68 ماہ قید اور 250000 ڈالر جرمانے کی سزا سنادی۔ میڈیا کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق مذکورہ سزا 29 مارچ کو منظور کی گئی۔اکتوبر 2016 میں ہونے والے ایک معاہدے کے مطابق مجرم قرار دیے جانے کے بعد الطاف خانانی کی جانب سے تفتیش کے دوران مکمل تعاون کرنے اور جرم کی وجوہات کے حوالے سے مکمل تفصیلات کے انکشاف پر پروسیکیوشن کی جانب سے عدالت سے درخواست کی گئی تھی کہ ان کے خلاف موجود دیگر 13 الزامات کو خارج کردیا جائے۔معاہدے میں کہا گیا ہے کہ پروسیکیوشن کی جانب سے سزا کے حوالے سے نرمی کی تجویز پیش کی جائے گی کیونکہ خانانی نے مذکورہ جرم ‘کی تفتیش اور پروسیکیوشن میں انتظامیہ سے تعاون کیا ہے’۔بڑے پیمانے پر ہونے والی تحقیقات کے دوران، جس میں 3 ممالک کی 6 مختلف ایجنسیاں تعاون کررہی تھیں، یہ بات سامنے آئی کہ الطاف خانانی سے طلب کیا گیا تعاون انھیں پیش کی گئی سزا میں نرمی سے کہیں زیادہ تھا۔تقریبا ایک دہائی کیلئے خانانی اینڈ کالیہ انٹرنیشنل (کے کے آئی) پاکستان کی سب سے بڑی اور سب سے نفیس ایکسچینج کمپنی تھی، جس کا نیٹ ورک دنیا بھر میں موجود تھا اور وہ دنیا میں اپنے گاہکوں کیلئے اربوں ڈالر منتقل کیا کرتی تھی۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق خانانی کے گاہکوں میں چین، میکسیکو اور کولمبیا سے تعلق رکھنے والے جرائم پیشہ گروہ اور معروف دہشت گرد تنظیمیں شامل تھیں۔امریکا کے محکمہ خزانہ نے الطاف خانانی کی امریکا میں گرفتاری کے کچھ ماہ بعد نومبر 2015 میں کہا تھا کہ ‘الطاف خانانی لشکر طیبہ، داو¿د ابراہیم، القاعدہ اور جیش محمد سے اپنے تعلقات کی وجہ سے جانا جاتا ہے’۔اس بات کا اندازہ لگایا جارہا تھا کہ کے کے آئی کے ایک بینادی ڈائریکٹرز ہونے کی وجہ سے الطاف خانانی کو ان گروپس کے بینک اکاو¿نٹس اور درمیانی ذرائع کی تفصیلات کی معلومات کا عمل ہوگا، جن کیلئے وہ رقم منتقل کیا کرتے تھے۔عدالت نے الطاف خانانی کو بیورو آف پریزن کے حوالے کرتے ہوئے تجویز دی کہ وہ اپنی سزا فلوریڈا کے جنوبی ضلع کی ایک مقامی جیل میں گزاریں گے، سزا مکمل ہونے کے بعد انھیں ملک بدر کرنے کیلئے امیگریشن حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن (ڈی ای اے) کے ایک آپریشن کے بعد جون 2015 میں الطاف خانانی کو منی لانڈرنگ کے 14 الزامات میں نامزد کیا گیا تھا، ان جرائم کیلئے 20 سال کی قید اور 250000 ڈالر جرمانے کی سزا مقرر ہے۔اس حوالے سے متعدد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تفیش کا دائر امریکا، آسٹریلیا اور متحدہ عرب امارات تک بڑھایا، ان ایجنسیوں میں ڈی ای اے، فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن، امریکی کسٹم اور سرحدی تحفظ، آسٹریلین فیڈرل پولیس، آسٹریلین کرامنل انٹیلیجنس کمیشن، یو اے ای پولیس اور سینٹرل بینک شامل ہیں۔الطاف خانانی کو ستمبر 2015 میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت سے جیل میں قید ہیں، ابتدائی طور پر ملزم نے تمام الزامات سے انکار کیا تھا اور عدالتی ٹرائل کا مطالبہ کیا تھا۔لیکن گذشتہ سال یکم نومبر کو الطاف خانانی نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے سازش کے ایک الزام میں اپنی درخواست میں تبدیلی کی اور امریکی اٹارنی جنرل کے آفس نے دیگر 13 الزامات ختم کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا اور ملزم کی جانب سے تفتیش میں تعاون کے جواب میں سزا میں نرمی کرنے کی درخواست بھی کی۔اسی دوران محکمہ خزانہ نے ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں 9 اداروں اور چار افراد کو ‘خانانی منی لانڈرنگ تنظیم’ سے تعلقات پر نامزد کیا گیا۔ان چار افراد میں الطاف خانانی کے بیٹے عبید، بھتیجے حزیفہ اور بھائی جاوید خانانی کا نام شامل تھا جبکہ فہرست میں شامل چوتھا شخص ملزم کا قریبی عزیز اور دبئی میں منی ایکسچینج کمپنی کا جنرل مینجر عاطف پولانی تھا۔خیال رہے کہ ایک ماہ قبل جاوید خانانی پ±ر اسرار طور پر کراچی میں ایک زیر تعمیر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک ہوگئے، ان کے خاندان نے اسے خود کشی قرار دیا ہے۔اس سے قبل 2008 میں الطاف خانانی اور کے کے آئی کے دیگر ڈائریکٹرز کو پاکستان میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے گرفتار کیا تھا اور ان پر حوالہ کے ذریعے 1.5 ارب ڈالر بیرون ملک منتقل کرنے کا الزام تھا یہ وہ موقع تھا جب ملک بین الاقومی معاشی بحران کے اثرات کا شکار ہورہا تھا اور ملک کی قیادت سول انتظامیہ کے حوالے کی جارہی تھی۔اسی ماہ پاکستان نے ایک ایمرجنسی بیل آو¿ٹ پیکج کیلئے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا تھا تاہم اس کیس کی تفتیش مکمل نہ ہوسکی اور تمام فریقین کو 2011 میں رہا کردیا گیا۔اس فیصلے کے جواب میں حکومت کی جانب سے اپیل دائر نہیں کی گئی تھی تاہم رواں سال جنوری میں وزیر داخلہ نے اس کیس کی انکوئری کا حکم دیا۔اس انکوئری کے تحت سندھ ہائی کورٹ میں ایک اپیل دائر کی گئی جو تاحال تعطل کا شکار ہے۔

مشہور و معروف ریسلر جان سینا نے زندگی کا بڑا فیصلہ کر لیا

لندن (ویب ڈیسک )ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) میں بے پناہ مقبول ریسلر جان سینا نے اپنی دیرینہ دوست نِکی بیلا سے شادی کا ارادہ کرلیا۔ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ ’ریسل مینیا 33‘ میں دی مِز اور مَرائز کے خلاف مِکسڈ ٹیگ ٹیم کا میچ جیتنے کے بعد جان سینا نے اپنی دیرینہ دوست نکی بیلا کو گ±ھٹنوں کے بَل بیٹھ کر انگوٹھی پیش کرتے ہوئے ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔نِکی بیلا بھی ’ہاں‘ کہنے کے لیے شاید ایسے ہی کسی موقع کا انتظار کر رہی تھیں اور جب انہیں یہ موقع ملا تو انہوں نے ایک لمحہ بھی ضائع بغیر جان سینا سے شادی کے لیے رضامندی ظاہر کردی، جس کے بعد معروف ریسلر نے انہیں انگوٹھی بھی پہنائی۔اپنی دلی آرزو پوری ہونے کے بعد جان سینا نے ٹوئٹر کے ذریعے بیلا کو رِنگ میں شادی کی پیشکش کی اجازت دینے پر ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمٹ نیٹ ورک کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وہ اس لمحے کو کبھی نہیں بھولیں گے۔نکی بیلا بھی خوشی سے پھولی نہیں سمائیں اور انہوں نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے حسین و دلکش شہزادے نے اس جگہ پر جس کو ہم اپنا گھر کہتے ہیں، اپنی رانی بنا لیا جو میرے لیے ناقابل فراموش ہے اور میرا خواب پورا ہوگیا۔

ماہرہ خان کا اداکاری کے بعد ایک اور انوکھا روپ …. مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور(ویب ڈیسک ) نامور ٹی وی فلم اداکارہ ماہرہ خان ہدایتکار شعیب منصور کی فلم میں اداکاری کے ساتھ گلوکاری کا بھی مظاہرہ کریں گی۔ہدایتکار شعیب منصورکی فلم ”ورنہ“ میں ماہرہ خان کی آواز میں ایک گانا ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی اپنے گانے سے مطمئن اور خوش ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کو گانے کا بھی شوق تھا جسے وہ اداکاری کی مصروفیات کی وجہ سے پورا نہ کرسکیں۔

ویرات کوہلی کا بھارتی کرکٹ بورڈ سے بڑا مطالبہ …. وجہ جان کر آپ بھی حیران ہونگے

نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنے بورڈز سے اے گریڈ کرکٹرز کو سالانہ 5کروڑ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ کردیا۔کوہلی نے کہاکہ دوسرے ممالک کی بانسبت بھارتی کھلاڑیوں کو کم معاوضہ دیا جاتا ہے۔ اے گریڈ والوں کو کم سے کم 5 کروڑ روپے سالانہ ملنے چاہئیں جبکہ حال ہی میں بی سی سی آئی کی جانب سے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ کیا گیا جس کے تحت اے گریڈ کرکٹرز کو دو کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق انھوں نے اس حوالے سے انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کی مثال دی جو سالانہ 10 سے 12 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔ انھیں اس سلسلے میں کوچ انیل کمبلے کی حمایت بھی حاصل ہے۔دوسری جانب روی شاستری نے بھی ٹاپ پلیئرز کو دیئے جانے والے سالانہ 2کروڑ روپے کو مونگ پھلی کا دانہ قرار دیا ہے۔