سوتیلی ماں کا 10 سالہ بچے کیساتھ شرمناک سلوک

ٹیکسلا (خصوصی رپورٹ) سنگدل سوتیلی ماں نے 10 سالہ بچے کو تشدد سے مار کر نعش کنویں میں پھینک دی۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کے گاﺅں ٹاس میں سوتیلی ماں نے 10 سال کے بیٹے کو محض اس لیے تشدد سے مار ڈالا کر اس کا خاوند اس کے بچوںکی بجائے سوتیلی بیٹے کو زیادہ پیار کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق بچہ ہفتہ کو لاپتہ ہوا تھا لیکن اس کی نعش قریبی گاﺅں کے کنویں سے ملی جس پر تشددکے نشان تھے، بچے کے ہاتھوں پاﺅں اور گردن پر رسی کے نشانات تھے۔ پہلے تو مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج ہوا لیکن بعدمیں پولیس نے شک کی بنا پر ماں کو گرفتار کرلیا، تفتیش کے دوران ملزمہ نے بتایا کہ اس نے ہی بچے کو تشدد سے مارا تھا، مارنے کے بعد بچے کی نعش قریبی کنویں میں پھینک آئی، اس کا شوہر دوسری بیوی کے بیٹے کو زیادہ پیارکرتا تھا اور مجھ سے برداشت نہ ہوتا تھا۔

”کرپشن کا شور “ ، حیران تو ہونگے مگر یہ سچ ہے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے 4 برس شفافیت، خدمت اور دیانت کی گواہی دے رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نہ صرف اربوں روپے کے وسائل منصوبوں میں بچائے ہیں بلکہ منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل ہوئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کا دور شفافیت میں اپنی مثال آپ ہے اور عالمی ادارے بھی پاکستان میں کرپشن میں کمی کا برملا اعتراف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والے شفافیت کا لیکچر دینے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ماضی کی حکومتو ںنے قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا اور ملک و قوم کے اہم ترین منصوبوں میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا جس کا خمیازہ آج بھی قوم بھگت رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والے ڈکٹیٹر مشرف کے حواریوں نے پنجاب میں منصوبوں کے نام پر کرپشن کے سومنات بنائے اور پنجاب بینک پر اربوں کا ڈاکہ ڈالا جبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں توانائی منصوبوں میں مجرما نہ غفلت برتی گئی۔ ایک جانب سابق حکمرانوں نے بجلی کے نام پر قوم سے گھناﺅنا کھیل کھیلا تو دوسری طرف دھرنوں او رلاک ڈاﺅن کے ذرےعے ملک کی ترقی اورخوشحالی کے خلاف ساز ش کی گئی جس سے معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف سازشیں کرنے والے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں اور ان عناصر نے پاکستان کو تباہ و برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔انہو ںنے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے چار برس شفافیت ،دیانت ،امانت اور خدمت کی اعلیٰ مثال ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں مختلف منصوبوں میں اربوں روپے کے قومی وسائل بچا کر عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔ مخالف سیاسی عناصر کو یہ بات جان لینی چاہےے کہ عوام کا رکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں۔ الیکشن 2018ءمیں باشعور عوام خدمت ،دیانت اور امانت کی سیاست کو پھر کامیاب کرائیں گے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے انارکلی بازار، لاہور میں پلازے میں آتشزدگی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اور امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو آتشزدگی پرقابوپانے کیلئے امدادی سرگرمیاں تیزکرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انارکلی کے پلازہ میں آتشزدگی پرقابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔وزیراعلیٰ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کرکٹریونس خان کو ٹیسٹ میچز میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ یونس خان نے 10 ہزار رنز مکمل کرکے پہلے پاکستانی بیٹسمین کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ یونس خان کا ٹیسٹ میچوں میں 10 ہزار رنز کا ہدف عبور کرنا ایک شاندار کارنامہ ہے اور ان کی اس کامیابی پر قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی ہیں جنہوں نے محنت اور مہارت سے کرکٹ کی دنیا میں اپنا نام کمایا ہے اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔

سندھ کا حکومت سے بڑا مطالبہ, وفاق اور صوبوں میں محاذ آرائی کا خدشہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ملک میں پانی بحران کا خدشہ اور سندھ کی جانب سے اپنے حصے کے پانی کی ڈیمانڈ کے بعد وزارت پانی و بجلی نے واٹر پالیسی کے حوالے سے اپنی سفارشات تیار کرلی ہیں، سفارشات کے حوالے سے ڈرافٹ جلدپیش کیا جائے گا۔ جس کو صوبوں کی مشاورت اور رضا مندی کے بعد ڈرافٹ کو قانون سازی کیلئے بھجوا دیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت فی الحال صوبوں کے درمیان پانی کے مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود بھی واٹر پالیسی نہ بن سکی ہے صوبوں اور وفاق کے درمیان ابھی تک کئی اجلاس بھی ہوئے ہیں لیکن صوبوں نے پانی کے نرخ اور وفاق کی جانب سے پانی کی تقسیم پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے دوسری جانب حکومت کی جانب سے پانی کے نرخ بھی بڑا مسئلہ ہے صوبوں کی جانب سے جو نرخ پیش کئے جاتے ہیں وہ وفاق کو منظور نہیں ہوتے وزارت پانی و بجلی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں پانی کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے اور پاکستان بھی دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں پر پانی کے حوالے سے تحفطات شامل ہیں اور بعض علاقوں میں پانی موجود ہی نہیں ہوتا اور مقامی لوگوں کو کئی کئی میل طے کرکے پانی لانا پڑتا ہے حکام کا کہنا ہے کہ ملک ابھی صرف ایک ہزار فی کیپٹا پانی موجود ہے جو کہ پندرہ سال قبل پانچ ہزار کپٹا تھی ابھی آبادی بڑھنے کی وجہ سے پانی کی مقدار میں فی کیپٹا کئی گئی تک کمی ہوگئی ہے اور اگر یہی صورتحال رہی تو آنے والے چند سالوں بعد فی کیٹ پانی 500 تک ہی رہ جائے گا جو کہ ایک الارمنگ صورتحال ہوگی ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی صورتحال کے حوالے سے حکومتوں کی جانب سے مثبت اقدامات نہیں کئے گئے اور نہ ہی پانی کے ضائع کے ہوالے سے کوئی آگاہی پروگرام شروع کئے گئے ہیں ملک میں موجود پانی میں سے 94 فیصد پانی زراعت پر استعمال ہوتا ہے اور باقی پانی انڈسٹری اور گھروں پر استعمال ہوتا ہے وزارت پانی و بجلی حکام کا کہنا ہے کہ واٹر پالیسی کے حوالے سے ڈرافٹ تیار کرلیا ہے دیکھنا یہ ہے کہ صوبے اس پر رصا م ندی ظاہر کرتے ہیں یا نہیں کوشش کی گئی ہے کہ صوبوں کے تحفظات کو دور کیا جائے اور پانی کی تقسیم اور قیمت پر تمام صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے اگر ایسا ہوگیا تو ملک میں پانی بحران پر قابو پانے میں کافی مدد ملے گی ایڈیشنل سیکرٹری ناصر جامی نے آن لائن کو بتایا کہ پاکستان کیلئے گلیشیئر کسی نعمت سے کم نہیں ہے دنیا میں پانی فری فراہم نہیں کیا جاتا اور اس کے کرائے ہوتے ہیں حکومت وصول لرتی ہے اگر پانی کی پالیس پر صوبے اعتبار کرتے ہیں تو اس سے قومی خزانے کو بھی فائدہ پہنچے گا اور صوبوں کو واٹر پالیسی کے تحت بھی پانی ملے گا پانی کی بحث کے حوالے سے اقدامات کرنے اور آگاہی مہم شروع کرنا ایک اہم ترین مضمون ہے جس پر وزارت پانی و بجلی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

38 خطرناک ملزموں کی گرفتاری کا فیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)سنگین جرائم میں ملوث ملک بھر کے 38خطرناک ملزموں کی گرفتاری کیلئے بیرونی ممالک سے رابطہ کر لیا گیا ہے جبکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر ملکی خفیہ اداروں کے افسروں اور انٹر پول کیلئے انتہائی مطلوب ملزموں کے مکمل کوائف ،انکی تصاویر وغیرہ متعلقہ سفارتحانوں میں ارسال کردی ہیں ۔پنجاب میں انتہائی مطلوب ملزمان کی تعداد پندرہ ،سندھ میں گیارہ ،کے پی کے میں آٹھ جبکہ صوبہ بلوچستان کے چار ملزمان شامل ہیں جن پر ملکی فراڈ ،دہشت گردی ،تحریب کاری ،قتل ،بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، سرکاری عمارتوں پر حملے اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ ذرائع کے مطابق انتہائی خطرناک ملزم گل شبیر خان (بلوچی (جس کا تعلق کوئٹہ سے ہے جس پر دہشت گردی اور سرکاری عمارتوں پر حملے اور سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ اس کا نیٹ ورک افغانستان میں ہے جہاں وہ چند روز قیام کرنے کے بعد دوسرے ممالک میں جعلی دستاویزات پر چلا جاتا ہے ۔ سندھ کراچی سے تعلق رکھنے والے سیاسی جماعت کے سرگرم کارکن فیصل بھائی عرف گرینڈ کے خلاف بھی کراچی ناظم ساﺅتھ میں فراڈ، بھتہ خوری،20سے زائد افراد کے قتل ، دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کراچی میں رینجرز آپریشن کے دوران کوئٹہ سے ایران سرحد پار کرکے ترکی چلا گیا اور اب وہ انقرہ میں موجود ہے جہاں سے وہ اپنا نیٹ ورک چلا رہا ہے ۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے فیصل عرف بھائی کے بڑے بھائی ادریس پر الزام تھا کہ اس نے اپنی سیاسی جماعت کے لیڈر کے حکم پر 30سال قبل اپنے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ لاہورکے علاقہ اسلام پورہ میں 15 افراد کو قتل کیا تھا۔ پنجاب کاانتہائی مطلوب ملک منصور(کالیا )جو کہ جعلی ناموں سے وارداتیں کرتا تھا اسکے خلاف الزامات ہیں کہ اس نے ملکی و غیر ملکی مالیاتی اداروں سے فراڈ کیا۔ویزا کریڈٹ کارڈ ،اے ٹی ایم سے بھاری رقم نکلوائی۔ اسکے تین ساتھیوں کو وفاقی تحقیقاتی اداروں نے کچھ عرصہ قبل گرفتار کیا ہے ۔ منصور کالیا کا نیٹ ورک روس میں ہے ۔ منصور کی گرفتاری کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے اور خفیہ ایجنسی نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے وزارت داخلہ نے دبئی ،ملائیشیا،ایران ،ترکی،بنکاک ،افغانستان ،نیپال ،روس و دیگر ملکوں کے سفارتخانوں میں انتہائی مطلوب ملزموں کے کوائف بھجوا دیئے ہیں جبکہ ملکی خصوصی ٹیم اور غیر ملکی خفیہ اداروں کی ٹیم ملزموں کی گرفتاری کیلئے مشترکہ آپریشن کریں گی ۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ترجمان ڈپٹی ڈائریکٹر حماد نے کہا ہے کہ ملزمان پولیس ،خفیہ اداروں اور ایف آئی اے کو عرصہ سے مطلوب ہیں اور ان ملزموں کا مکمل ریکارڈ ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر موجود ہے ۔ 38 خطرناک ملزم

اہم ترین معاملہ پر وفاق ، صوبوں میں محاز آرائی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ملک میں پانی بحران کا خدشہ اور سندھ کی جانب سے اپنے حصے کے پانی کی ڈیمانڈ کے بعد وزارت پانی و بجلی نے واٹر پالیسی کے حوالے سے اپنی سفارشات تیار کرلی ہیں، سفارشات کے حوالے سے ڈرافٹ جلدپیش کیا جائے گا۔ جس کو صوبوں کی مشاورت اور رضا مندی کے بعد ڈرافٹ کو قانون سازی کیلئے بھجوا دیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت فی الحال صوبوں کے درمیان پانی کے مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود بھی واٹر پالیسی نہ بن سکی ہے صوبوں اور وفاق کے درمیان ابھی تک کئی اجلاس بھی ہوئے ہیں لیکن صوبوں نے پانی کے نرخ اور وفاق کی جانب سے پانی کی تقسیم پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے دوسری جانب حکومت کی جانب سے پانی کے نرخ بھی بڑا مسئلہ ہے صوبوں کی جانب سے جو نرخ پیش کئے جاتے ہیں وہ وفاق کو منظور نہیں ہوتے وزارت پانی و بجلی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں پانی کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے اور پاکستان بھی دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں پر پانی کے حوالے سے تحفطات شامل ہیں اور بعض علاقوں میں پانی موجود ہی نہیں ہوتا اور مقامی لوگوں کو کئی کئی میل طے کرکے پانی لانا پڑتا ہے حکام کا کہنا ہے کہ ملک ابھی صرف ایک ہزار فی کیپٹا پانی موجود ہے جو کہ پندرہ سال قبل پانچ ہزار کپٹا تھی ابھی آبادی بڑھنے کی وجہ سے پانی کی مقدار میں فی کیپٹا کئی گئی تک کمی ہوگئی ہے اور اگر یہی صورتحال رہی تو آنے والے چند سالوں بعد فی کیٹ پانی 500 تک ہی رہ جائے گا جو کہ ایک الارمنگ صورتحال ہوگی ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی صورتحال کے حوالے سے حکومتوں کی جانب سے مثبت اقدامات نہیں کئے گئے اور نہ ہی پانی کے ضائع کے ہوالے سے کوئی آگاہی پروگرام شروع کئے گئے ہیں ملک میں موجود پانی میں سے 94 فیصد پانی زراعت پر استعمال ہوتا ہے اور باقی پانی انڈسٹری اور گھروں پر استعمال ہوتا ہے وزارت پانی و بجلی حکام کا کہنا ہے کہ واٹر پالیسی کے حوالے سے ڈرافٹ تیار کرلیا ہے دیکھنا یہ ہے کہ صوبے اس پر رصا م ندی ظاہر کرتے ہیں یا نہیں کوشش کی گئی ہے کہ صوبوں کے تحفظات کو دور کیا جائے اور پانی کی تقسیم اور قیمت پر تمام صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے اگر ایسا ہوگیا تو ملک میں پانی بحران پر قابو پانے میں کافی مدد ملے گی ایڈیشنل سیکرٹری ناصر جامی نے آن لائن کو بتایا کہ پاکستان کیلئے گلیشیئر کسی نعمت سے کم نہیں ہے دنیا میں پانی فری فراہم نہیں کیا جاتا اور اس کے کرائے ہوتے ہیں حکومت وصول لرتی ہے اگر پانی کی پالیس پر صوبے اعتبار کرتے ہیں تو اس سے قومی خزانے کو بھی فائدہ پہنچے گا اور صوبوں کو واٹر پالیسی کے تحت بھی پانی ملے گا پانی کی بحث کے حوالے سے اقدامات کرنے اور آگاہی مہم شروع کرنا ایک اہم ترین مضمون ہے جس پر وزارت پانی و بجلی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

اہم سیاسی شخصیت کا ” تحریک انصاف “میں جانے کا اعلان, دیکھئے بڑی خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیاسی رہنما غلام مصطفی کھر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیاسی رہنما غلام مصطفی کھر نے بن گالا میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جہانگیر ترین، پرویز خٹک اور اسحاق خاکوانی بھی موجود تھے۔ غلام مصطفیٰ کھر نے عمران خان کے نظریات اور موقف کی تائید کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

انارکلی میں خوفناک آتشزدگی, کروڑوں کا سامان راکھ بن گیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) نیو انارکلی کے محافظ پلازہ میں آتشزدگی سے 30 دکانوں میں کروڑوں روپے کا سامان خاکسترہوگیا ،بے بس تاجر عمربھر کی کمائی جلتی دیکھ کرروتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق نیو انارکلی کے محافظ پلازہ میں گزشتہ علی الصبح آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پلازے میں موجود دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا،پلازہ سے دھویں کے بادل بلند ہو رہے تھے ،7 گھنٹے سے زائد لگی رہنے والی آگ سے تہہ خانہ کی تمام 26 اور گرانڈ فلور کی 2دکانیں جل گئیں ،۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور سٹی ڈسڑکٹ فائر بریگیڈ کی 8گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیوں شروع کیں، تاہم آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث مزید گاڑیوں کو طلب کیا گیا جنہوں نے کئی گھنٹوں کی بھرپور جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔آگ کے بعد پلازہ میں دھواں بھر گیا جس سے امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا رہا ۔آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی دکاندار پریشانی کے عالم میں موقع پر پہنچے اور ریسکیو ٹیموں سے تلخ کلامی کرتے رہے اور امدادی ٹیموں کی غفلت پر شدید برہم بھی ہو ئے ۔تاجروں کا کہنا تھا کہ ریسکیو عملہ کے پاس آگ بجھانے کے مکمل آلات نہ ہونے کے باعث آگ پر قابو پانے میں تاخیر ہوئی،5منزلہ پلازہ میں مردوں اور بچوں کے تیار ملبوسات کے گودام اور دکانیں موجود تھیں۔ کئی تاجر بے بسی کے عالم میں روپڑے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے نقصان کے ازالے کی بھی اپیل کرتے رہے ۔ریسکیو عملہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔ بروقت کارروائی کے باعث آگ پلازے کے دیگر فلورز تک نہ پہنچ سکی۔ایس پی سٹی کے مطابق صبح کے وقت پلازہ خالی تھا، اس لیے جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم مالی نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے ۔اے سی کے مطابق واقعہ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ ہے ،تجاوزات کے باعث آگ زیادہ پھیلی،آتشزدگی سے متاثر ہونے والا پلازہ پولیس فانڈیشن کی ملکیت ہے ۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ پلازے کی ساری رقم پولیس فانڈیشن کو جاتی ہے مگر پلازے میں سہولیات اور انتظامات ناکافی ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔ واضح رہے کہ لاہور میں رواں مہینے بھڑکنے والی یہ تیسری بڑی آگ ہے ، اس سے قبل یکم اپریل کو انارکلی سے ملحقہ گنپت روڈ کے پلازہ اور آٹھ اپریل کو راوی روڈ کی ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل کرراکھ ہوگیا تھا ۔ جبکہ محافظ پلازہ انارکلی میں لگنے والی آگ کے دوران ایک تاجر ریسکیو اہلکاروں کی بہادری اورایمانداری کی وجہ سے ایک بڑے نقصان سے بچ گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے فرسٹ فلور پر واقع ایک دکان پر نہ صرف آگ پر کامیابی سے قابو پایا بلکہ دکان میں موجود تجوری سے ملنے والے اسی لاکھ روپے دکان مالک کے حوالے کردیئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر احمد رضا کے مطابق رقم پلازہ اور مارکیٹ عہدیداروں کی نشاندہی اور تصدیق کے بعد دکان مالک کے حوالے کی گئی۔

گیس صارفین کیلئے بڑی خوشخبری, اہم نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزارت پٹرولیم نے حال ہی میں وفاقی کابینہ کی طرف سے صنعتی اور کمرشل گیس صارفین کے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کے بارے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کو دیئے گئے احکامات کے مطابق صنعتی‘ کمرشل اور کیپٹو صارفین کے پرانے اور نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس پابندی کے خاتمہ سے گیس کمپنیاں نئی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں یا کالونیوں کیلئے درآمد کردہ ایل این جی کے صارفین کو گیس پائپ لائن بچھانے کی لاگت برداشت کرنا ہوگی۔

پولیس والوں کیلئے بڑی خوشخبری, تھانوں کیلئے نیافارمولاتیار

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور پولیس نے پہلی بار تھانوں میں نفری کا آڈٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ تھانوں میں آبادی اور جرائم کے تناسب سے نفری مہیا کی جائے گی۔ پروٹوکول اور سکیورٹی کے لیے تھانوں سے نفری بھجوانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نفری کو جرائم کی روک تھام کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نفری کے آڈٹ کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو تھانوں کے گزشتہ دس سال کے دوران ہونے والے جرائم اور بڑھتی ہوئی آبادی کا تناسب دیکھے گئی۔ اس کمیٹی کی رپورٹ پر تھانوں میں نفری کو تعینات کیا جائے گا۔

کراچی میں رینجرز کا دہشتگردوں سے 7گھنٹے مقابلہ, بڑی کامیابی حاصل

کراچی(خصوصی رپورٹ) اردو بازار میں کالعدم تنظیم کے ہشت گردوں اور رینجرز کے درمیان مقابلہ جاری ہے، جس کے دوران فائرنگ اور دھماکے جاری ہیں، فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا ہے جبکہایککو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گردوں نے پہلے رینجرز پر دستی بم پھینکے اور پھر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے،زخمی اہلکاروں میں سلمان، انعام اللہ اور واحد شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔جوابی فائرنگ کے بعد دہشت گردوں نے خود کو ایک فلیٹ میں بند کرلیا، دہشت گردوں کی جانب سے فلیٹ سے چھپ کر فائرنگ کی جارہی ہے۔رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردں نے رینجرز کو دیکھ کر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، ابھی کہا نہیں جا سکتا کہ فلیٹ میں کتنے دہشت گرد موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق اب تک 4 دھماکے بھی ہو چکے ہیں، پورا علاقہ فائرنگ سے گونج رہا ہے، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، جبکہ گلیوں میں رینجرز اہلکاروں نے پوزیشنیں سنبھال رکھی ہیں۔سندھ رینجرز حکام کے مطابق چھاپہ مشتبہ ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پرمارا گیا تھا۔
لاہور(خصوصی رپورٹ)سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے جماعت الاحرار کے 3دہشتگرد گرفتار کرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی )نے گوجرانوالہ میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران 3دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت الاحرارسے ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے ڈیٹونیٹرز اور بارودی مواد بھی برآمد ہواہے۔ ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ حساس تنصیبات اور مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔تاہم پولیس نے زیرحراست ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔