کوئٹہ( بیورو رپورٹ) بلوچستان ہائیکورٹ نے سابق گورنر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اکبر خان بگٹی قتل کیس میں وکلاءکے دلائل سننے کے بعد ععدالت نے کیس سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بلوچستان ہائیکورٹ میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت جسٹس جمال مندوخیل اور نذیر لانگو نے کی، دوران سماعت عدالت میں سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پاو کے وکیل زیشان چیمہ ایڈوکیٹ سابق وزیر داخلہ بلوچستان شعیب نوشیروانی کے وکیل شاہد جاوید ایڈووکیٹ ، سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ ایڈوکیٹ اور نواب اکبر بگٹی شہید کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کے وکیل سہیل راجپوت پیش ہوئے ، عدالت نے پرویز مشرف کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیااختر شاہ ایڈووکیٹ نے پرویز مشرف کی سیکورٹی سے متعلق درخواست پیش کی،جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ پرویز مشرف کی سیکورٹی سے متعلق وزارت دفاع سے رجوع کیا جائے دوران سماعت سابق وفاقی و صوبائی وزراءداخلہ کے وکلاءاور نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کے دلائل سنے،سننے کے بعد عدالت نے کیس سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

















