”انڈیا“ کو انڈیا کی طرف سے سالگرہ مبارک کا انوکھا پیغام

نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارتی وزیر اعظم نے سابق پروٹیز کرکٹر جونٹی رہوڈز کی بیٹی کوانوکھے انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دیدی۔ کرکٹ کو فیلڈنگ کی نئی جہتوں سے متعارف کروانے والے جونٹی رہوڈز نے اپنی بیٹی کا نام ”انڈیا “رکھا ہے جو گزشتہ روز دو سال کی ہو گئی اور جونٹی نے ٹوئٹر پراسکی دوسری سالگرہ کے موقع پر پدرانہ شفقت سے بھرا پیغام جاری کیا۔اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ”انڈیا“کو ”انڈیا“کی طرف سے سالگرہ مبارک ہو۔جونٹی نے پیغام پر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یوم تاسیس کے موقع پر کپتان کا اہم پیغام

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری جماعت قومی سیاست میں کلیدی مقام رکھتی ہے پانامہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ عدل و انصاف کے قیام کا باعث بنے گا تاہم کرپشن کے خاتمے اور اقبال ؒو قائد اعظم کے پاکستان تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز پارٹی کے یوم تاسیں کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیاچیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ تحریک انصاف قومی سیاست میں اہم مقام رکھتی ہے اور اپنے منشور کے تحت انصاف کے پیغام نے نہ صرف عوام کو شعور دیا بلکہ کرپشن کرنے والے لیٹروں کے احتساب کیلئے ایک قومی تحریک برپا کی 21برس قبل شروع ہونے والی انصاف کی تحریک آج پاکستان عوام کی آواز بن چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ نواز شریف کو کرپشن کا احتساب دینا پڑرہا ہے پانامہ تحریک کی کامیابی سے مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اور امید کی جاسکتی ہے کہ عدالت عظمیٰ کا یہ فیصلہ ملک میں عدل وانصاف کا باعث بنے گا ، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد کرپشن کا خاتمہ انصاف کی حکمرانی اقبالؒ اور قائد اعظم کے پاکستان کا قیام ہے جس کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔

فوجی عدالت نے کر دکھایا ….پھانسی دیدی گئی

راولپنڈی(ویب ڈیسک )فوجی عدالتوں میں سزا یافتہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے انتہائی خطرناک 4دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ، یہ دہشت گرد معصوم افراد کے قتل ، دھماکوںاور مسلح افواج سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملوں کا اعتراف کرچکے تھے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کی علی الصبح ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے چار دہشت گرد رحمن الدین ، مشتاق خان ، ظفر اقبال ،عبید الرحمن کو خیبرپختونخواہ کی جیل میں پھانسی دیدی گئی۔ یہ چاروں دہشت گرد ملٹری کورٹ میں معصوم افراد کو قتل کر نے ، دھماکوں ، مسلح افواج سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملوں کا اعتراف کرچکے تھے۔ ان دہشت گردوں میں رحمن الدین ولد معمبر مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا رکن تھا جو پاکستان کی مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے اور امن کمیٹی کے ایک رکن کے قتل میں ملوث تھا اور اس نے ٹرائل کورٹ اور مجسٹریٹ کے سامنے جرائم کا اعتراف بھی کیا تھا۔ جبکہ دوسرا دہشت گرد مشتاق خان ولد عمر سلیم بھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا رکن تھا اور یہ بھی مبینہ طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں متعدد فوجی جاں بحق اور زخمی ہوئے۔تیسرا دہشت گرد عبید الرحمن ولد فضل ہادی بھی کالعدم ٹی ٹی پی کا رکن تھا جو کہ بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھا جبکہ اس کے قبضے سے دھماکا خیز مواد برآمد ہوا تھا۔ چوتھا دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم کارکن ظفر اقبال ولد محمد خان قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کا ایک سپاہی جاں بحق ہوئے۔واضح رہے کہ ان دہشت گردوں کو دہشت گردی، معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

کلہاڑی سے حجامت بنانیوالا حجام

لاہور (نیٹ نیوز) دنیا بھر کے حجام اپنے گاہکوں کے بال کاٹنے کیلئے منفرد اوزار، آلات اور انداز اپناتے ہیں لیکن اس روسی حجام کے تو کیا ہی کہنے جس نے بال کاٹنے کا خطرناک انداز اپناتے ہوئے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے۔ روس کے شہر نووسیبیرسک میں ڈینل ستومین نامی حجام قینچی کے روایتی طریقے سے ہٹ کر بال کاٹنے کیلئے کلہاڑی کا استعمال کرتا ہے۔ اس حجام کے پاس بال کٹوانے کیلئے آنیوالے گاہکوں کو بھی شاید اس پر حد سے زیادہ بھروسہ ہے جبھی تو وہ بنا کوئی حیل و حجت کیے مختلف سٹائل میں بال کٹواتے ہیں۔

کون بنے گا آئی جی پنجاب….؟نام سامنے آگیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں مستقل آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے لئے پنجاب میں تعینات چار پولیس افسران کے انٹرویو لے لئے ہیں جن میں سے دو پولیس افسران کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے جن چار اعلیٰ پولیس افسران کا انٹرویو کیاگیا ہے ان میں ایڈیشنل آئی جی ہائی وے پٹرولنگ پولیس امجد جاوید سلیمی‘ سی سی پی اور لاہور امین وینس‘ ایڈیشنل آئی جی عارف نواز اور ایڈیشنل آئی جی فیصل شاہکار شامل ہیں۔

بم دھماکہ :خاتون سمیت 8جاں بحق

کرم ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرم ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ‘ خاتون جاں بحق جبکہ 11افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق سرا جانے والی وین علاقہ گودر پہنچی تو سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس سے وین میں سوار خاتون سمیت 8 جاں بحق اور 10 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

”ہندو غنڈہ گردی“، مسلم نوجوان مسلح جدو جہد اور سول نافرمانی پر مجبور

لاہور(حسنین اخلاق)دو قومی نظریہ نے ایک بار پھر بھارت میں سر اٹھانا شروع کردیا،ہندوتوا سے تنگ بھارتی مسلمان مسلح جدوجہد سمیت کئی آپشن پر غور کرنے لگے۔ہندوستانی سیکولرازم کا پردہ چاک ہوتے ہی فوج ،سیاست دانوں، کھلاڑیوں اور فنکاروں نے بھی مسلمانوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیاجبکہ بھارتی مسلمانوں نے ”انڈین سپرنگ“کے لیے تیاری شروع کردی۔نوجوان مسلمان،بھارتی حکومت کی بجائے ریاست کے اندر ریاست کے نظریے کو ترجیح دینے لگے۔ہندو غنڈوں ،پولیس اور بھارتی فوج سے خود کو بچانے کے لیے مسلح جتھے بنانے کی کوششوں کا آغاز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بعض بھارتی سیاسی جماعتوں اور شخصیات کی جانب سے ہندوستان میں مودی حکومت کی آمد سے قبل ہی مسلم مخالف ماحول بنانے کا آغاز کردیا گیا تھا جس میں پہلے ہی سے کم سرکاری ملازمتوں میں غیر سرکاری طور پر کمی کے ساتھ ساتھ،ہسپتالوں سکولوں ،دفاتر اور معیشت میں بھی انہیں دیوار کے ساتھ لگایا جانے لگا جس کی نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہاگر کوئی مسلمان غلطی سے کسی بھی بڑے سرکاری عہدے پر ممتکن ہوجاتا ہے تو اس کی سرکاری طور پر تذلیل کی جاتی ہے اور ہندو رہنماﺅں کی جانب سے سرکاری ملازمین کو اس بات پر اکسایا جاتا ہے کہ مذکورہ افسر کے احکامات منانے سے انکار کردیا جائے جس کے حوالے سے امریکا کی معروف یونیورسٹی ”کولمبیا یونیورسٹی “ کی طرف سے چند ہفتے قبل ایک تھیسس ”دا مسلم پرابلم ان انڈیا“کے عنوان سے تحریر کیا گیاجس میں واضع طور پر اس بات کا اظہار کیا گیا ہے کہ بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کو بالاخر اس حد تک دیوار کے ساتھ لگا دیا گیا ہے کہ اب ”سول نافرمانی“ سے لیکر ”مسلح جدوجہد “ تک ہر قسم کے آپشن پر غور کرنے لگے ہیں ۔ماضی قریب میں ہندﺅں کی جانب سے کبھی” لو جہاد“جیسے فرضی تحریک کو بنیاد بنا کرتوکبھی”گاﺅ رکھشا“ کے نام اور کبھی اذان سے تنگ ہونے کی وجہ بیان کر کے مسلم آبادیوں کو نشانہ بنایا گیاجس میں ہزاروں مسلمانوں کو شہید کردیا گیا ۔اب صورتحال یہ ہے کہ ہندو یووا واہنی(ایچ یو وی)کویو پی،سی پی،گجرات سمیت کئی ریاستوں میںمسلح تربیتی کیمپ بنانے کی اجازت دئیے جانے کے بعدکچھ عرصہ قبل مقبوضہ کشمیر میںبھی کیمپ بنانے کی اجازت دے دی گئی۔جس کے مطابق پہلے مرحلے میں جموں میں آباد پنڈتوں کو مسلح لڑائی کی تربیت فراہم کی جائیگی اور اس کے لیے بارہ سے چالیس برس کے ہندو جوانوں کی بھرتی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے پہلا حملہ کچھ روز قبل جمعہ کی شام ریاسی قصبہ سے چند کلو میٹر دور تلواڑا کے زیرو موڑ علاقہ میں خود ساختہ گاﺅ رکھشکوں نے مویشی پالنے والے مسلمانوں پرحملہ کر کے 9سالہ بچی سمیت6افرادکوزخمی کردیا جن میں نسیمہ بیگم ، عابدہ بیگم، نزاکت علی اور صابر علی شامل ہیںجبکہ ہندو دہشتگرد انکے مویشی لیکر فرارہوگئے ۔اس دہشت گرد گروہ کی قیادت کے حوالے سے آگاہ ہونے کے باوجود جن کی قیادت شنکارا سنگھ ولد کھجور سنگھ کر رہا تھاپولیس انہیں گرفتار نہیں کررہی ہے۔زخمی افراد کے مطابق وہ اپنے مال مویشی لیکرجارہے تھے کہ اچانک سامنے سے آنے والے ایک گروپ نے انہیں روکا اوربغیرکچھ کئے سنے انہوںنے ہمیں مارناپیٹناشروع کردیا۔یاد رہے کہ کشمیر میں ”ایچ یو وی“ کی سرگرمیوں اور مستقبل میں ان کے ارادوں کے حوالے سے ”روزنامہ خبریں “میں ایک ماہ قبل ہی خبر شائع کی گئی تھی۔ کشمیری خواتین نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کی بے حرمتی کرنے کی بھی کوشش کی گئی تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں ۔ادھر ہندوستان میں مسلم نوجوانوں کی بڑی تعداد نے باقاعدہ مسلح جدوجہد کی تیاری کے لیے خفیہ منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔ماہرین کے مطابق بلاشبہ ابھی یہ ایک منظم تحریک نہیں ہے اور آپ لوگوں کے محلوں میں اس کے بینرز یا پوسٹر لگاتے یاارد گرد پرچم لہراتے ہوئے یابراہ راست انقلاب کے لئے بلا نہیں جا رہے تاہم یہ سب خاموشی سے ہو رہا ہے اور مسلم نوجوانوں میں اصطلاح “مسلم بہار یا ہندوستانی بہار” کا استعمال بڑھ گیا ہے۔

تحریک انصاف پارٹی انتخابات کیلئے تیار, چیف الیکشن کمشنر کا نام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)الیکشن کمیشن کے حکم پر تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے تیار ہو گئی ہے۔ تحریک انصاف نے سینیٹر اعظم سواتی کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا۔ اعظم سواتی ایک ہفتے میں انتخابات کے طریق کار اور شیڈول پر رپورٹ پیش کریں گے۔

الیکشن کمیشن اراکین پارلیمان کے گوشواروں کی تفصیلات شائع کرنے میں ناکام

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) چھ ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود الیکشن کمیشن اراکین پارلیمان کے 2015-16ءکے اثاثوں اور گوشواروں کی تفصیلات شائع نہ کر سکا، سندھ اسمبلی کے تین اراکین کی جانب سے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے کے باعث الیکشن کمیشن تفصیلات شائع نہیں کرسکا، الیکشن کمیشن ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی، سینٹ سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 1174 اراکین پارلیمنٹ کو عوامی نمائندگی ایکٹ کے سیکشن 42 اے کے مطابق ہر سال اپنے اور اہل و عیال کے اثاثے اور گوشوارے الیکشن کمیشن میں 30 ستمبر تک جمع کرانے ہوتے ہیں۔ چھ ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے، تاہم ابھی تک الیکشن کمیشن تمام اراکین پارلیمنٹ کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرنے اور انہیں شائع کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اگرچہ قانون کے مطابق 15 اکتوبر تک تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی جاتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج بھی سندھ اسمبلی کے تین اراکین ایسے ہیں جنہوں نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں، ان میں کراچی کے حلقے پی ایس 105 سے خالد بن ولایت، پی ایس 111 کراچی سے محمد کامران اور خواتین کی مخصوص نشست پر بلقیس مختار شامل ہیں۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھاکہ گوشواروں کو شائع کرنے میں تاخیر کا ذمہ دار الیکشن کمیشن نہیں بلکہ تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین پارلیمنٹ ہیں۔ اگر اراکین بروقت تفصیلات جمع کرادیں تو انکی اشاعت پر زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے 15 اکتوبر کو تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت معطل کر دی گئی تھی۔ قانون میں کوئی واضح سزا نہیں ہے جس کی وجہ سے اراکین متعلقہ قوانین کو سنجیدہ نہیں لیتے جس کے باعث تاخیر ہوتی ہے۔

مردم شماری فارم میں اہم تبدیلی بارے بڑا فیصلہ سُنادیا گیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سپریم کورٹ میں مردم شماری فارم میں سکھ برادری کا خانہ شامل کرنے کے حوالے سے ادارہ شماریات کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے سندھ اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ¾ ہائی کورٹ نے مردم شماری فارم میں سکھ برادری کا خانہ شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔ پیر کو کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔چیف جسٹس نے ریماکس دئیے کہ مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، ملک کے 63 اضلاع میں مردم شماری مکمل ہو چکی ہے، نئے فارم کی چھپائی ممکن نہیں۔چیف شماریات نے کہا کہ مردم شماری اسٹاف کو مشین ریڈایبل فارم کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی ہے ¾ شماریات فارم کے اندر خانہ نمبر 6 مذہب کے حوالے سے ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ مشین ریڈ ایبل فارم میں ہاتھ سے خانہ شامل کرنے پر پڑھ نہیں سکے گی ¾نادراکے پاس تمام اقلیتوں اور کمیونٹی سے متعلق ڈیٹا موجود ہے،عملی طور پر جہاں مردم شماری ہو چکی ہے وہاں دوبارہ ممکن نہیں، عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ نے ناکافی شواہد کی بناءپر سزائے موت کے ملزم کو 14 سال بعد رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔پیر کو جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،ملزم مامون الرشید کے خلاف جڑانوالہ والا میں اشتیاق کے قتل کا الزام تھا۔ملزم کے خلاف 14 مارچ 2002 کو قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا ، ٹرائل کورٹ نےملزم کوسزائے موت کا حکم دیا تھا ¾ ہائیکورٹ نے ملزم کی سزائے موت کو برقراررکھا ۔ ملزم کے وکیل نے مو¿قف اختیارکیا کہ ایف آئی آرمیں وقوعہ رات 12بجے جبکہ بیانات میں صبح 10بجے ظاہرکیا گیا ۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ایف آئی آراورگواہان کے بیانات میں تضاد ہے، استغاثہ ملزم کیخلاف ٹھوس شواہد پیش نہ کرسکا ۔ عدالت عظمیٰ نے ناکافی شواہد پرملزم کوبری کرنے کا حکم دے دیا ۔