امریکی صدرٹرمپ ایک اور مشکل میں پھنس گئے

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدرٹرمپ کی اہلیہ اور صاحبزادی کے تعلقات میں کشیدگی آنے لگی، وائٹ ہاو¿س نے تردید کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ خاتون اول ملینیا اور صاحبزادی ایوانکا کے تعلقات میں سرد مہری اآگئی ہے۔ خاتون اول ملینیا اپنے بیٹے بیرن کی تعلیم کی وجہ سے نیویارک میں قیام پذیر ہیں، میڈیا میں خبر آتے ہی وائٹ ہاس کی جانب سے تردیدی بیان سامنے آیا ہے۔

سافٹ ڈرنکس کے فوائد اور نقصانات

میسا چیوسیٹس(ویب ڈیسک) ہم سافٹ ڈرنک کے نقصانات سے بخوبی واقف ہیں تاہم اب یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سافٹ ڈرنکس، مصنوعی مٹھاس والے شربت اور یہاں تک کہ روزانہ پھلوں کا رس بھی دماغ کو متاثر کرسکتے ہیں۔یہ تحقیق فری منگھم ہرٹ اسٹڈی ( ایف ایچ ایس) کے تحت کی گئی ہے جس کے سروے کے مطابق روزانہ سافٹ ڈرنک، فروٹ جوس اور مصنوعی مٹھاس والے شربت کا استعمال پورے دماغی حجم میں کمی اور یادداشت متاثر کرنے کی وجہ بن سکتا ہے۔ اسی ٹیم نے بتایا کہ جو لوگ ڈائٹ سوڈا یا شکر سے پاک سافٹ ڈرنکس استعمال کرتے ہیں ان میں ڈیمنشیا اور فالج کا خطرہ انہیں استعمال نہ کرنے والے افراد کے مقابلے میں تین گنا تک بڑھ سکتا ہے۔
یہ بھی نوٹ کیا گیا ہے کہ سافٹ ڈرنک اور مصنوعی مٹھاس والے مشروبات دماغ کے حجم کرنے اور ایک اہم حصے ”ہیپوکیمپس“ کو بھی چھوٹا کرسکتے ہیں جو یادداشت میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔بوسٹن یونیورسٹی میں نیورولوجی کے ماہر کا کہنا ہے ہماری تحقیق بتاتی ہے کہ زیادہ شکر والے مشروبات کا اندھا دھند استعمال دماغ کو شدید متاثر کرسکتا ہے۔ اسی طرح ڈائٹ سافٹ ڈرنکس کے بھی انتہائی مضر اثرات سامنے آئے ہیں جن میں فالج (اسکیمک اسٹروک) اور ڈیمنشیا جیسے خطرات بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مصنوعی مٹھاس والے مشروبات دل کی کارکردگی اور افعال کو متاثر کرسکتے ہیں اور دماغی شریانی نظام پر بھی برے اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔ سروے میں 30 سال سے زائد عمر کے 4 ہزار افراد کو شامل کیا گیا اور ان سے مشروب پینے کی عادات اور ایم آر آئی (میگنیٹک ریزوننس امیجنگ) سے ان کا دماغ دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ یادداشت کے کچھ ٹیسٹ بھی لیے گئے۔ 10 سال تک تحقیق کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ 45 سال سے زائد عمر کے شرکا کو فالج ہوا جب کہ 60 یا اس سے زئد عمر کے افراد کو ڈیمنشیا کا مرض لاحق ہوگیا اور ان سب افراد نے سافٹ ڈرنکس کا بھرپور استعمال کیا تھا۔ اس مطالعے سے پتا چلا کہ ڈائٹ مشروبات اور سافٹ ڈرنکس بھی ذیابیطس اور ڈیمنشیا کی وجہ بن سکتی ہیں۔

ڈان لیکس کی تحقیقات میں کسی کیساتھ رعایت نہیں برتی جارہی

ہور (ویب ڈیسک) وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کہتے ہیں ڈان لیکس کی تحقیقات میں کسی کیساتھ رعایت نہیں برتی جارہی،اس معاملے پر بھی عمران خان نے منفی پراپیگنڈا کیا،سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی اصل فیصلہ ہے اختلافی نوٹ فیصلہ نہیں۔انہوں نے کہا حکومت ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر مکمل عمل کریگی،سپریم کورٹ سیاسی رہنماو¿ ں کے عدالت مخالف بیانات کا نوٹس لے،پی ٹی آئی کے جلسے میں بھی عدالت مخالف باتیں ہوں گی،ادارے اور اتھارٹیز ذمہ داری پوری کریں۔
وزیر قانون نے عمران خان اور شیخ رشید کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا،آصف زرداری اور اعتزاز احسن پر بھی بھرپور وار کیا،کرپشن کے خلاف ان کی مہم کو قیامت کی نشانی قرار دیا،انہوں نے کہا قطری خط سے متعلق تحقیقات کرانا جے آئی ٹی کام ہے،قوم کی نظر سب پر ہے،وہ منافقت پسند نہیں کرتی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس، وزیر اعظم کے خلاف قرارداد منظور

پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس، احتساب کمیشن ترمیمی بل منظور، اپوزیشن کی جانب سے ترمیم شامل نہ کرنے پر ایوان میں ہنگامہ آرائی ۔خیبر پختونخوا اسمبلی نے طویل عرصہ سے تعطل کا شکار خیبر پختونخوا احتساب کمیشن ترمیمی بل منظور کر لیا ہے۔ اس موقع پر اپوزیشن اراکین کی جانب سے پیش کردہ ترامیم کو بل میں شامل نہ کیا جانے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور سپیکر کے ڈائس کا گھیراو¿ کر لیا۔ ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔ حکومتی اراکین نے گو نواز گو اور اپوزیشن اراکین نے گو عمران گو کے نعرے لگائے۔ ایوان میں اپوزیشن کا ہنگامہ اور نعرے بازی جاری تھی کہ حکومتی بنچوں نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر اعظم سے استعفیٰ کے مطالبے کی قرارداد بھی منظور کر لی۔ قرارداد حکومتی اراکین نے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے دوران منظور کی۔

معروف ٹی وی اینکرحد سے گزر گئی، برادر اسلامی ملک کیخلاف شر انگیزی

لاہور (محمد مکرم خان) ٹی وی چینل کی اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے اپنے ایک تجزیے میں الزام لگایا ہے کہ پاکستان میں سعودی عرب جیسا ملک فرقہ وارانہ فسادات کرانے کے لئے مالی وسائل فراہم کرتا ہے۔ پاکستان آج ان ممالک کے فوجی اتحاد میں شامل ہو گیا ہے جن کے داعش کے ساتھ تعلقات ہیں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج راحیل شریف کی قیادت میں پاکستانی فوج کا دستہ یمن کی سرحدوں پر پہنچ گیا ہے اور پاکستانی قوم کی لاعلمی میں سعودیہ کے ساتھ یمن جنگ میں شامل ہو گیا ہے۔ پاکستان ان ممالک کے ساتھ اتحاد میں شامل ہوا ہے جن ممالک کے جنگجو داعش جیسی تنظیم میں شامل ہوئے۔ ایران، شام، یمن اور عراق داعش کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان ممالک کو اس اتحاد میں شامل نہیں کیا گیا۔ جنرل راحیل شریف کی اپنے ملک میں بہت عزت تھی لیکن اب ان کو نوکری کی وجہ سے وہ مقام کھونا پڑے گا پاکستان میں شیعہ سنی مل کر رہتے ہیں اب کیا ہو گاکچھ نہیں کہا جا سکتا۔(مندرجہ بالا الزامات اینکر پرسن کے پروگرام سے لئے گئے ہیں۔)
نجی ٹی وی کی اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کے اس الزام میں کوئی صداقت ہی نہیں کہ پاکستانی فوج کا دستہ سعودی عرب میں جنوبی سرحد پر یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف برسر پیکار ہے کیونکہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اپنے ایک پالیسی بیان میں یہ کہہ چکے ہیں کہ افواج پاکستان کا کوئی دستہ سعودی سرزمین سے باہر فرائض سرانجام نہیں دے گا۔ یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دورہ سعودی عرب میں سعودی فرمانروا اور عسکری قیادت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ مسلمانوں کے مقدس مقامات کی حفاظت کے لئے افواج پاکستان کی ہر ممکن مدد اور مشاورت میسر ہو گی۔

نیوز لیکس ….معاملہ حل ہو گیا ….اہم شخصیت کو کلین چٹ

وزیر اعظم نوازشریف سے معاون خصوصی طارق فاطمی نے ملاقات کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نیوز لیکس رپورٹ کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق معاون خصوصی طارق فاطمی سے استعفیٰ لئے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ نیوز لیکس رپورٹ میں معاون خصوصی طارق فاطمی، پرنسپل انفارمیشن افسر راو¿ تحسین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوز لیکس پر ڈان اخبارکے خلاف کارروائی اے پی این ایس کےسپرد کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پرویزرشید کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آ سکا،نیوز لیکس رپورٹ میں سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کےموبائل کی فرانزک رپورٹ بھی شامل ہے، پرویز رشید کو رپورٹر نے تقریباً 11میسیج بھیجے ، انہوں نے اکثر میسیجزکا جواب نہیں دیا۔

بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان ہو گیا

ڈھاکہ (ویب ڈیسک )بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورے کیلئے سفری شیڈول کو حتمی شکل دے دی۔ مہمان ٹیم نو جولائی کو تین ون ڈے ،دو ٹیسٹ اور واحد ٹی ٹونٹی کیلئے بنگلہ دیشی سرزمین پر قدم رکھے گی۔بی سی بی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے گفت وشنید کے بعد سیریز کے وینیوز سلہٹ اور فتح اللہ پر اتفاق کر لیا ہے۔ سیریز کے ون ڈے میچز چودہ ، سولہ اور انیس جولائی کو شیڈول ہیں۔ ابتدائی دو ایک روزہ مقابلے فتح اللہ میں جبکہ آخری میچ سہلٹ یا چٹا گانگ میں کرایا جا سکتا ہے۔ میزبان بورڈ ٹی ٹونٹی اور ایک ٹیسٹ میچ کو بھی مذکورہ وینیوز پر کرانے پرغور کر رہا ہے

شاہ رخ اہم ترین مشن پر دبئی روانہ

ممبئی(ویب ڈیسک )بولی ووڈ ہدایتکار کبیر خان نے اداکار شاہ رخ خان کو اپنی مختصر فلم میں اہم کردار کے لئے کاسٹ کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کا موضوع دبئی کی سیاحت ہے ،اس حوالے سے ہدایتکار کبیر خان نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ اداکار شاہ رخ خان چونکہ دبئی سیاحت کے برینڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں اس لئے وہ اس کردار کے لئے موضوع انتخاب ہیں۔فلم کی دیگر کاسٹ کے لئے آڈیشن کئے جارہے ہیں،فلم کی عکس بندی کا آغاز مئی سے ہو گا۔

سوناکشی سنہا دل کی بات زبان پر لے آئیں

ممبئی(ویب ڈیسک )سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو خوش رکھنا ممکن نہیں ہے۔ اس لئے صرف وہ کرتی ہوں جس سے خود خوش رہوں۔سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو خوش رکھنا ممکن نہیں ہوتا، اس لئے صرف وہ کرتی ہوں جس سے خود خوش رہوں۔ رپورٹس کے مطابق سوناکشی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی مجھے پسند کرتا ہے تو بہت اچھا ہے اور اگر نہیں کرتا تو بھی اچھا ہے۔ یہی وجہ ہے میں اپنی شرائط پر کام کرتی ہوں اور کسی بھی جانب سے دباو¿ کو خاطر میں نہیں لاتی۔

امریکہ نے بڑے اسلامی ملک پر پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن(ویب ڈیسک)ادلب میں کیمیائی حملے کے رد عمل میں امریکا نے دو سو اکہتر شامی سرکاری ملازمین پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ نے پابندیوں کا اعلان کیا اور اہلکاروں کے امریکا میں تمام اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے۔ پابندی کے شکار اہلکار شام کے سائنسی مطالعے اور تحقیقی مرکز کے ملازمین ہیں۔ امریکا نے خان شیخون کے قصبے پر ہونے والے کیمیائی حملے کا ذمہ دار شامی حکومت کو قرار دیا تھا، جس میں درجنوں شہری مارے گئے تھے۔امریکی وزارت خزانہ نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایس ایس آر سی کے 271 ملازمین اس غیر روایتی ہتھیار کو بنانے، تیار کرنے اور فراہم کرانے کے لیے ذمہ دار تھے۔ان پابندیوں کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی امریکی شہری ان سے کسی قسم کا لین دین نہیں کر سکیں گے۔وزیر خزانہ سٹیون منوشین نے کہا کہ ‘اس وسیع پابندی کا ہدف شام کے آمر بشار الاسد کا سائنسی سپورٹ سینٹر ہے جس کے خوفناک کیمیائی حملے میں بے قصور شہریوں، خواتین اور بچوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔’امریکہ اس پابندی کے ذریعے ایک سخت پیغام دینا چاہتا ہے کہ ہم انسانی حقوق کی اس صریح خلاف ورزی کے لیے پورے اسد حکومت کو ذمہ دار قرار دیں گے تاکہ اس قسم کے بہیمانہ کیمیائی اسلحے کے پھیلاو¿ کو روکا جا سکے۔’شاہدین کا کہنا ہے کہ انھوں نے خان شیخون پر جنگی طیاروں کے حملے دیکھے ہیں لیکن صدر اسد کے اہم حلیف روس کا کہنا ہے اس میں باغیوں کے کیمیائی اسلحوں کے ایک ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔فوٹیج میں اس کے شکار افراد کے چہروں پر تشنج اور جھاگ دیکھا جا سکتا ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ اس حملے سے متاثرہ افراد کو سرحد پار ترکی کے ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔