ڈان لیکس رپورٹ وزیراعظم کو پیش, حیران کُن انکشافات

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب تک ڈان لیکس کی رپورٹ کا آفیشل سطح پر اعلان نہیں کیا جاتا میڈیا ذرائع کے حوالے سے خبریں چلانے سے گریز کرے۔ مریم نواز کا اس رپورٹ میں کوئی تذکرہ نہیں ہے لیکن اپوزیشن کی جانب سے اس رپورٹ کو ان سے جوڑے جانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جو افسوسناک ہے، پاناما لیکس پر مریم نواز کا میڈیا ٹرائل کرنے والوں کو معافی مانگنی چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس کے بارے میں ذرائع کے نام پر ادا ہونے والا کردار افسوسناک ہے، ڈان لیکس کی رپورٹ کا آفیشل اعلان بھی نہیں کیا گیا لیکن اپوزیشن نے اسے مریم نواز سے جوڑنا شروع کردیا ہے۔ جب تک وزیر داخلہ اعلان نہیں کرتے اس وقت تک ڈان لیکس پر ذرائع کے حوالے سے رپورٹنگ نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے الزامات لگانے کی روایت ختم ہونی چاہیے، پاناما لیکس میں مریم نواز کا کہیں بھی نام نہیں ہے لیکن اپوزیشن مریم نواز سے خوفزدہ ہے اور اسے کسی نہ کسی طرح اس سارے معاملے میں پھنسانا چاہتی ہے۔ پاناما لیکس میں جس مریم کو ایک سال اور سترہ دن ٹی وی سکرینز پر گول دائرے لگا لگا کر دکھایا گیا اس پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا جس پر معافی مانگی جانی چاہیے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے سی پیک شروع کرنے کے دعووں پر اظہار خیال کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ زرداری کے دور میں تو پاکستانی اپنی جیبیں اور پیسے چھپاتے تھے یہ تو پھر پاک چین اقتصادی راہداری ہے۔ قبل ازیں وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے چینی کلچرل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین نے دنیا کے 65 ممالک کو اپنی دوستی سے اکٹھا کردیا، پاک چین کلچرل سینٹر کا افتتاح بھی باہمی تعلقات کی صورت میں سی پیک کا حصہ ہے پاکستان کوجب بھی کسی چیلنج کا سامنا ہوا چین کو پاکستان کے ساتھ کھڑا پایا۔ کلچرل چینی سنٹر دونوں ممالک کی دوستی کا ثبوت ہے، اس سنٹر سے نوجوانوں کو چینی ثقافت سے ہم آہنگ ہونے میں مدد ملے گی۔
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی، مانیٹرنگ ڈیسک) انگریزی اخبار ڈان میں مبینہ طور پر قومی سلامتی کے منافی خبر شائع ہونے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کو جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا پر مشتمل یک رکنی کمیشن کی یہ رپورٹ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم نواز شریف کو پیش کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعطم نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ کی موجودگی میں مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی کو طلب کر کے ان سے وضاحت بھی طلب کی ہے۔تاحال حکومت کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا اس رپورٹ کو کب منظرعام پر لایا جائے گا اور اس میں تعین کردہ افراد کے خلاف کیا کارروائی ہو گی۔تحقیقاتی رپورٹ میں ان ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے جنھوں نے اس قومی سلامتی سے متعلق اجلاس کی کارروائی کے بارے میں مقامی انگلش اخبار ڈان کے صحافی سرل المائڈا کو معلومات فراہم کی تھیں۔گذشتہ برس اکتوبر میں شائع ہونے والی خبر میں غیر ریاستی عناصر یا کالعدم تنظیموں کے معاملے پر فوج اور سول حکومت میں اختلاف کا ذکر کیا گیا تھا تاہم حکومت اور فوج دونوں نے اس خبر کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا تھا۔اس کے بعد وزیراعظم کی جانب سے گذشتہ برس اکتوبر میں وزیرِ اطلاعات پرویز رشید کو اس خبر کی اشاعت رکوانے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا نہ کرنے پر ان کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔پرویز رشید کو عہدے سے ہٹانے سے ایک دن پہلے وزیراعلی پنجاب، وفاقی وزیر خزانہ اور وفاقی وزیر داخلہ نے اس وقت کے فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی تھی جس میں انھیں قومی سلامتی کے اجلاس سے متعلق لیک ہونے والی خبر کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا۔ ڈان لیکس معاملے پر انکوائری کمیٹی نے معاون خصوصی طارق فاطمی کو ہٹانے کی سفارش کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے سفارشات کی منظوری بھی دے دی۔ذرائع کے مطابق ڈان لیکس پر انکوائری کمیٹی کی رپورٹ آئندہ24 سے 48گھنٹوں میں آنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات میں 15سے زائد صحافیوں ، متعلقہ اخبار کی انتظامیہ، ایڈیٹرز اور دیگر افراد سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں موبائل ڈیٹا کی فرانزک رپورٹ سیف سٹی پروگرام سے حاصل تصاویر بھی لگائی گئی ہیں۔ جبکہ رپورٹ میں خبر کو پلانٹڈ نیوز کہا گیا اور ڈان اخبار کے خلاف کارروائی کے معاملے کو اے پی ا ین ایس کے سپرد کرنے کی سفارش کی گئی، رپورٹ میں عسکری قیادت کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

کنگسٹن ٹیسٹ،پاکستان کی بڑی فتح, کالی آندھی کو شکست

کنگسٹن (نیٹ نیوز) کنگسٹن میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 32 رنز کا ہدف دیا تاہم اس ہدف تک پہنچنے میں بھی پاکستان کی تین وکٹیں کر گئیں۔کنگسٹن ٹیسٹ: یاسر شاہ کا جادو چل گیا، ویسٹ انڈین بیٹنگ مشکلات کا شکارپاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا۔ اظہر علی ایک، احمد شہزاد اور یونس خان چھ، چھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔تاہم مصباح الحق اور بابر اعظم نے بغیر کسی اضافی نقصان مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔دوسری اننگز میں چھ اور پہلی اننگز میں دو وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 152 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور اس نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 32 رنز کا ہدف دیا تھا۔دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین بلے باز پاکستان بولنگ کے سامنے بے بس نظر آئے۔ کیئرن پوویل کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین نمایاں سکور کرنے میں ناکام رہا۔کیئرن پوویل نے 49 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں بریتھ ویٹ 14، ہیٹمائر 20، ہوپ چھ، بشو 18 اور ہولڈر 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے چھ ، محمد عباس نے دو جب کہ محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 30 اپریل سے بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

چوری اور پھر سینہ زوری, وزیراعلیٰ کا دبنگ اعلان

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس مےںرمضان المبارک کی آمد کے پیش نظرصوبہ بھر مےں رمضان بازار لگانے کیلئے کئے جانےوالے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران صوبے کے عوام کو خصوصی رےلےف فراہم کرےںگے اورصوبہ بھر مےں رمضان بازار لگائے جائےں گے۔رمضان بازاروں مےں آٹا،اشےائے ضرورےہ،پھل اورسبزےاں سستے داموں دستےاب ہوں گی۔اجلاس مےں محکمہ زراعت کے زےر اہتمام رمضان بازاروں مےں318 زرعی فیئرپرائس شاپس لگانے کا فےصلہ کےا گےا۔زرعی فےئر پرائس شاپس پر پھل وسبزےاںہول سےل رےٹ پر دستےاب ہوںگی جبکہ زرعی فےئر پرائس شاپس پربےسن، دال چنا، کھجور، کےلا اور سےب پر سبسڈی دی جائے گی۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ اشےاءضرورےہ،پھلوں اورسبزےوں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہےںہوگا۔رمضان المبارک کی آمد کے پےش نظر اشےاءضرورےہ ،پھلوں اورسبزےوں کا وافر سٹاک موجود ہونا چاہےے۔ انہوںنے کہا کہ کسی بھی چےز کی قلت ےا عدم دستےابی کی شکاےت پےدا نہےں ہونی چاہےے۔وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ اس ضمن مےں متعلقہ ادارے اور محکمے ابھی سے پےشگی اقدامات کر کے فےصلے کرےں اورجامع مےکانزم بناکر عملدر آمد ےقےنی بنائےں۔انہوںنے کہا کہ خرےداروں کی سہولت کے لئے رمضان بازاروں مےںاشےاءکی قےمتوں کو ڈےجےٹل بورڈز کے ذرےعے ڈسپلے کےا جائے گا جبکہ رمضان بازاروں مےں صفائی کے بہترےن انتظامات کےے جائےںگے۔انہوںنے کہا کہ سبزی منڈےوں مےں نےلامی کے وقت متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر اورڈی پی او خود موجود ہوںگے۔وزےراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہداےت کی کہ رمضان بازارلگانے کےلئے انتظامات خوب سے خوب تر کےے جائےں۔انہوںنے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والے عوام کے دشمن ہےں، انکے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اورناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف بھی بھر پور اےکشن لےا جائے ۔رمضان بازاروں میںخرےداری کےلئے آنے والے افراد کی سہولت کےلئے تمام ضروری اقدامات کےے جائےں ۔ا نہوںنے کہا کہ رمضان بازاروں کے ساتھ عام مارکےٹ مےں بھی شہرےوں کو رےلےف فراہم کرنے کےلئے پےشگی اقدامات کےے جائےں اورقےمتوں مےں استحکام اوراشےاءکی دستےابی ےقےنی بنانے کے حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ معےاری اشےاءصرف کی مقررہ قےمتوں پر فراہمی کو ےقےنی بنانا متعلقہ انتظامےہ کی ذمہ داری ہے ۔رمضان المبارک نےکےاں کمانے کامہےنہ ہے لہذا آپ سب کو اپنے فرائض محنت اوردےانت سے سرانجام دےنا ہے تاکہ شہرےوں کو رمضان المبارک کے دوران حقےقی معنوں مےں رےلےف کی فراہمی ےقےنی بنائی جاسکے ۔انہوںنے کہا کہ مےں ذاتی طورپر رمضان المبارک کے دوران عوام کو رےلےف دےنے کےلئے کےے گئے اقدامات کی نگرانی کروںگا۔صوبائی وزراءملک ندےم کامران، شیخ علاﺅالدین، عائشہ غوث پاشا، نعیم اختر بھابھہ،مشےر ڈاکٹر عمر سےف، چیف سیکرٹری، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا چار سالہ دور شفافیت، خدمت اور دیانت سے عبارت ہے اور ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں وزےراعظم محمد نواز شرےف کی قےادت مےں چار سالہ دور میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے برق رفتاری سے منصوبے مکمل کئے ہیںاور وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کےلئے اربوں روپے کا کسان پیکیج دیا گیاہے ، کاشتکاروں کےلئے کھادوں کی قیمتوں کو کم کیا گیاہے اور پنجاب حکومت چھوٹے کاشتکاروں کو ایک سو ارب روپے کے بلاسود قرضے مہےا کررہی ہے جبکہ ماضی میں اربوں روپے کے قرضے ہڑپ کئے گئے او رقومی وسائل پر ڈاکہ زنی کرکے دکھی قوم کا مال ہڑپ کیاہے۔اربوں روپے قرضے معاف کرانے والوں کو بھی حساب دےنا ہوگا۔پاکستانی قوم چوری اورسےنہ زوری کسی صورت برداشت نہےں کرے گی ۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے پاکستان مسلم لےگ(ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے چار برس کے دوران نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے جو کہ ترقی ےافتہ،پرامن اورخوشحال پاکستان ہے- سی پیک سے بھی پاکستان کی قسمت بدل رہی ہے منصوبوں میں شفافیت عروج پر ہے، ماضی میںاربوں روپے ٹھیکوں میں ہڑپ کئے گئے جبکہ وزیراعظم نوازشریف کے دور میں ٹھیکوں میں اربوںروپے بچائے گئے ہیں،یہی فرق ہے وزیراعظم محمدنوازشریف اورماضی کی حکومتوں کا- آج منصوبے بروقت مکمل ہورہے ہیںاور قومی وسائل بھی بچائے جا رہے ہیں- انہوںنے کہا کہ بعض سےاسی مخالفین کو منصوبوں میں شفافیت اور تیز رفتاری پر تکلیف ہے اور ان سیاسی عناصر کو علم ہے کہ عوام کی ترقی و خوشحالی کے منصوبے مکمل ہونے سے ان کی منفی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی۔ان عناصر نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا سفر روکنے کیلئے پہلے بھی سازشیں کیںلےکن باشعور عوام نے شکست خوردہ عناصر کی ہر سازش کو ناکام بنایا۔لاہور میٹروبس کے منصوبے کو جنگلہ بس کہنے والے عناصر پشاو رمیں میٹروبس کا منصوبہ بنانے کےلئے مجبور ہو گئے ہیں جو مےٹروبس منصوبے کی افادےت اوراہمےت کی دلےل ہے- انہوںنے کہا کہ ےہ وہی عناصر ہےںجنہوںنے دھرنوں اورلاک ڈاﺅن کے ذرےعے ملک و قوم کا قےمتی وقت ضائع کےا اور اپنے صوبے کے عوام کو ترقی وخوشحالی سے محروم کیا ۔انہوںنے کہا کہ منصوبوں میں شفافیت اور تیز رفتاری مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا طرہ¿ امتیاز ہے۔وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے کو پوری قوت سے آگے بڑھائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ناروال کے علاقے مےں گندم خرےداری مرکزپر باردانہ نہ ملنے کے حوالے سے مےڈےا پر نشر ہونےوالی خبر کا نوٹس لےتے ہوئے صوبائی وزےر خوراک اور سےکرٹری خوراک سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کاشتکاروں سے پےش آنےوالے ناخوشگوار واقعہ کی تحقےقات کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ ذمہ داروں کےخلاف کارروائی عمل مےں لائی جائے ۔وزےراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہداےت کی ہے کہ گندم خرےداری مراکز پر باردانہ کی عدم دستےابی کی شکاےت نہےں ملنی چاہےے اوراس ضمن مےں کسانوں کو کسی قسم کی شکاےت نہےں ہونی چاہےے۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو گندم خرےداری مراکز پر ہر طرح کی سہولتےں فراہم کی جائےں۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کرم ایجنسی کے علاقے میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے زخمیو ںکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

پانامہ فیصلے کے بعد جارحانہ سیاسی انداز اپنانے کا اعلان

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم نواز شریف کے زیرصدارت مشاورتی اجلاس، پانامہ اور نیوز گیٹ کے معاملہ پر تبادلہ خیال، پانامہ فیصلہ کے بعد جارحانہ سیاسی انداز اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں نیوز گیٹ رپورٹ اور پانامہ فیصلہ کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پانامہ فیصلہ کے بعد سیاسی والے جارحانہ انداز اپنایا جائے۔ لیگی رہنماﺅں نے اتفاق کیا کہ عمران خان ہوں یا آصف زرداری کسی کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہونگے۔

کیا وفاق ، پنجاب،خیبر پختونخوا حکومتوں نے پیسے لیے ہوئے ہیں؟

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر درختوںکی کٹائی سے متعلق ازخود نوٹس کے دوران ریمارکس دیئے کہ مارگلہ میں درختوں کی کٹائی اور پہاڑوں کی بلاسٹنگ ثابت ہوچکی، وفاق خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی، تینوں حکومتیں بتا دیں کہ بے بس ہیں قانون پر عمل نہیں کراسکتے، کسی حکومت نے بھی ذمہ دار افسر کی ناکامی پر ایکشن نہیں لیا، تینوں حکومتیں مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہیں۔ منگل کو سپریم کورٹ میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر درختوں کی کٹائی سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا سے استفسار کیا کہ کیا بنی گالہ خیبرپختونخوا میں ہے؟ آپ کو بنی گالہ کی فکر ہے، مارگلہ کی نہیں، مارگلہ میں درختوں کی کٹائی اور پہاڑوں کی بلاسٹنگ ثابت ہوچکی، وفاق، خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی، تینوں حکومتیں بتادیں کہ بے بس ہیں قانون پر عمل نہیں کراسکتے، کسی حکومت نے بھی ذمہ دار افسر کی ناکامی پر ایکشن نہیں لیا، تینوں حکومتیں مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہیں، کیا تینوں حکومتوں نے مافیا سے الیکشن لڑنے کیلئے پیسے پکڑے ہیں۔ عدالت نے مارگلہ کی پہاڑیوں اور درختوں کی کٹائی کے ذمہ داروں کی فہرست طلب کرلی۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

’عمران خان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ‘”حکومتی ایوانوں میں زلزلہ “

پشاور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نوازشریف پاناماکیس میں بری طرح پھنس چکے ہیں ان کے پاس گھرجانے کے سوا کوئی راستہ نہیں، آئندہ جمعے کے روز عوام کو وزیراعظم کے خلاف گھروں سے نکلنا ہوگا اب گول ڈی تک پہنچ چکا ہے اور ایک کک لگانی باقی ہے ،زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، آگے وہی بڑھتا ہے جو مقابلہ کرتا ہے، چیمپئن کبھی بھی شکست تسلیم نہیں کرتا، کھلاڑی نہ ہوتا تو آج اس مقام پر نہ ہوتا۔ وزیراعلی ہاو¿س پشاورمیں پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے قطری خط پیش کیا گیا جو عدالت عظمی نے مسترد کردیا اب کیس ختم ہوچکا اور نوازشریف پاناماکیس میں بری طرح پھنس چکے ہیں ان کے پاس گھرجانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ جمعے کے روز عوام کو وزیراعظم کے خلاف گھروں سے نکلنا ہوگا اب گول ڈی تک پہنچ چکا ہے اور ایک کک لگانی باقی ہے ہم عوام کی طاقت سے نوازشریف کو استعفیٰ پر مجبور کردیں گے۔اس سے پہلے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں انڈر ٹونٹی تھری یوتھ گیمز کی افتتاحی تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کی عوام اور نوجوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے یونس خان کے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ آگے وہی بڑھتا ہے جو مقابلہ کرتا ہے، زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، چیمپئن کبھی بھی شکست تسلیم نہیں کرتا، کھلاڑی نہ ہوتا تو آج اس مقام پر نہ ہوتا۔ بعد میں کپتان نے نوجوان کھلاڑیوں کو گر کی باتیں بتاتے ہوئے کہا کہ سپورٹس آپ کو ہارنا اور جیتنا سکھائے گی۔ عمران خان نے کہا کہ کے پی حکومت 100 گرانڈز کی تعمیر کر ر ہی ہے جن میں سے 50 گرانڈز بنا دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمیں حکومت ملی تو صوبے میں افراتفری تھی، ادارے تباہی کی طرف جارہے تھے، کھیلوں کے میدان ویران ہوچکے تھے، امن و امان کی صورتحال انتہائی ناقص ہونے کی وجہ سے کوئی کام شروع کرنے سے پہلے 100 بار سوچنا پڑتا تھا لیکن نوجوانوں نے ہماری مدد کی۔ ہماری مسلسل جدوجہد کے بعد پورے ملک میں کرپشن کے خلاف تحریک چل چکی ہے اور آج ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں تبدیلی آچکی ہے۔ عمران خان نے کہاکہ کھیل مقابلے کا فن اور زندگی میں ہار جیت سکھاتا ہے، زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں، ہربڑی کامیابی کے لئے اتنی ہی محنت درکار ہوتی ہے، میں نے کرکٹ میں محنت کی اور پاکستان کو ورلڈ کپ کا تحفہ دیا شوکت خانم اسپتال بھی اسی محنت کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختون خوا حکومت کی جانب سے یوتھ گیمز کا انعقاد ثابت کرتا ہے کہ ہمیں نوجوانوں سے کس قدر محبت ہے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہے ہم انہیں جرائم سے دور کرکے میدانوں میں لائیں گے اور میرٹ پر مستقبل دکھائی دے گا صوبے میں متعدد گرانڈ تیار ہوچکے ہیں اور آئندہ سال 100 مزید میدان مکمل ہوجائیں گے اور پھر صوبے کے کونے کونے میں کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔

پاناما کیس، ایف آئی اے کا جے آئی ٹی کیلئے 3 نام بھجوانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاناما کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ کے لیے ایف آئی اے کے تین ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز کے نام بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سربراہ کے انتخاب کا فیصلہ سپریم کورٹ کے معزز ججزپر چھوڑا گیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے سربراہ کے لیے 3 ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز کے نام بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیگریشن واجد ضیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کیپٹن ( ر)احمد لطیف اور قائم مقام ڈائریکٹر جنرل اکنامک کرائم ونگ ڈاکٹر شفیق کے نام شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق واجد ضیا اور احمد لطیف پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں جبکہ ڈاکٹر شفیق پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر ہیں جنہیں وائٹ کالر کرائم کی تفتیش کا وسیع تجربہ ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مزید تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے عدالت نے وائٹ کالر کرائم کا تجربہ رکھنے والے افسر کا نام جے آئی ٹی کی سر براہی کے لیے مانگا تھا۔

کرپشن کا آئن اسٹائن کون….؟

اسلام آباد (اے این این)مسلم لیگ( ن) کے رہنماءطلال چوہدری نے کہاہے کہ زرداری صاحب قوم کو آپ نے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی دی اس کا تو جواب دیں، آپ کے دور میں تو سی پیک کا نام بھی کسی کو نہیں پتہ تھا۔ آصف زرداری کے مالا کنڈ میں جلسے سے خطاب پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے کریڈٹ پر صرف ایک چیز ہے کہ یہ جیب تراش ہیں، کام صرف نوازشریف کے دور میں ہوئے ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ زرداری صاحب! سندھ کے وسائل لوٹنے کا جواب دیں،5سال جس قوم کو لوٹا اس کا جواب دیں، کراچی کو کوڑے کا ڈھیر بنایا اس کا جواب د یں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے چھوٹے صوبوں کو ہمیشہ ان کے حق سے زیادہ دیا،یہ کرپشن کے آئن اسٹائن ہیں، انہوں نے کرپشن کے نئے نئے طریقے ایجاد کیے،ان کے ادوار میں کرپشن کے اسکینڈلز مشہور ہوئے۔

بھارت میں مسلمانوں سے تعصب کا ایک اور دلخراش واقعہ

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں مسلمانوں سے تعصب کا ایک اور دلخراش واقعہ، نئی دہلی کی میٹرو بس میں ہندوانتہا پسندوں کی بزرگ مسلمان شہری سے بدتمیزی، نشست پر نہ بیٹھنے دیا، برا بھلا کہا اور پاکستان چلے جانے کا مشورہ دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی کارکن کاویتا کرشنن نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میںدہلی میٹرو کی وائلٹ لائن پر ایک بزرگ مسلمان شہری سے نوجوان ہندو انتہا پسندوں کے گروپ کی بدتمیزی کو دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان بزرگ کو سیٹ پر نہیں بیٹھنے دے رہے اسے برا بھلا کہہ رہے ہیں جبکہ انہوں نے بزرگ شہری کو یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان چلا جائے۔ اس دوران آل انڈیا سنٹرل کونسل آف ٹریڈ یونینز کے نیشنل سیکرٹری سنتوش رائے نے مداخلت کی اور مسلمان بزرگ کی ہندو انتہا پسندوں سے جان چھڑانے کی کوشش کی تو وہ اس سے بھی الجھ پڑے۔

رمضان پیکج ، مختلف برانڈز کی 450سے زائد اشیا کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

لاہور (ویب ڈیسک)یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان ریلیف پیکیج 2017 کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا، مختلف برانڈز کے 450سے زائد اشیا کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کردیں۔ احترام رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز نے عوام کی سہولت کیلیے رمضان سے پہلے ہی خصوصی رعایت پر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔ پہلے مرحلے میں 700سے زائد اشیاکی قیمتوں میں کمی اور اب مزید450سے زائد اشیا کی قیمتوں میں 10فیصدتک کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ قیمتوں میں کمی کیوجہ سے عوام کو ملک بھر کے تمام اسٹورز پررمضان سے پہلے بھی اعلیٰ کوالٹی کی اشیا خورونوش دستیاب ہونگی۔جن اشیا کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہیں ان میں میزان، ڈالڈ اورتلوکے گھی اور کوکنگ آئل، میزان اور ٹپال چائے، نیسلے ملک پیک دودھ، ایوری ڈے، نیڈو، نیسلے جوسز، نوڈلز، سویاں، اسپیگیٹیز اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں، ٹپال فیملی مکسچر950گرام کی قیمت 700روپے سے670روپے،ڈالڈا بناسپتی 5کلو ٹن 895 سے875روپے، تلو گھی 5 کلو ٹن788 سے 773 روپے، نیسلے ملک پیک 250ملی لیٹر30روپے سے 29 روپے، نیڈو 910گرام722 روپے سے710 ، نیسلے جوسز 1000 ملی لیٹر152روپے سے145روپے کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ لسٹ میں موجود تمام اشیا کی قیمتوں میں دس فیصدتک کی کمی کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ یہ رعایت رمضان المبارک 2017 کے آخر تک جاری رہیگی اور ساتھ ساتھ اس فہرست میں اضافہ ہوتا رہیگا۔