میٹرو سٹیشن پر فحش فلم چل گئی

نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارتی دارالحکومت کے وسط میں واقع مصروف ترین میٹرو سٹیشن ” راجیو چوک میٹرو سٹیشن “ پر آئے خواتین و حضرات اس وقت شرم سے پانی پانی ہو گئے جب وہاں نصب ایک ایل ای ڈی پر فحش فلم چلا دی گئی اور یہ سلسلہ 10 منٹ تک جاری رہا ۔

دانت موتی کی طرح سفید اور چمکدار بنانے کا آسان طریقہ

لندن (ویب ڈیسک )کہتے ہیں ایک خوبصورت مسکراہٹ انسان کے چہرے کی خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ کر دیتی ہے اور مسکراہٹ کو دلکش بنانے میں سفید اور چمکدار دانت بنیادی کردار ادا کرتے ہیں تاہم دانتوں کی صحت برقرار رکھنے کیلئے ان پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کی اکثریت دانتوں کو درکار توجہ دینے میں ناکام رہتی ہے جس کی وجہ سے دانتوں کی صحت کے مسائل جنم لیتے ہیں ۔ چند اہم تجاویز سے دانتوں کی صحت کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔
برش کرنے کا صحیح طریقہ :
ایک رپورٹ کیمطابق دنیا بھر میں 3 میں سے 1فرد صبح دانت برش نہیں کرتا جبکہ اکثریت غلط برش کرتی ہے جس کی وجہ سے منہ کی خاطر خواہ صفائی نہیں ہو پاتی ۔ برش کو اوپر نیچے رگڑنے کی بجائے 45 ڈگری کے زاویے میں سیدھا کیا جائے ۔
چیونگم زیادہ دیر چبانے سے پرہیز :
چیونگم کھانے سے منہ کا ذائقہ وقتی طور پر خوشگوار ہو جاتا ہے تاہم زیادی دیر تک چیونگم چبانا نقصان دہ ہو سکتا ہے ماہرین کیمطابق 10 منٹ سے زیادہ چیونگم چبانا خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ۔ چیونگم چبانے کے دوران ہمارا معدہ ایک قسم کا تیزاب پیدا کرنا شروع کر دیتا ہے ۔
ا سٹرابری اور میٹھے سوڈے کا استعمال :
دانتوں کو چکمداربنانے اسٹرابری اور میٹھا سوڈا بہترین اور کارآمد ہوتے ہیں ماہرین نے یہاں ایک نہایت کارآمد ٹوٹکا بتایا ہے ۔ 8 عدد اسٹرابری اور آدھا چمچ میٹھا سوڈا لیکر ان کا پیسٹ بنا لیں اور روٹی کا ٹکرا لیکر دانتوں پر اچھی طرح ملیں ۔ اس طرح آپ کے دانتوں میں لگے داغ دھبے بھی ختم ہو جائینگے ۔
ناشتے کے بعد انتوں کی صفائی :
کھانے سے پہلے برش کرنا صحت کیلئے مفید ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ کھانے یا پینے کے بعد برش کرنا زیادہ مفید ہوتا ہے خاص طور پر اس وقت جب آپ نے میٹھی چیز کھائی ہوتی ہے ۔ اس طرح دانت صرف نہ کیڑا کگنے سے محفوظ رہتے ہیں بلکہ ان کی مضبوطی بھی برقرار رہتی ہیں ۔
زبان کی صفائی :
صاف اور مہکتی سانس کیلئے زبان کا صاف ہونا انتہائی ضروری ہے جبکہ لوگوں کی اکثریت زبان کی صفائی کا خیال ہی نہیں رکھتی ، زبان پر بر ش کرنا اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ اس پر بیکٹریا بڑی تعداد میں جمع ہو جاتے ہیں اور انہی کی وجہ سے منہ سے بدبو بھی آنے لگتی ہے ۔
دانتوں میں خلال کرنا :
ماہرین دانتوں میں خلال کرنے کے عمل کو بھی صحت کیلئے بہترین عمل قرار دیتے ہیں ، اس سے نہ صرف دانتوں کی بہتر طریقے سے صفائی بلکہ اس سے حیرت انگیز طور پر دل ک امراض سے بچاﺅ میںبھی مدد ملتی ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ان باتوں پر عمل کر لیا جائے تو دانتوں کو کیڑا لگنے سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے تاہم اس کے ساتھ ضروری ہے کہ میٹھی چیزوں کے استعمال میں اعتدال کا رویہ اپنایا جائے ۔

”مریم نواز سے اختلافات “ماروی میمن کی پرواز تیار

لاہور (ویب ڈیسک ) وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیر پرسن ماروی میمن کے مابین اختلافات کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث ماروی میمن کے پیپلز پارٹی میں جانے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ۔2012 ءمیں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن )میں شمولیت اختیار کی جنہیں 2015 ءمیں بینظیر انکم سپورٹ سکیم کی چئیر پرسن مقرر کر دیا گیا ۔ ماروی میمن نے پارٹی میں آنے کے بعد میڈیا سے براہ راست بات چیت شروع کر دی جس کی وجہ سے مریم نواز کی ناگواری میں اضافہ ہوا جس پر مریم نواز نے ماروی کو وزیراعظم ہاﺅس طلب کیا اور ناگواری کا اظہار کیا ۔

پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی ” نئی کہانی “

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی خفیہ ادارے اپنے حاضر سروس جاسوس کلبھوشن یادو کی سزائے موت کے بعد پاکستان کے خلاف مسلسل سازشوں میں مصروف ہیں اور ہر صورت پاکستان کو بدنام کر نے کے لئے کوئی ”نئی کہانی “ گھڑنے کی کوششیں کر رہے ہیں ، اسی سلسلہ میں بھارتی سیکیورٹی اداروں نے انڈین علاقے چھتیس گڑھ سے پاکستانی حساس ادارے ”آئی ایس آئی“ کے سلیپر سیل کے الزام میں 2ہندوو¿ں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی نجی چینل کے مطابق ہندوستانی سیکیورٹی اداروں نے چھتیس گڑھ میں پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی ”آئی ایس آئی“ کے سلیپر سیل کے الزام میں 2افراد کو گرفتار کیا ہے، جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کی شناخت منندر سنگھ اور سنجے دیوانگن کے طور پر ہوئی ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں زیر حراست ہندو نوجوانوں کا فون ٹیپ کیا جا رہا تھا، دونوں کے درمیان ہوئی بات چیت ٹیپ ہونے کے بعد بلاسپور سے گرفتار کیا گیا۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا شاہد آفریدی کیلئے شاندار تحفہ

لاہور(آئی این پی)سابق قومی کپتان و سٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کے پوری دنیا میں لاکھوں مداح موجود ہیں اور پاکستان میں تو انہیں اتنی عزت بخشی جاتی ہے جو شا ید ہی آج تک کسی کرکٹر کو ملی ہو اور اس کا بات کا اعتراف سابق قومی کرکٹرز بھی کرتے ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی لالہ کے سحر سے بچ نہ سکے اور انکشاف ہوا ہے کہ وہ بھی بوم بوم آفریدی کی صلاحیتوں کے معترف ہیں جس کا ثبوت وہ ایک تحفہ ہے جو انہوں نے شاہد خان آفریدی کو ایک پیار بھرے پیغام کیساتھ بھیجا ہے۔ویرات کوہلی نے شاہد خان آفریدی کو اپنی شرٹ تحفے کے طورپر بھیجی ہے جس پر 18 نمبر اور ویرات کوہلی کا نام درج ہے جبکہ اس پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی اپنے دستخط کئے ہیں۔ویرات کوہلی نے شرٹ تحفے میں دینے کے ساتھ یہ پیغام بھی دیا کہ آپ کے خلاف کھیلنے میں ہمیشہ بہت خوشی ہوئی۔ویرات کوہلی کی جانب سے تحفہ ملنے پر ایک جانب جہاں پاکستانی خوشی سے نہال ہیں تو بھارتی اپنا سا منہ لے کر رہ گئے ہیں کہ ایک جانب بھارتی کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کیلئے تیار نہیں ہے۔تو دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کو تحفے تحائف بھیج رہے ہیں۔

چوہدری شجاعت نے پانامہ فیصلہ بارے اہم خبر سنا دی

اسلام آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ ق کے صدر وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے اپنی رہائش گاہ پر اخبار نویسیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ کیس میں لگتا ہے کہ سپریم کورٹ کوئی ایسا فیصلہ دے گی جس سے خرابیوں کی نشاندہی ہوگی اور ملک کو سہی سمیت چلانے کیلئے کوئی سمت ملے گی۔ چیئرمین سینٹ کے متعلق سوال پر انہوںنے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ رضا ربانی ایک دلیر آدمی ہیں لیکن انہوںنے آﺅ پکار شروع کردی اور وزراءکی شکایاتیں لگاتے رہے کہ وزرا نہیں آتے بطور چیئرمین سینٹ انہیں پتا ہونا چاہیے کہ ایوان چلانے کیلئے ان کے پاس بہت سے اختیارات ہیں جن کا وہ استعمال کرسکتے ہیں وہ چاہیں تو وزرا کا ایوان میں داخلہ پر پابندی بھی لگا سکتے ہیں جیسے کہ چیئرمین سینٹ وسیم سجاد نے ایک مرتبہ اٹارنی جنرل کے ایوان میں داخلہ پر پابندی لگادی تھی میں سمجھتا ہوں کہ اکثر وزراءپر اثر نہیں ہو تا وہ پارلیمانی زبان نہیں سمجھتے۔

یورپ میں ”مسواک “کی مقبولیت

لندن (این این آئی) قدرتی ٹوتھ برش ’را برش‘ کو یورپ میں بھی فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔ برطانیہ کی یونی نامی کمپنی نے ’را‘ مسواک کو فروخت کےلئے پیش کیا ہے جس کی قیمت 5 ڈالر رکھی گئی ہے، کمپنی \سواک کو صاف کرکے انہیں پلاسٹک کی تھیلی اور ٹیوب میں فروخت کررہی ہے۔ عرب ممالک، پاک و ہند اور افریقی ممالک میں مسواک کے درخت کی شاخوں کو بطور مسواک استعمال کیا جاتا ہے اور اس کی قیمت بھی انتہائی کم ہوتی ہے۔ اگرچہ یورپ میں متعارف کرائی گئی مسواک کی قیمت ذیادہ رکھی گئی ہے تاہم اس کے باوجود لوگ اسے دھڑا دھڑ خرید رہے ہیں ۔

حجاب پہننے پر مسلمان خاتو ن کیساتھ جرمنی اور اٹلی میں شرمناک سلوک

پیرس (زہد مصطفی اعوان) جرمنی میں بس ڈرائیور نے حجاب لگائی خاتون مسافر کو بس میں بٹھانے سے انکار کردیا ، جبکہ اٹلی میں مسلم خاتون کو حجاب کی وجہ سے طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ جرمنی کے صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیامیں بس ڈرائیورنے حجاب پہنے حاملہ خاتون کوبس میں سوارہونے سےے روک دیا،جس پرڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بس کمپنی کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔ادھر اٹلی کے شہر روم میں ایک مسلم خاتون کو طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔ انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے مسلم خاتون کا کہنا ہے کہ وہ روم سے لندن واپس آنے کے لیے جب ایئرپورٹ پہنچی تو عملے نے ا سے نقاب اتارنے کے لیے کہا۔انہوں نے انکار کیا جس پر عملے نے انہیں بورڈنگ سے روک دیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اسی دوران اس نے عیسائی راہنما ﺅں کو اپنے مخصوص لباس میں سیکورٹی سے گزرتے دیکھا جنہیں کسی نے نہیں روکا۔ خاتون کوآخر میں نقاب اتارکرہی جانے کی اجازت ملی۔

ایٹمی جنگ کا بھرپور جواب ایٹمی حملے سے ہی دینگے شمالی کوریا نے بڑی دھمکی دیدی

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکہ کے اعلیٰ سکیورٹی مشیر نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں پر بڑھتے تناو کا باعث امریکہ اور چین اس حوالے سے کئی تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر مک ماسٹر نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایاکہ قین کے ساتھ اس بات پر اتفاق پایا جاتا ہے کہ ’یہ وہ صورتحال ہے جسے مزید نہیں بڑھنا چاہیے۔جنرل مک ماسٹر جو کہ افغان دارالحکومت کابل میں تھے نے کہا کہ تازہ لانچ سلسلہ وار اشتعال، غیر مستحکم کرنے اور دھمکی آمیز رویہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے یہ واضح کر دیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اور پارٹنر اس حکومت سے خوف زدہ نہیں ہوں گے جس کے پاس جوہری ہتھیار ہیں۔شمالی کوریا کو ناکامی کا سامنا ایسے وقت میں کرنا پڑا جب ایک روز قبل ہی اس نے امریکہ کو متنبہ کیا تھا کہ ‘اگر امریکہ ہمارے خلاف لاپرواہی پر مبنی اشتعال انگیزی کرتا ہے، تو ہماری انقلابی قوت فوری طور پر اس کا سنگین جواب دے گی۔ ہم بھرپور جنگ کا اور جوہری جنگ کا اپنے انداز میں جوہری حملے سے جواب دیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف ” خلا“ میں بھی انوکھا احتجاج

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کوئی نئی بات نہیں، ان کے خلاف اس دن سے احتجاج ہونا شروع ہوگئے تھے، جب انہوں نے صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران متنازع گفتگو کرنا شروع کی۔ تاہم اب پہلی باران کے خلاف خلا میں بھی احتجاج کیا گیا۔ اس احتجاج کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے پہلے صدر بن گئے ہیں، جن کے خلاف زمین کے علاوہ بھی کسی دوسری جگہ احتجاج کیا گیا ہے۔آٹونومس اسپیس ایجنسی نیٹ ورک (اسان) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خلا میں بھیجی گئی احتجاجی تختی کی تصویر اور ویڈیو جاری کی۔کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں کمپنی کے ماہرین کو ریاست ایریزونا سے احتجاجی تختی خلا میں بھیجتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ادارے کے مطابق یہ احتجاج رواں ماہ 22 اپریل کو سماج میں سائنس کے کردار سے متعلق ہونے والے مارچ سے اظہار یکجہتی کے طور پر کیا گیا۔