آندرے رسل نے بھارتی اداکارہ کے ساتھ ویڈیو بنا لی

ممبئی (ویب ڈیسک)کر کٹ اور فلم کا تعلق بہت پرا نا ہے اور اب کر کٹرز کی جا نب سے گا نے ریلیز ہو نے کا سلسلہ بھی چل پڑا ہے۔ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باولر ایمبروز کے بعد کیربیئن آل راﺅنڈر ڈیوین براوو اور اب دنیا کر کٹ کے عظیم کھلا ڑی سچن ٹنڈولکر بھی اپنا گانا ریلیز کر چکے ہیں۔اب ویسٹ انڈیز کے آل را ﺅنڈر آ ندرے رسل بھی اپنی پہلی میوزک ویڈیو لانچ کر نے کی تیاری کر رہے ہیں۔ڈوپنگ کیس میں معطلی کی سزا کا ٹنے والے آ ندرے رسل نے اپنی ویڈیو کے لئے بھارتی ادا کار دپیکا پاڈوکون اور پریانکاچوپڑا کو کاسٹ کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطا بق انہوں نے کہا ہے کہ جلد دیپکااور پریانکا میں سے کسی ایک سے معاہدہ کر لیں گے۔

پاناما کے کھلاڑی کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

پاناما سٹی (ویب ڈیسک) پاناما کی ٹیم کے اہم کھلاڑی ایملکرز ہینریکز کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمکلرز ہینریکز اپنے دوستوں کے ہمراہ کولون سٹی کے علاقے سبانیتا میں موجود تھے کہ اچانک ایک شخص نے گاڑی سے نکل کر ان پر فائرنگ کر دی۔ واقعے کے بعد ایملکرز ہینریکز کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ ایمکلرز ہینریکز پانامین فٹبال لیگ کھیلنے کیلئے کولون آئے تھے۔ ان کا شمار پاناما کی قومی ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔پاناما فٹبال فیڈریشن کے صدر جون کارلوس واریلا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے ہینریکز کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دوسری جانب فیڈریشن نے بھی ان کی ہلاکت پر شدید غم کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ ایملکرز ہینریکز پاناما کے پہلے فٹبال کھلاڑی نہیں ہیں جنھیں قتل کیا گیا، ان سے پہلے 2011ء میں ایرک لونا کو بھی ان کے گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اسی سال عبدالچیاری کو بھی قتل کر دیا گیا جب وہ ٹریننگ کیلئے جا رہے تھے۔ ان کے علاوہ کوریلو فٹبال کلب کے کھلاڑی جیویر ڈی لا روسا کو بھی میچ شروع ہونے سے چند منٹ قبل گولیاں مار دی گئیں تھیں۔

شاہ رخ خان بھی جیکی چن کے مداح نکلے

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کنگ کے ہزاروں فین ہیں اور شاید ہی ان کے مداحوں نے سوچا ہو کہ شاہ رخ خود بھی کسی کے مداح ہو سکتے ہیں اور اتنے بڑے مداح کہ ان کے لیے اپنا نام تک بد ل لیں لیکن جناب کنگ خان نے چینی سپر اسٹار سے متاثر ہو کر اپنا نام شاہ رخ چن رکھ لیا ہے۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان 60 ویں سان فرانسسکو انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے ہالی ووڈ فلمساز بریٹ ریٹنر کے ساتھ سیشن کے دوران بڑے بڑے انکشافات کیے جب کہ ایک سیشن کے دوران ہالی ووڈ فلمساز نے دنیا کے مقبول اسٹار جیکی چن کو بذریعہ ویڈیو کال شامل کیا تو کنگ خان حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور خود کو چینی اسٹار کا بڑا مداح قرار دیا۔شاہ رخ خان نے دلچسپ انکشاف کیا کہ جس نے حال میں موجود تمام افراد کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا۔ کنگ خان کا کہنا تھا کہ میں نے آج سے پہلے کسی کو نہیں بتایا کہ میرا بڑا بیٹا آریان خان پیدائش کے وقت جیکی چن سے مشابہت رکھتا تھا جس کے بعد میں نے بھی اپنا نام تبدیل کرکے شاہ رخ چن رکھ لیا ہے اور میں ان کا سب سے بڑا مداح ہوں اسی لیے یہ لمحہ میری زندگی کے لئے یادگار ترین لمحات میں سے ایک ہے۔

واٹس ایپ کے حیران کن 2 بہترین ٹیچرز…. جو آپ نہیں جانتے تھے

لاہور(نیٹ نیوز)واٹس ایپ نے دو اہم اور فائدہ مند نئے فیچرز کی آزمائش شروع کردی ہے جو بہت جلد مام صارفین کو دستیاب ہونگے ۔اس میسجنگ ایپ کے بارے میں کافی عرصے سے افواہیں تھیں کہ یہ کسی میسج کو بھیجنے کے بعد اسے واپس یا ان سینڈ کرنے کے فیچر پر کام کررہی ہے جس سے صارفین ایسے پیغامات کو ڈیلیٹ کرسکیں گے جو وہ غلطی سے کسی دوسرے فرد کو سینڈ کرچکے ہونگے ۔اب واٹس ایپ نے اس فیچر کی آزمائش اپنے نئے بیٹا ورژن میں شروع کردی ہے اور اچھی خبر یہ ہے کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کو پانچ منٹ کا وقت دے رہی ہے جسکے دوران بھیجے جانیوالے پیغامات کو ڈیلیٹ کرکے شرمندگی سے بچا جاسکتا ہے تاہم پانچ منٹ بعد اس پیغام کو ڈیلیٹ نہیں کیا جاسکے گااسی طرح بیٹا ورژن میں ایک اور فیچر کی آزمائش بھی کی جارہی ہے جس سے پیغامات کے ٹیکسٹ کو فارمیٹ کیا جاسکتا ہے ۔اس وقت صارفین کو اپنے پیغامات کو فارمیٹ کرنے کیلئے مختلف کمانڈ استعمال کرنا پڑتی ہیں ۔بیٹا ورژن میں آزمائش کے بعد یہ فیچرز مستقبل قریب میں صارفین کو دستیاب ہونگے ۔

گوگل نے سمارٹ فون ویڈیو کا مسئلہ حل کردیا

لاہور (نیٹ نیوز) اگر آپ کے پاس سمارٹ فون ہو تو آپ ویڈیو تو ضرور بناتے ہونگے مگر اکثر اس فوٹیج کا معیار اچھا نہیں ہوتا خاص طور پر چلتے پھرتے افراد کافی برے نظر آتے ہیں۔ اگر آپ کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہوتا ہے تو گوگل نے سمارٹ فون سے ویڈیو کے اس سب سے بڑے مسئلے کو حل کردیا ہے۔گوگل فوٹوزایپ میں فون سے بنائی جانیوالی ویڈیوز کو خودکار طور پر سٹیبلائز کیا جاسکتا ہے اور وہ بھی ایک کلک پر۔ یہ ایپ گزشتہ روز متعارف کرائی گئی جو سمارٹ فون سے ویڈیوز بنانے کے تجربے کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ صارفین اس فیچر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، بس انہیں گوگل فوٹوز ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا‘ اس کے بعد جب آپ کوئی ویڈیو بنائیں تو گوگل فوٹوز ایپ میں اسے اوپن کریں اور سٹیبلائز بٹن پر کلک کریں۔ اس کے بعد یہ ایپ ویڈیو کے معیار کو بہتر بنانے کا کام خود کریگی تاہم اس کا ونڈو سائز کچھ چھوٹا ہوجائیگا۔ یہ فیچر اس وقت متعارف کرایا گیا ہے جب گزشتہ روز گوگل نے اپنے امیج سرچ کو بہتر بنا کر اسے فیشن ایبل انداز دیا تھا۔

فیس بک کا جعلی اکاﺅنٹس کیخلاف کریک ڈاﺅن

سان فرانسسکو (خصوصی رپورٹ)فیس بک انتظامیہ نے دعوی کیا ہے کہ جعلی اکانٹس اور جعلی خبروں کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں ویب سائیٹ کے سکیورٹی سسٹم میں مزید بہتری لائی گئی ہے، جس کے بعد اب جعلی اکاﺅنٹس کا پتہ لگانا ممکن بن چکا ہے۔فیس بک نے جعلی اکاﺅنٹ، خبروں اور جعلی پوسٹز کے خلاف گزشتہ 2 سال سے مہم شروع کر رکھی ہے۔فیس بک نے جرمنی میں جعلی خبروں سے متعلق عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے وہاں کے اخبارات پر بھی اشتہارات دینے کا منصوبہ تیار کرلیا۔فیس بک کی پروٹیکٹ اینڈ کیئر ٹیم کی ٹیکنیکل پروگرام منیجر شبنم شیخ نے اپنے بلاگ میں دعوی کیا کہ فیس بک کا سکیورٹی سسٹم اب پہلے سے مزید بہتر کیا جاچکا ہے، جس کی بدولت ویب سائیٹ پر جعلی اکاﺅنٹس کا پتہ لگانا ممکن بن چکا ہے۔شبنم شیخ نے وضاحت کی کہ انہوں نے فیس بک پر جعلی اکاﺅنٹس کا پتہ لگانے میں مدد فراہم کرنے والے کچھ مزید اقدامات کیے، جو فیک اکانٹس کی نشاندہی میں مددگار ثابت ہوئے۔شبنم شیخ نے بتایا کہ سکیورٹی سسٹم میں بہتری کے بعد صرف فرانس میں ہی 30 ہزار جعلی اکاﺅنٹس بند کردئیے گئے، جن میں سے کئی ایسے اکاﺅنٹس تھے، جن کی ماہانہ کمائی لاکھوں ڈالر تھی۔

مریم نواز نے نواز شریف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارلحکومت کے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 119اور120میں کئے گئے سروے میں پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماءمریم نواز شریف مقبول ترین رہنماءکے طور پر سامنے آئیں ہیں جبکہ وہ مقبولیت میں اپنے والد محترم اور موجودہ منتخب وزیراعظم میاںمحمد نواز شریف کو بھی پیچھے چھوڑ گئیں۔285افراد میں سے ساٹھ فیصد نے انہیں اپنے حلقے کے لیے بہترین امیدوار کے طور پر تسلیم کیا جبکہ وزیراعظم پاکستان کو بیس فیصد اور مسلم لیگ ن ہی کے رہنماءمیاں حمزہ شہباز شریف کو دس فیصد افراد کی حمایت ملی۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سات فیصد اور چوہدری پرویز الہی کو دو فیصد عوام کا اعتماد حاصل ہوا۔

ن لیگ ، پی پی قیادت نے اہم ترین فیصلہ کر لیا

لاہور(خصوصی رپورٹ)مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے اپنے وزرائے اعلی، وفاقی و صوبائی وزرا اور پارٹی کے سینئر عہدیداروں کو ایک دوسرے پر الزام تراشی اور تند و تیز حملوں سے روک دیا ہے تاہم آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف محتاط لہجے میں ایک دوسرے پر ہلکی پھلکی تنقید کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف اور دوسری علاقائی جماعتوں کی طرف سے یہ دعوی مسلسل کیا جا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی لڑائی نہ صرف نورا کشتی ہے بلکہ مک مکا کا کھلا ثبوت ہے۔ وہ حلقے جو مک مکا کی سیاست پر تنقید کر رہے ہیں ان کا کہنا یہ ہے کہ 2005 میں میثاق جمہوریت کی دستاویز پر بینظیر بھٹو اور نواز شریف کی طرف سے دستخط کئے جانے کے بعد دونوں پارٹیوں میں مفاہمت کی فضا بنی رہی ہے جس کا ایک واضح ثبوت یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور میں میاں نواز شریف کے خلاف 8 مقدمات میں ان کی بریت ہوئی اور یہی کچھ اب میاں نواز شریف کے دور حکومت میں ہو رہا ہے اور 7 مقدمات میں آصف علی زرداری کی بریت ہو چکی ہے۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی اب آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں کے خلاف مقدمات ختم کئے جا رہے ہیں یا گرفتار شدگان کی ضمانتیں منظور ہو رہی ہیں۔ ان چیدہ چیدہ افراد میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی جنہیں 40 برس کی سزا ہوئی تھی وہ اب عدم ثبوت کی بنیاد پر باعزت بری قرار دیئے جا چکے ہیں۔ ایک اور وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین جو کہ آصف زرداری کے نہایت قریبی ساتھی ہیں دہشت گردوں کا علاج کرنے کے الزام میں دہشت گردی کے مقدمے، منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزامات بھی اس پر مستزاد تھے کی ضمانتیں ہو چکی ہیں۔ سندھ حکومت کے سابق وزیر اطلاعات اور آصف زرداری کے دست راست شرجیل میمن جو ڈیڑھ سال قبل اچانک رات کی تاریکی میں ملک چھوڑ گئے تھے جلاوطنی کے بعد واپس آگئے ہیں اور انہیں ضمانت میں توسیع مل چکی ہے۔ اندریں حالات پارٹی کے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف چودھری اعتزازاحسن پراسرار خاموشی اختیار کر چکے ہیں۔ پارٹی کے نائب صدر اور سابق وزیراعلی میاں منظور وٹو اور صدر پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب قمرالزمان کائرہ بھی شعلے نہیں اگل رہے اور ماڈریٹ موقف اختیار کر چکے ہیں۔ کچھ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ پانامہ کا فیصلہ آنے کے بعد دونوں جماعتوں میں تحریک انصاف کے خلاف مشترکہ سیاسی حکمت عملی اختیار کرنے کے امکانات بڑھتے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 2013 کے انتخابات میں ایم کیو ایم کے علاوہ سب سے زیادہ ووٹ لینے والے امیدواروں کا تعلق تحریک انصاف سے تھا۔ یہی حال پنجاب کا تھا اور موجودہ 4 برس میں ضمنی انتخابات نے ثابت کیا ہے کہ تحریک انصاف کا ووٹ بنک کم نہیں ہوا بڑھا ہے جس کی مثال عمران خان کو این اے 122 میں ہرانے والے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان سے صرف 2 ہزار ووٹ سے حاصل کی گئی کامیابی ہے۔ بظاہر یہی وجہ لگتی ہے کہ آصف زرداری کو سندھ چھوڑ کر پنجاب میں بیٹھنا پڑ گیا ہے اور وہ اب پنجاب کو فوکس کرکے اپنی سیاست کر رہے ہیں۔ ناراض جیالوں کو منایا جا رہا ہے۔ الیکشن جیتنے کی صلاحیت والوں کو پارٹی میں شامل کیا جا رہا ہے اور مقصد یہی کہ پنجاب مقابلہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی بجائے ماضی کی طرح مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں ہو تاکہ 80ء90 اور 2000 کی پہلی دہائی کا “Tow Party System” دوبارہ بحال کیا جا سکے۔ تحریک انصاف کا خیبر پی کے میں مضبوط گرفت کمزور کرنے سے مسلم لیگ (ن) پیپلزپارٹی نہ صرف پرانے اتحادی مولانا فضل الرحمن بلکہ اے این پی سے مکمل رابطے میں ہیں۔ مقصد چاروں جماعتوں کی خیبر پی کے کسی بھی طرح حکومتی کوریڈور میں واپسی ہے جبکہ اسی طرح سندھ میں کراچی کا بھاری پتھر چوم کر رکھ دینے کے بعد پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن) کو ایم کیو ایم اور اس کے بعد پاپولر بننے والی جماعت تحریک انصاف کے مقابلے کیلئے راستہ دیدیا ہے۔

پانامہ فیصلہ کب آئے گا ؟ سپریم کورٹ کی کاز لسٹ سے تمام قیاس آرئیاں دم توڑ گئیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی ہے جس میں پاناما کیس کا فیصلہ شامل نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کے مقدمات کے لئے ریگولرکازلسٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں پاناما کیس کا فیصلہ شامل نہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ سنانے سے پہلے ضمنی کازلسٹ جاری کی جائے گی اورعدالت کی جانب سے فیصلہ سنانے سے قبل فریقین کونوٹسزبھی جاری کئے جائیں گے۔آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ میں میٹرو، اورنج ٹرین، سندھ کے شراب خانوں سمیت دیگرمقدمات سنیں جائیں گے جس کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے 7 بینچزتشکیل دے دیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ 23 مارچ کومحفوظ کیا تھا جس کے بعد سے مختلف حلقوں کی جانب سے فیصلے کی تاریخ سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

مردان نونیورسٹی واقعہ مشال خان کے دوست نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

پشاور(ویب ڈیسک)چند روز قبل مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں توہین رسالت کے الزام میں بے دردی سے قتل کئے جانے والے نوجوان مشال خان کے دوست نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی سختی سے تردید کر دی ہے۔مشال خان کے دوست عبداللہ نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے جس میں اس نے اپنے اوپر لگنے والے توہین آمیز کلمات کے حوالے سے لگنے والے الزامات کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ عبداللہ کا کہنا ہے کہ مجھے دوستوں نے فون کر کے گھر سے بلایا اور جب یونیورسٹی پہنچا تو مجھے پتہ چلا کہ مجھ پر توہین آمیز کلمات کا الزام ہے، مجھے چیرمین کے کمرے میں بند کیا گیا، میں نے کلمہ پڑھ کر سنایا تو مجھے کہا گیا کہ مشال کے خلاف گواہی دو کہ اس نے توہین آمیز کلمات ادا کئے ہیں لیکن میں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا جس پر مجھے اساتذہ کی موجودگی میں ایک واش روم میں بند کر دیا گیا، میں سمجھا کہ اساتذہ نے مجھے بچانے کے لئے یہ اقدام اٹھایا ہے لیکن تھوڑی دیر پر ایک مشتعل ہجوم واش روم میں گھس آیا اور مجھ پر تشدد شروع کر دیا گیا، پولیس اہلکاروں نے مجھے متشعل ہجوم سے بچا کر اسپتال منتقل کیا۔
عبداللہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مشال خان انتہائی ذہین اور ہونہار طالبعلم تھا اور اسے انگریزی پر عبور حاصل تھا، میری مشال سے گزشتہ 2 ماہ سے گہری دوستی تھی اور اس کے منہ سے کبھی توہین آمیز گفتگو نہیں سنی۔ عبداللہ نے مزید کہا کہ مشال اکثر یونیورسٹی انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف بھی آواز اٹھاتا رہتا تھا جس کی وجہ سے شبہ ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ بھی اس معاملے میں ملوث ہو سکتی ہے۔